Written by prs.adminMay 10, 2012
PPI NEWS Bulletin 2100 پی پی آئی نیوزبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لا ئنز :۔
حکومت کا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا عندیہ
ملک میں بجلی کا بحران سنگین، عوام سراپا احتجاج
پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
لندن میں فارنسک ماہرین کا منصور اعجاز کے موبائل فون کا جائزہ
پاکستان میں اقتصادی سست روی سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ
اور
فٹبال کی عالمی رینکنگ میں اسپین کی حکمرانی برقرار
خبروں کی تفصیل :۔
وفاقی وزیرپانی و بجلی نو ید قمر نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا عندیہ دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران نوید قمر کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوںمیں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈ نگ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوارمیں اچانک کمی بعض پاور پلانٹس میں فنی خرابی کی وجہ سے تھی، سسٹم میں دوبارہ بجلی شامل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔انھوں نے کہا کہ بجلی کا بحران قومی مسئلہ ہے، جس کو حل کرنے کیلئے پوری قوم کو تعاون کرنا چاہئے، احتجاج اور توڑپھوڑ مسائل کا حل نہیں۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر تین صوبوں نے عمل کرنا شروع کیا ہے،مگر جس صوبے کے مطالبے پر کانفرنس ہوئی وہ عمل نہیں کررہا۔
موسم گرما کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کا استعمال بڑھنے اور بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔پیپکو کے مطابق ملک میں بجلی کی کمی7,000 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔طلب اور رسد میں اس فرق کی وجہ سے شہری و دیہی علاقوں میں چودہ سے بائیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں صارفین سراپا احتجاج ہیں۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے پن بجلی کے اس بڑے ذریعے کی پیداواری صلاحیت محدود ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 45 فیصد حصہ نجی بجلی گھروں سے حاصل کیا جا رہا ہے، لیکن ان کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی اور گیس کی فراہمی میں کٹوتی کے باعث بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان لندن میں اسٹریٹجک مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور برطانیہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تجارت کا حجم 2015ءتک ڈھائی ارب پاﺅنڈز تک بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے مدد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کرناپڑیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے مدد کا عندیہ بھی دیا۔برطانیہ کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوست ہمارے دوست اور دشمن ہمارے دشمن ہیں۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منصور اعجاز اور حسین حقانی کے موبائل فون کی جانچ کیلئے فارنسک ماہرین کا اجلاس ہوا۔حسین حقانی نے کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں امریکی شہری منصور اعجاز فارنسک ماہرین کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ دوسری طرف امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے فارنسک ماہرین پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں منصور اعجاز کے موبائل فون کا جائزہ میمو کمیشن کی ہدایت پر لیاگیا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2011ءپاکستانی معیشت کے لیے ایک مشکل سال ثابت ہوا جو ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بنا۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے، اندرون ملک سلامتی سے متعلق خدشات اور ملک میں آنے والے سیلابوں کے باعث اقتصادی ترقی سست روی کا شکار رہی۔اقوام متحدہ کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح 14 فیصد جب کہ معیشت کی شرح نمو محض 3.9 فیصد رہی اور آئندہ سال بھی اس میں کسی خاص اضافے کی توقع نہیں ہے۔اس سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو بجٹ خسارے پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس خسارے کی وجوہات میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے پر اٹھنے والے اخراجات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ توانائی بحران پر قا بو پا نے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
فیفا نے فٹبال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عالمی ویورپی چیمپئن اسپین بدستور سر فہرست ہے۔ فیفا کے اعلامیے کے مطابق نئی درجہ بندی میں اسپین پہلے، جرمنی دوسرے، یوروگوائے تیسرے،نیدرلینڈ چوتھے، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹے، انگلینڈ ساتویں، کروشیاآٹھویں،ارجنٹائن نویں اور ڈنمارک ایک درجے تنزلی کے بعددسویں نمبر پر ہے۔ درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستانی ٹیم181 ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ بھارت اور مالدیپ مشترکہ طور پر 164ویں اور افغانستان 168 ویں نمبر پر موجود ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply