Written by prs.adminApril 22, 2012
PPI News Bulletin 2000 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لا ئنز :۔
وزیردفاع کا تمام نجی ایئرلائنز کے طیارے گراﺅنڈ کرنے کا حکم
ن لیگ نے طیارہ حادثے کے جوڈیشل کمیشن کو مسترد کردیا
کراچی ایئرپورٹ ،متاثرہ طیارہ رن وے سے نہیں ہٹایا جاسکا، آٹھ گھنٹوں سے پروازیں معطل
پاک بھارت مذاکرات پر اعتراض نہیں لیکن مسئلہ کشمیر سردخانے میں نہ ڈالا جائے، یاسین ملک
ایران نے امریکی طرز کا ڈرون بنانے پر کام شروع کردیا
اور
ملک بھر میںآئندہ چوبیس گھنٹوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
خبروں کی تفصیل :۔
حکومت نے کل سے ملک بھر میں تمام نجی ایئرلائنز کے طیاروں کی پرواز وںپر پابندی عائد کردی ہے اور پروازوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے مشروط کردیا ہے۔ وزیردفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ تمام طیاروں کو گراﺅنڈ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، جو طیارے فٹنس پر پورا اتریں گے صرف انہیں پرواز کی اجازت ہوگی بقیہ جہازوں کو مستقل طور پر گراﺅنڈ کردیا جائیگا۔ وزیردفاع کے احکامات کے بعد جہازوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کا آغا زکل صبح سے ہوگااس حوالے سے تما م نجی ایئر کمپنیوں کو پیغام جاری کردیا گیاہے ۔ وزیردفاع احمد مختار نے بتایا کہ تمام کمپنیوں کو طیاروں کی فٹنس کا سرٹیفکیٹ تین سے چار روز میں حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھوجا ایئرلائنز کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور جاری ہے، حادثے کی ابتدائی رپورٹ آنے میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن کو مسترد کردیا ہے ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیشن کو عدالتی کمیشن نہیں کہا جاسکتا ، کمیشن میں دو پی سی او ججز شامل ہیں جو حکومت کے منظور نظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنا چاہتی ہے اور ممکن ہے کہ سانحہ مارگلہ کی طرح حکومت سانحہ کورال کی تحقیقات بھی چھپا لے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت کے بعد قائم کیا جائے ۔
کراچی ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار طیارہ رن وے سے تاحال نہیں ہٹایا جاسکا جس کے باعث ملکی و ملکی پروازوں کی آمدورفت گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے تاحال معطل ہے۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق رن وے کو مزید کچھ گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں سول ایوی ایشن نے رن وے کلیئر کرنے کے لیے پہلے پانچ بجے پھر سات بجے کا وقت دیا اور اب مزید کچھ گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ رن وے چھوٹے طیاروں کی آمدو رفت کے لیے کھلا ہوا ہے۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کو کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے، پاکستان، بھارت اور بین الااقومی برادی مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات سے ہمیں اختلاف نہیں، لیکن اس طرح محسوس ہورہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جان بوجھ کر سردخانے میں ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ضائع کیے بغیر پاکستان اور بھارت کشمیریوں کو مذاکراتی عمل میں شریک کریں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اور کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال رہے ہیں۔
ایران نے قبضے میں لیے گئے امریکی ڈرون جیسا طیارہ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔ ایرانی حکام نے تہران میں میڈیا کو بتایا کہ امریکی ڈرون جیساطیارہ بنانے پر کام جاری ہے اور ایرانی انجینئرز اس کام میں مصروف ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی انجینئروں نے امریکی ڈرون میںموجود انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے والے کمپیوٹرائزڈ نظام کو ڈی کوڈ بھی کرلیا ہے اور حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ حکا م کا کہنا ہے کہ ایران جلد ریڈار پر نظر نہ آنے والا جدید ڈرون بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلو چستان،خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان ،اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب میں چند ایک مقاما ت پر تیز ہوائیں چلنے کے علا وہ گر ج چمک کے ساتھ با ر ش کا امکا ن ہے ۔جبکہ ملک کے با قی حصوں میں مو سم خشک رہے گا ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا ۔ اسلام آباد29اور 16 ،لاہور33اور20، کراچی33اور25، پشاور22اور18، کوئٹہ22اور06، مظفرآباد21اور15، لاڑکانہ36 اور14، حیدرآباد37اور21، سکھر35اور21، ساہیوال34اور17،سر گو دھا 30اور17بہاولنگر35اور20، فیصل آباد32اور17جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ31اورکم سے کم17ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply