Written by prs.adminJune 9, 2012
PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آ ئی نیوز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
پنجاب کا بجٹ پیش، اسی ہزار نئی اسامیوں کا اعلان
آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے سی این جی ایسوسی ایشن کو مافیا قرار دیدیا
ملک کے بیشتر حصوں میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند، عوام پریشان
قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے روانہ
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
پنجاب کا 782 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، مزدور کی کم سے کم تنخواہ 9 ہزار روپے کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے اور 80 ہزار نئی اسامیاں پیدا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 250 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے آئندہ مالی سال10 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سادگی اپناتے ہوئے اراکین اسمبلی کے اخراجات میں مزید 5 فیصد کمی کرکے 30 فیصد کمی لائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کسانوں کوریلیف دینے کی غرض سے گرین ٹریکٹر اسکیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا طلبہ کو آئندہ مالی سال 1 لاکھ 25 ہزار لیپ ٹاپ کو فراہم کئے جائیں گے، جبکہ 80 ہزار سے زائد نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی،گندم پر سبسڈی کیلئے 27 ارب 50 کروڑ روپے اور رمضان ریلیف پیکیج کی مد میں 4 ارب روپے فراہم کئے جائینگے۔ پنجاب بجٹ میں مفت ڈائلسس کیلئے 20 کروڑ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے اور گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں مزدوروں کیلئے رہائشی اسکیموں اور پولیس میں میں 10 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کو عوام دوست قرار دیدیا۔ پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی لیپ ٹاپ اسکیم کو جاری رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، جس سے صوبے کی ترقی یقینی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام بنادی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ جبکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے، جبکہ ہر شعبے کیلئے رقم رکھی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غریب افراد اور تعلیم کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں، جبکہ خواتین کیلئے ملازمتوں میں الگ کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے سی این جی ایسوسی ایشن کو مافیا قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سی این جی مالکان چاہتے ہیں کہ ساری گیس انہیں دیدی جائے، سی این جی اسٹیشنز کو عوام کا خیال رکھنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی سڑکوں پر فیصلہ کرنا چاہتا ہے تو اسکی مرضی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ سی این جی مصنوعات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا ہے، بلکہ یہ ابھی صرف تجویز ہے۔
پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک کے بیشتر حصوں میں تیسرے روز بھی ہڑتال رہی۔پنجاب کے پانچ ریجنز میں گیس اسٹیشنز کی بندش کو چھ روز ہوگئے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سی این جی لوڈمینجمنٹ کی ہفتہ وار اور آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کی ہڑتال کے باعث لاہور، گوجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں سی این جی اسٹیشنز چھ روز سے بند ہیں۔ دور دراز علاقوں میں کچھ پمپس چوری چھپے سی این جی فراہم کر رہے ہیں جہاں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ سی این جی نہ ملنے پر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کردی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے۔موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے، شہروں میں ٹیکسی اور رکشہ والے بھی منہ مانگے پیسے مانگ رہے ہیں۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کی جانب سے آج ہڑتال میں شامل ہونے سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجٹ میں لگایا گیا نیا ٹیکس واپس لینے تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلئے لاہور روانہ ہوگئی، دس روزہ دورے میں بیلجیئم، ہالینڈ اور جرمنی کے خلاف میچز کھیلے گی۔قومی ہاکی ٹیم دس روزہ دورے کا باقاعدہ آغاز بیلجیم کے خلاف گیارہ جون کو میچ سے کرے گی۔ ہاکی ٹیم ہالینڈ اور جرمنی کے خلاف بھی میچز کھیلے گی۔ علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ٹیم دورے میں متحد ہوکر کھیلے گی اور بہترین کا رکردگی پیش کرے گی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بنوں ڈویژن، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند ا یک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج ملک کے مختلف شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کا امکا ن ہے ۔ اسلام آباد38اور 21، لاہور41اور 26، کراچی35اور 28، پشاور39اور25، کوئٹہ35اور14، مظفرآباد36اور 18، ساہیوال39 اور 24، سرگودھا 40 اور 26، بہاولنگر 40ا ور 25، فیصل آباد41اور 26 جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ 40 اورکم سے کم 23ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply