Written by prs.adminApril 17, 2012
PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیو ز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
بلیک بیری کمپنی کا حسین حقانی کے پیغامات کا ریکارڈ میمو کمیشن کو دینے سے معذرت
ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں وزیرخارجہ کا بیان ریکارڈ
مسلم لیگ ن اور ہم خیال گروپ کے درمیان اتحاد کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع
وزیراعلیٰ پنجاب کی ینگ ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنیکی درخواست
افغان صدر کا امریکہ سے سالانہ دو ارب ڈالرز دینے کا مطالبہ
اور
پاکستان میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
خبروں کی تفصیل :۔
میمو اسکینڈل کیلئے قائم عدالتی کمیشن کو بلیک بیری کمپنی نے حسین حقانی کا ریکارڈ دینے سے معذرت کرلی۔ بلیک بیری کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عرصے کا ریکارڈ دستیاب نہیں جس کی درخواست کی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس منصور اعجاز اور حسین حقانی کے پیغامات کا ریکارڈ نہیں، کیونکہ اتنے طویل عرصے تک پیغامات کو محفوظ رکھنے کی پالیسی نہیں۔ خیال رہے کہ میمو کمیشن نے گزشتہ سال مئی، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے پیغامات کا ریکارڈ مانگا تھا اور حسین حقانی نے یہ ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے بلیک بیری کمپنی کو درخواست بھی دی تھی۔
وزیرجہ حنا ربانی کھر نے ایبٹ آباد کمیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی اور امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا اجلاس جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔ ایبٹ آباد کمیشن کی جانب سے طلبی پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اجلاس میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان قلمبند کرایا۔ سرکای اعلامئے کے مطابق سوال و جواب کے سیشن کے دوران وزیر خارجہ نے ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے اپنی معلومات سے کمیشن کو آگاہ کیا۔ اس سے قبل گذشتہ روز وزیر دفاع احمد مختار بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے سوالات کے جواب میں وزیر دفاع نے ایبٹ آباد آپریشن سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہم خیال گروپ سے اتحاد کا اعلان چند آئندہ دنوں میں کر دیا جائے گا۔راولپنڈی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ سے اتحاد کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا، جبکہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی بھی ہم سے رابطے میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومتی اتحاد پر تنقید نہیں کرتا،مسلم لیگ ق، قاتل کا الزام لگانے والے صدر زرداری کےساتھ شامل ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ینگ ڈاکٹرز سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کردی۔اپنے ایک بیان میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹرز کے شعبے میں ہڑتال کا لفظ نہیں ہونا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے کسی ایڈہاک ڈاکٹر کو فارغ نہیں کیا، بلکہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں تعینات کیا۔
افغان صدر حامد کرزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدت شراکت داری کے مجوزہ معاہدے کے تحت ان کے ملک کو سالانہ دو ارب ڈالرز فراہم کئے جائیں۔کابل میں ایک تقریب سے خطاب میں افغان صدر نے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب مجوزہ معاہدے پر ہونے والی بات چیت میں فریقین بظاہر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔صدر کرزئی نے کہا کہ مذاکرات میں امریکی اس بات کی یقین دہانی کرارہے ہیں کہ مستقبل میں مالی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔تاہم ہم انھیں بتا رہے ہیں کہ معاہدے میں تحریر کیا جائے کہ امریکہ افغان فورسز کے لیے سالانہ کم از کم دو ارب ڈالر دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اس رقم میں اضافہ کرنا چاہے گا تو کم ازکم لکھ دینے سے کسی بھی مرحلے پر معاہدے میں تبدیلی کی گنجائش رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواﺅں کا کم دباﺅ پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے زیراثر کل سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہونے کا امکان ہے، جسکے نتیجے میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،جبکہ کل رات سے بارش کا یہ سلسلہ شمالی بلوچستان، مغربی سندھ، خیبرپختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر تک پھیلنا شروع ہوجائے گا۔ آ ئندہ24گھنٹوں کے دوران وسطی و جنوبی پنجاب، خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان، مکران اورسکھر ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گر ج چمک کے ساتھ با رش کا امکان ہے ۔آج ملک کے چند شہروں میںزیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا ۔ اسلام آباد30اور 13 ،لاہور31اور17، کراچی34اور25، پشاور32اور17، کوئٹہ26اور13، مظفرآباد30اور12، لاڑکانہ41اور21، حیدرآباد40اور23، سکھر39اور24، ساہیوال35اور16،بہاولنگر38اور19، فیصل آباد31اور18جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ30اورکم سے کم14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply