Written by prs.adminApril 17, 2012
PPI News Bulletin 1300 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
وزیراعظم توہین عدالت کیس ، اعتزاز احسن کو کل تک دلائل مکمل کرنےکی ہدایت
حساس اداروںنے فیصل آباد جیل کی سکیورٹی غیرتسلی بخش قراردیدی
ینگ ڈاکٹرز اور حکومت کا تنازعہ، پنجاب بھر میں مریض پریشانی کا شکار
اسامہ کے اہل خانہ کو آج ملک بدر کردیا جائیگا
اور
آسٹریلیا کا وقت سے قبل افغانستان سے اپنی فوج کی واپسی کا اعلان
Weather
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم توہین عدالت کیس میں اعتزاز احسن کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے دلائل زیادہ ہیں کل تک مکمل نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے اعتزاز احسن کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر اعتزاز نے کہا کہ میرے دلائل زیادہ ہیں کل تک سمیٹ نہیں سکتا، مجھے قانون کے تحت عدالت کی معاونت کرنی ہے۔ جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ کم از کم آج آرٹیکل دس اے پر ہی دلائل مکمل کر لیں۔ اعتزاز احسن نے کیس کی سماعت کرنے والے ججوں کی اہلیت کے بارے میں دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے والاجج ملزم کا ٹرائل نہیں کر سکتا ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمارے سامنے کوئی عدالت کی توہین کرے اورہم کارروائی نہ کریں۔
حساس اداروں نے فیصل آباد سینٹرل جیل کی سکیورٹی کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا ہے اس جیل میں پرویز مشرف، شوکت عزیز اور جی ایچ کیو پر حملے کے ملزمان قید ہیں ۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے فیصل آباد سینٹرل جیل سے متعلق اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی ہے ۔ رپورٹ میں بیرونی سیکیورٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے کہا گیا ہے کہ بیرونی سکیورٹی پر صرف 19اہلکار تعینات ہیں جو ناکافی ہیں۔ رپورٹ میں عملے کی جانب سے اپنے ذاتی کاموں کے لیے قیدیوں کو جیل سے باہر لے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی اپنے تبادلوں کی منسوخی کے لیے لاہور میں ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی جب کہ ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلا دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے سروسز ہسپتال کے پینتالیس ڈاکٹروں کو دیگر ہسپتالوں میں تبادلے کے احکامات کیا جاری کیے۔ ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم نے اس معاملے پر کسی بھی حکومتی نمائندے سے بات کرنے کی بجائے فوری طور پر ہڑتال کردی جس کے وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں آوٹ ڈور بند ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تقرریاں و تبادلے حکومت کا حق ہے اس مسئلے پر کسی بھی قسم کا مطالبہ غیر قانونی ہے۔
اسامہ کے اہل خانہ کی سزا آج مکمل ہورہی ہے جس کے بعد آج ہی ان کی ملک بدری کا امکان ہے ۔اسامہ کے بچوں اور بیواﺅں کے سعودی عرب اور یمن روانگی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے اورآج رات بارہ بجے کے بعد کسی بھی وقت انہیں پاکستان سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت نے ملک میں غیرقانونی داخلے اور قیام پر پینتالیس دِن قید کی سزا سنا ئی تھی۔ سزا کو باضابطہ گرفتاری کے دن سے شمار کیا گیا تھا جس کے باعث پندرہ دن کی قید باقی رہ گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔
آسٹریلیا نے افغانستان سے اپنی فوج کی ایک سال قبل ہی واپسی کا اعلان کردیا ہے ۔ اتحادی افواج نے افغانستان سے 2014ءمیں نیٹو اور ایساف افواج کی واپسی کا اعلان کیا تھا تاہم آسٹریلیا نے ایک سال قبل ہی سال 2013ءمیں اپنی فوج افغانستان سے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ القاعدہ کی قیادت اب بھی پاک افغان سرحد پر روپوش ہے ،ہم چاہتے ہیں افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی جنت نہ بنے اور افغان فورسز سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار رہیں۔ پاکستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیںاور پاکستان کو اب بھی ملک میں انتہاپسندگروپوں کا سامنا ہے ۔
۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علا قو ں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہو ا و¿ں کے سا تھ بارش کی پیشگو ئی کی گئی ہے۔لاہو ر اورفیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش ہو ئی جس سے مو سم خو شگوار ہو گیا۔گزشتہ رات لاہور میں آندھی کے بعد بارش کا سلسلہ شرو ع ہو گیا جس سے درجہ حرارت کم ہو گیا ۔اسی طرح بہا و لپور،پیر محل،دادواورنو اب شا ہ کے نواحی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کے بعدموسم خوشگوار ہو گیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply