Written by prs.adminApril 17, 2012
PPI News Bulletin 1100 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ،اعتزاز احسن کے دلائل جاری
وزیراعظم نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، نیٹو اور ایساف تعلقات پر غور کیا جائیگا
سیاچن میں امدادی کارروائی گیارہویں روز میں داخل، نواز شریف آج دورہ کرینگے
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
اور
کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی، پانچ شدت پسندہلاک، دو ٹھکانے تباہ
Forex Rate
خبروں کی تفصیل:۔
وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جس میں اعتزاز احسن دلائل دے رہے ہیں۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کے پاس اپنے دلائل مکمل کرنے کے لئے دو دن باقی رہ گئے ہیں جس کے تحت دلائل کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے بنچ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ججز کو خود ہی سماعت سے الگ ہونے کا مشورہ دیا۔جسٹس سرمدجلال نے کہاکہ ججز نہیں، عدالت شکایت کنندہ ہے جس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان ، وزیرخارجہ و داخلہ، وزیردفاع، آئی ایس آئی کے سربراہ، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان اور دیگر حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں امریکا ،نیٹو اور ایساف فورسز سے تعلقات پر مبنی پارلیمنٹ کی منظورہ شدہ سفارشات پر غور کیا جائے گا۔جبکہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق اہم معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
سخت موسمی حالات کے باوجود سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کو نکالنے کے لیے آج گیارہویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے نواز شریف آج متاثرہ علاقے کا دور ہ کریں گے۔آج سیاچن میں مطلع صاف ہے، امریکا کے 3 اور ناروے کے 7 ماہرین پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے بھی جدید آلات کی مدد سے کام شروع کردیا ہے اوراس وقت تین ٹارگٹڈ مقامات پر کھدائی کاکام جاری ہے۔ وقفے وقفے سے گرنے والے چھوٹے برفانی تودوں کی وجہ سے بعض اوقات امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف آج گیاری سیکٹر کا دورہ کررہے ہیں جس کے بعد وہ برف میں دبے سکردو کے رہائشی حولدار محمد اسحاق کے گھر بھی جائیں گے۔
ینگ ڈاکٹرز کی اپنے تبادلوں کی منسوخی کے لیے لاہور میں ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی جب کہ ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلا دیا گیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے سروسز ہسپتال کے پینتالیس ڈاکٹروں کو دیگر ہسپتالوں میں تبادلے کے احکامات کیا جاری کیے۔ ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم نے اس معاملے پر کسی بھی حکومتی نمائندے سے بات کرنے کی بجائے فوری طور پر ہڑتال کردی۔ ہڑتال کی وجہ سے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں آوٹ ڈور بند ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ تقرریاں و تبادلے حکومت کا حق ہے اس مسئلے پر کسی بھی قسم کا مطالبہ غیر قانونی ہے۔
کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ کاررروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ کارروائیاں وسطی کرم میں کیں جس میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
او پن کرنسی ما ر کیٹ میں آ ج پا کستانی رو پے کے مقا بلے میں امریکی ڈا لر اور دیگر اہم کرنسیو ںکی قدر میںکمی سے دن کا آ غا ز ہوا ۔فا ریکس ما ر کیٹ ذرا ئع کے مطا بق دن کے آ غا ز پر امریکی ڈا لر کی قیمت خرید 90 رو پے 95 ،جبکہ قیمت فرو خت 91 رو پے 35 پیسے ریکا ڈ کی گئی ۔دیگر کرنسیو ں کے ریٹس کچھ اس طرح ہیں۔ بر طا نوی پا ﺅ نڈ قیمت خرید 143 رو پے 80پیسے ،قیمت فرو خت 145رو پے 20 پیسے ،یو رو قیمت خرید118 رو پے 30 پیسے ،قیمت فرو خت 119 رو پے 50 پیسے ،سعو دی ریا ل قیمت خرید 24 رو پے20 پیسے ,قیمت فرو خت ,24 رو پے40 پیسے جبکہ جا پا نی ین کی قیمت خرید ایک رو پیہ12 پیسے اور قیمت فرو خت ایک رو پیہ 13 پیسے ریکا ڈ کی گئی ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply