Written by prs.adminDecember 12, 2013
PPI NEWS Bulletin 0900پی پی آئی نیوز بلیٹ
International . Politics . Weather Article
ہیڈ لائینز:۔
کراچی: لانڈھی نمبر 89 میں دھماکا، 3 رینجرز افراد زخمی
افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جاسکتی ہے،وائٹ ہاوس
روپے پر ڈالر کا دباو کم ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 55 کے بجائے 50 روپے فی کلو فروخت ہوگی
اور
مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے میں بارش اور برفباری کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 89 میں دھماکا ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں رینجرز کو نشانہ بنایاگیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد رینجرز کے اہلکار ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکار ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ انہیں ٹمبر مارکیٹ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 2رینجرزاہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا کیا گیا تھا۔
امریکا کاکہناہے کہ افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جاسکتی ہے۔حامد کرز ئی 10 جنوری تک بھی دستخط کردیں تو حرج نہیں۔وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان ہوزیارنسٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور امریکا کے درمیان باہمی سیکیورٹی کے معاہدے پر رواں برس کے آخر تک دستخط ہونا ضروری ہیں۔تاہم اس میں 10جنوری تک کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔
روپے کی قدر پر ڈالر کا دباو کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 107 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر 57 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 107 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے،بینکنگ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو ڈالر کی فراہمی میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے یقین دہانی کہ ملک میں ڈالر کی ترسیل میں اضافہ ہوجائے گا ، روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے توقع ہے کہ آئی ایم ایف ، اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 90 کروڑ ڈالرحاصل ہونگے ،اس کے علاوہ امریکا سے بھی سرمایہ کاری کی توقعات ہیں ،جس کے باعث گرتے ڈالر کے ذخائر میں استحکام متوقع ہے
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 5 روپے فی کلو سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 55 کے بجائے 50 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی اسٹور مالک طے شدہ قیمت سے زیادہ قیمت پر چینی فروخت کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی، مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف تفریحی مقامات پر بھی گزشتہ روز برفباری ہوئی جس کے بعد موسم خاصا سرد ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان ،دیر اور آزادکشمیرکے بالائی علاقوں وادی نیلم، وادی لیپہ اور کرنالہ میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ اسلام آباد راولپنڈی اور پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بدھ کے روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |