Written by prs.adminFebruary 25, 2013
India’s Jailhouse Rock-بھارتی قیدیوں کا راک بینڈ
Asia Calling | ایشیا کالنگ Article
“فلائنگ سولز” سے ملئے، جو کہ جنوبی ایشیاءکی سب سے بڑی تہاڑ جیل کے اندر قائم کیا گیا اپنی طرز کا پہلا راک بینڈ ہے۔ اس گروپ نے حال ہی میں اپنا پہلا میوزک البم جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ریلیز کیا ہے۔
نئی دہلی میں میوزک ریلیز کی پارٹی میں راک بینڈ Flying Soul کے اراکین ایک گروپ فوٹو کیلئے طویل فاصلہ طے کرکے جمع ہوئے۔ اپنے ہاتھوں میں اپنے پہلے البم کی کاپیاں سنبھالے یہ افراد بہت پراعتماد اور پرجوش نظر آرہے تھے۔
اس طرح کے میوزک البمز تو سامنے آتے رہتے ہیں مگر انوکھی بات یہ ہے کہ یہ البم جنوبی ایشیاءکی سب سے بڑی جیل میں تیار کیا گیا۔ اس البم کی تیاری میں شامل تمام افراد قیدی ہیں، جبکہ البم کے افتتاحی تقریب کا انعقاد جیل انتظامیہ نے کیا۔
انتیس سالہ Shivani Vasan اس گروپ کی ایک گلوکارہ ہیں، وہ گزشتہ چار برسوں سے تہاڑ جیل میں قتل کے الزام میں قید ہیں۔
شِوانی وسان” یہ سب قسمت کا کھیل ہے، قسمت ہی لوگوں کو نامعلوم مقامات تک پہنچاتی ہے، مجھے اس نے تہاڑ پہنچا دیا۔ شاید اس کی وجہ یہ تھی کہ بھگوان مجھے اپنے بچپن کا خواب پورا کرنےکا موقع دینا چاہتا تھا۔ میں ہمیشہ سے گلوکارہ بننا چاہتی تھی جبکہ میرے والدین کی بھی یہی خواہش تھی۔ ایسا باہری دنیا میں تو نہیں ہوسکا مگر میرا خواب اس جیل میں ضرور پورا ہوگیا”۔
اس البم کا نام جانے انجانے رکھا گیا ہے، اس میں شامل تمام چھ گانوں کی موسیقی اور شاعری اس بینڈ کے اراکین نے خود کی ہے، بیشتر گانے محبت اور جدائی کے گرد گھومتے ہیں، جبکہ کچھ گانوں میں جیل کے پیچھے کی زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ان گانوں کی ریکارڈنگ کیلئے جیل کے اندر ہی ایک اسٹوڈیو قائم کیا گیا تھا۔ امیت سیکسنہ اس گروپ کی مرکزی گلوکارہ ہیں، وہ بھی قتل کے الزامات پر گزشتہ نو برس سے جیل میں ہیں، تاہم ان کی رہائی جلد متوقع ہے۔
امیت” ہم نے اپنا تمام وقت موسیقی کیلئے وقف کردیا ہے کیونکہ یہ ہمیں آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہم یہاں
انتہائی دباﺅ والی زندگی گزار رہے ہیں، گھر سے دوری ، اپنے خاندانوں کو یاد کرنا اور سب سے بڑھ کر ہمارے مقدمات میں روزانہ آنے والی پیچیدگیاں، یہ بہت مشکل زندگی ہے، ان حالات میں موسیقی ہی ہماری طاقت بنتی ہے۔ اب اسی سے ہمیں شہرت اور پہچان ملی ہے اور ہماری زندگیاں تبدیل ہوکر رہ گئی ہیں۔ میں تو خود کو اب ایک اسٹار سمجھنے لگی ہوں”۔
اس بینڈ کے اراکین کا انتخاب تہاڑ آئیڈئیل نامی مقابلے کے بعد ہوا، جو کہ معروف بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈئیل کی طرز پر منعقد ہوا۔اس مقابلے کیلئے آڈیشن تین ماہ تک جاری رہے، جس کے بعد ساڑھے تین سو سے زائد قیدیوں کو مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا۔ ایک مقامی میوزک کمپنی ون ریکارڈز نے رضاکارانہ طور پر ان قیدیوں کو مقابلے کیلئے تربیت فراہم کی۔ Naresh Bainsala اس کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔
ناریش بینسالہ” میں قیدیوں کی صلاحیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔ ان کے گانے، شاعری ، اداکاری اور رقص کی صلاحیتوں نے مجھے اعتماد دیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان کے لئے کچھ بڑا کروں، اس فیصلے کا نتیجہ اس میوزک البم کی صورت میں نکلا ہے”۔
انکا کہنا ہے کہ تہاڑ جیل کے قیدیوں سے ایک سال طویل تعلق سے انہیں جیل کی اندر کی زندگی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جس سے ان کی کئی غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔
ناریش بینسالہ” لوگوں کے خیال میں جب کوئی شخص جرم کرتا ہے تو وہ ہمیشہ کیلئے مجرم بن جاتا ہے، مگر یہ سوچ صحیح نہیں۔ کوئی شخص غلط کام کرسکتا ہے مگر اس میں تبدیلی آنے کا امکان باقی ہوتا ہے۔ میں نے لوگوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے اور میرا ماننا ہے کہ یہ وقت اور مواقعے ملنے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ ہم نے ان افراد کو ایک موقع دیا اور انھوں نے اپنے آپ کو منوا کر دکھایا، اگر ایسی طرح معاشرہ انہیں دوبارہ قبول کرلیں تو وہ پھر جرائم کی جانب نہیں لوٹے گے۔ مجھے توقع ہے کہ یہ میوزک البم ہمارے اس پیغام کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوگا”۔
گزشتہ چند برسوں کے دوران تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے مختلف اصلاحات متعارف کرائی ہیں تاکہ قیدی جرائم سے تائب ہوجائیں۔ Lokesh Chandra جیل سپرنٹنڈنٹ ہیں۔
لوکیش چندرا” جیل کی زندگی قیدیوں کیلئے مایوسی کا باعث بنتی ہے، وہ ہر وقت اداس یا مایوس رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس مقابلے کا انعقاد کروایا۔ درحقیقت قیدیوں نے ہمیں تجویز دی تھی کہ انڈین آئیڈئیل جیسی کوئی
چیز کرائی جائے۔ ہمیں یہ اپنے اصلاحاتی پالیسی کیلئے بہت زبردست خیال لگا، اس میں خطرات بھی تھے مگر اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ خطرات قابل قدر تھے کیونکہ صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ گئی ہے۔ہم نے ان قیدیوں کے اندر سے ایک نئی شخصیت کو ڈھونڈ لیا ہے، اس سے ہمیں ان کے تخلیقی صلاحیت کا معلوم ہوا اور اب ہماری توجہ اس کو مزید بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ اب یہ لوگ جیل سے باہر جانے کے بعد دوبارہ جرائم کے بارے میں نہیں سوچے گے”۔
اب یہاں کے قیدیوں میں زندگی کے ایک نئے آغاز کی خواہش بہت زیادہ توانا ہوچکی ہے اور موسیقی ان کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔ Dheeraj Sansi نے تہاڑ آئیڈئیل مقابلے میں بہترین مرد گلوکار کا اعزاز جیتا تھا، اس پر اغوا کے الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
دِھیرج سنسی “میں نے جرائم اور مجرموں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، اب میں کبھی جرم کرنے کے بارے میں سوچوں گا بھی نہیں۔ اب میں تہاڑ آئیڈئیل کے نقش قدم پر چلوں گا، میں تہاڑ آئیڈئیل کی طرح باہر بھی ایک اسٹار بنوں گا اور مجھے یقین ہے کہ میں ایسا کرسکتا ہوں”۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply