Written by prs.adminFebruary 24, 2014
Dog Marriages in India to Prevent Rabiesبھارت میں کتوں کی پہلی شادی
Asia Calling | ایشیا کالنگ Article
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ریبیزسے ہونیوالی چالیس فیصد اموات بھارت میں ہوتی ہیں، بھارت بھر میں ہر سال بیس ہزار کے لگ بھگ افراد ریبیز انفیکشن کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، اسکی روک تھام کیلئے جے پور میں ایک منفرد مہم شروع کی گئی ہے، اسی بارے میں سنتے ہیں آج کی رپورٹ
گووا گارڈن کے نمائشی مرکز کے سجے ہوئے دروازے پر ایک ہاتھی مہمانوں کا استقبال کررہا ہے، یہ مہمان جرمن شیفرڈ، سینٹ برنارڈ اور کچھ آوارہ کتے ہیں۔
گنگر نامی کتیا اپنے مالک سمیر لال کے ہمراہ یہاں موجود ہے، جو یہاں دلہن کے خاندان کی طرف سے شریک ہیں۔
سمیر”ہم یہاں اپنے خاندان کے کتے کی شادی کیلئے جمع ہوئے ہیں، یعنی ہم خاندان کے اراکین سمجھے جاسکتے ہیں”۔
ویرن شرما اس شادی کے آرگنائزر ہیں۔
ویرن شرما”تقریب کا بنیادی خیال دو خوبصورت کتوں کا ملاپ ہے، ہم ان کتوں کو ہنی مون پر بھی بھیجیں گے، درحقیقت یہ ایک پرمزاح شادی ہے جس کے ذریعے ہم آوارہ کتوں کی دیکھ بھال کے خیال کو فروغ دینا چاہتے ہیں، یہ کتے صدیوں سے بھارتی معاشرے کا حصہ بنے ہوئے ہیں”۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں ہر سال ڈیڑھ کروڑ افراد کو جانور کاٹ لیتے ہیں، جن میں اکثریت کتوں کا نشانہ بنتی ہے، جس کے باعث تیس ہزار افراد ریبیز کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں۔ آوارہ کتوں کو گھر لانے کی مہم کا مقصد بھی ان جانوروں کو ویکسین دلوانا ہے کیونکہ حکومت اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
کچھ مہمانوں کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگیا، تاہم کچھ خاموشی سے بیٹھے ہوئے ہیں۔
کچھ بچے دلہا اور دلہن بنے کتوں کی ڈرائنگز بنارہے ہیں، چھٹی جماعت کے طالبعلم گگن اپنی ڈرائنگ میں ایک خوبصورت قدرتی منظر کے سامنے دلہا بنے کتے کو دکھا رہا ہے۔
گگن”ہمارے معاشرے میں کتوں کیساتھ اچھا سلوک نہیں ہوتا، تو اس تقریب کے ذریعے یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ لوگ آوارہ کتوں پر ظلم کرنا چھوڑ دیں۔ ان کتوں کو ویکسینیشن نہیں ہوتی اور انہیں مناسب کھانا بھی نہیں ملتا”۔
روڈی اور لالہ نامی کتوں کی شادی ہوگئی اورویرن نے اس کا اعلان کیا۔
ویرن”یہ جوڑا اب خاندانی منصوبہ بندی کا وعدہ کرے گا، اور دلہا یہ عہد کرے گا کہ وہ اب کسی اور کتیا کی جانب نہیں دیکھے گا”۔
اس عہد کے بعد جوڑے کے سامنے ایک بڑا کیک رکھا گیا جو ہڈی کی شکل میں تھا۔
یہ بھارت میں کتوں کے درمیان ہونیوالی پہلی شادی ہے، کے ایل شرما اس تقریب میں اپنے کتے باکسر کے ہمراہ شریک ہیں۔
شرما”پیغام بالکل واضح ہے، کہ آج کی دنیا میں لوگ جانوروں سے تو کیا ایک دوسرے سے بھی محبت نہیں کرتے۔ میرے خیال میں ہمیں اپنے جانوروں سے پیار کرنا چاہئے، تاکہ ہم بروقت ان کی ویکسینیشن کراسکیں، لوگوں کو کتوں کا خیال رکھنا چاہئے، میرا کتا اب ریبیزسے محفوظ ہے”۔
شادی میں واپس آتے ہیں جہاں پارٹی جاری ہے، کچھ ماڈلز اپنے کتوں کے ہمراہ کیٹ واک کررہی ہیں، جبکہ پس منظر میں میوزک گونج رہا ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |