Written by prs.adminDecember 23, 2013
Cambodian Opposition Gear Up for Re-electionکمبوڈین سیاسی بحران
Asia Calling | ایشیا کالنگ Article
کمبوڈیا میں اپوزیشن جماعت نے آئندہ تین ماہ تک مبینہ انتخابی دھاندلیوں پر عام انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ منوانے کیلئے احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے۔ اسی بارے میں سنتے ہیںآج کی رپورٹ
پھنم پنھ کے فریڈم پارک میں نعرے لگارہے ہیں کہ وزیراعظم اپنی کرسی چھوڑ دو، تیس سالہ سرے لیپ دور دراز سے اس احتجاج میں شرکت کیلئے آئی ہیں۔
سرے لیپ “وزیراعظم ہوں سن کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا کیونکہ ان کی قیادت میں کمبوڈین عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عدالتی نظام میں انصاف نہیں ملتا اور ہمیں سابق آمر پول پاٹ کے دور جیسی سزائیں دی جاتی ہیں”۔
کئی ماہ سے اپوزیشن جماعت سی این آر پی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی آزادانہ تحقیقات کیلئے احتجاج کررہی ہے مگر اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، سی این آر پی نے اقوام متحدہ اور کمبوڈیا میں دیگر ممالک کے سفارتخانوں میں ایک پٹیشن جمع کرائی جس میں انتخابی بحران کے حل کیلئے عالمی مداخلت کی درخواست کی گئی، مگر اب اپوزیشن نے مختلف حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈرسام رینسی نے دوبارہ انتخابات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے بھی وزیراعظم کو اپنا عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
سام رینسی”جب تک وزیراعظم اپنے عہدے پر رہیں گے، وہ زیادہ آمرانہ روئیے کا اظہار کرتے رہیں گے اور لوگ غریب سے غریب تر ہوتے چلے جائیں گے، اور انسانی حقوق سے محروم ہوتے جائیں گے”۔
ا
ب تک امریکہ اور یورپی یونین نے بھی جولائی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں جماعتوں کو یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔حکمران جماعت سی سی پی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں، مگر دوبارہ انتخابات نہیں کرائے جاسکتے۔پھائی سیپھن حکومتی ترجمان ہیں۔
پھائی سیپھن”ہم اپوزیشن کی جانب سے اپنے حفاظت کیلئے لوگوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کرتے نہیں دیکھنا چاہئے، وہ لوگوں کے خون کو اقتدار حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، ہم ایسا نہیں دیکھنا چاہتے، ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی ہے، ہمارے اپنے انتخابی قوانین ہیں، اگر انہیں یہ پسند نہیں تو قومی اسمبلی میں جائیں اور ان میں ترامیم کریں، مگر سیاست کو گلیوں میں نہ لائیں”۔
انتظامیہ نے الزام لگایا ہے کہ سی این آر پی کے مظاہرے غیرقانونی ہیں اور وہ اس میں پیش آنیوالے کسی حادثے کی ذمہ دار نہیں ہوگی، اب تک مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، سماجی تجزیہ کارکم لے کا کہنا ہے کہ طویل المعیاد مظاہروں سے ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔
کم لے”کچھ سرمایہ کار صورتحال کو دیکھ کر پہلے ہی ویت نام اور میانمار کا رخ کرچکے ہیں، دیگر بڑے سرمایہ کار بھی سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، اگر اسکا کوئی حل نہ نکلا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ملکی معاشی شرح نمو متاثرہوگی”۔
تاہم چھتیس سالہ سینگ کنٹھیا کو توقع ہے کہ اپوزیشن ملک میں روشنی کی ایک کرن پیدا کرے گی۔
سینگ کنٹھیا”میرا خاندان بہت خوش باش تھا مگر انتظامیہ نے ہماری زندگیاں مشکل بنادیں، امیر طبقہ امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں،ہن سن نے غربت میں کمی کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برعکس اس نے غربت کی شرح میں مزید اضافہ کردیا، میں اس وقت بے گھر ہوں اور میں ہر شب اپنے حال پر روتی رہتی ہوں”۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |