Written by prs.adminApril 17, 2012
PPI NEWS Bulletin 1800 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ناکارہ اور غیرمتحرک قرار دیدیا
مولانا فضل الرحمن کا کشمیر پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ
ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس میں حتمی رپورٹ کی تیاری پر مشاورت
وزارت پیٹرولیم کی عدم ادائیگیوں پر پاورسیکٹر کو فرنس آئل کی فراہمی روکنے کی دھمکی
پنجاب کے صنعتی شعبے کیلئے لوڈشیڈنگ دورانیے میں کمی کا فیصلہ
اور
بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان،قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع
خبروں کی تفصیل :۔
سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو ناکارہ اور غیر متحرک قرار دیدیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ اسمگلر چاہے تو الیکشن میں پورے ملک کو خرید لے،الیکشن کمیشن نے کبھی زائد اخراجات کی تحقیقات نہیں کی۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شیر افگن نے عدالت کو بتایا کہ بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کو غلط اکاو¿نٹس بتاتی ہیں،جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی جانچ پڑتال نہیں کرتا تو پھر سیاسی جماعتیں اپنے اکاو¿نٹس پوسٹ آفس کو بھجوا دیا کریں۔ جسٹس طارق پرویز نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں فنڈز پارٹی کو نہیں پارٹی سربراہ کے پاس چلے جاتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہے انہیں دہشت گرد کہنا درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ خارجہ پالیسی میں بھی کشمیر کو پس پشت ڈال دیا گیا اور جب بھی کشمیر پر مذاکرات ہوں پانی کا مسئلہ ضرور زیر بحث آنا چاہئیے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے واضح انداز میں کہا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات میں نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پانی دونوں گھمبیر مسائل ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک اغیار سے جان نہیں چھڑائیں گے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔
ایبٹ آباد آپریشن کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ کمیشن کے اجلاس میں حتمی رپورٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے، جبکہ اعلیٰ سرکاری افسران کے بیانات بھی قلمبند کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور اس ماہ کے آخر تک حتمی رپورٹ اور سفارشات مکمل ہونے کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم نے بھاری بقایاجات کی عدم ادائیگی پر پاور سیکٹر کو فرنس آئل کی فراہمی روک دینے کی دھمکی دی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے خزانہ، پانی و بجلی کی وزارتوں کو ایک خط میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کیلئے کہا ہے۔اس وقت پاور سیکٹر پر پی ایس او کے قرضے 800 ملین یومیہ کے حساب سے بڑھ رہے ہیں جبکہ ادائیگیاں محض 200 ملین روپے یومیہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے اپنے خط کے ذریعہ وزارت خزانہ سے فوری طور پر 40 ارب روپے مانگے ہیں تاکہ پی ایس او کو نادہندہ ہونے سے بچایا جاسکے ورنہ ایندھن کی فراہمی روک دی جائے گی۔ بجلی سمیت توانائی کے تمام شعبوں پر پی ایس او کے مجموعی طور پر 197 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
وفاقی حکومت نے پنجاب میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صنعتکاروں اور حکومتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں تمام اسپننگ ملز کو لوڈشیڈنگ سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ پاور لومز اور ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کی بندش کا دورانیہ چار گھنٹے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے پیش نظر پی سی بی نے تیاریوں کاآغاز کردیا۔ اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی تزئین نو کا کام جاری ہے ۔ پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کاکام پچیس اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا، جبکہ مہمان ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا جائیگا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply