Tooba Imtiaz Murder Case طوبیٰ امتیا زمرڈ ر کیس
گھریلو جھگڑے طول پکڑ جائیں یا ازدواجی رشتے الجھن کا شکار ہوں، جہیز کی شرائط پوری نہ کی جائیں یاخاندان کے وارث کے بجائے بیٹی جنم لے۔۔۔
معاشرے کے نام نہاد اصول بنانے والوں کی جانب سے ظلم و زیادتی کا نشانہ صرف بنت حوا ہی بنتی ہے۔۔۔
پاکستان سمیت ایشیاءکے کئی ممالک میں بے شمار خواتین گھریلوسطح پر تشدّد اور اُسکے نتیجے میںموت کا شکار اِس وجہ سے ہوتی ہیں کہ اُنکی کوکھ میں پلنے والی ننھی جان خاندان کا وارث نہیں بلکہ ایک لڑکی ہے!اس سلسلے میں ایسے واقعات بھی منظر عام پر آتے رہے ہیں کہ بچی کو جنم دینے والی خواتین کوسسرالی رشتے داروں کی جانب سے اسقاط حمل پر مجبور کیا جاتا ہے جو اُنکی جان لینے کا باعث بنتا ہے۔۔
کچھ ماہ قبل ایسا ہی ایک واقعہ میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچا تھا۔۔۔طوبیٰ امتیازمرڈر کیس۔۔۔
23سالہ طوبیٰ امتیاز کی آنکھوں نے بھی ڈولی میں بیٹھتے سمے کئی سپنے بُنے تھے اور اپنے شریک حیات کے ہمراہ زندگی کے سہل و کٹھن لمحات ساتھ بتانے کے عہد کئے تھے، اس بات سے بے خبر کہ اُسکے وجود و ناموس کا محافظ ہی ایک روزاُ سے موت کی دہلیز پر لا کھڑ اکرے گا۔۔۔
طوبیٰ امتیاز کا جرم تھا ،بیٹی کو جنم دینا جو دُنیا میں آنے سے قبل ہی اپنی ماں کے ساتھ موت کی نیند سو گئی۔۔۔
7ماہ کی حاملہ طوبیٰ کو جس سفاکی سے قتل کیا گیا ،وہ اسکے خاندان کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں،طوبیٰ امتیاز کے بڑے بھائی عمر کا کہنا ہے:
طوبیٰ امتیاز کے بھائی عمر کا کہنا ہے کہ طوبیٰ کے شوہر اور سسرال والوں نے اُسکے قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کو شش کی:
قتل کے اس اندوہناک واقعے کی تفتیش کرنے والے انسپکٹر کمال نسیم کا کہنا ہے :
طوبیٰ امتیاز کے بھائی عمر کا کہنا ہے کہ طوبیٰ کے سسرال والوں نے پیسے کے زور پر کیس کا رُخ بدلنے اورحقائق کو چھپانے کی کوشش کی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی رہے ہیں۔ جب ہر چوراہے پر انصاف بکتا ہو اور مجبوریوں کے دام لگائے جائیں تو، ایک عام شہری جس کی بہن کو دن دہاڑے قتل کیاگیا ہووہ کس کے سامنے احتجاج کرے اور کس سے انصاف طلب کرے ؟
طوبیٰ امتیاز کا گھرانہ انصاف کے حصول کیلئے جس صبر آزما اور تکلیف دہ مرحلے سے گزر رہاہے ایسے میں اُمید کا کوئی سراا ُن کے ہاتھ میں نہیں،انھیں یہ آسرا تک نہیں کہ طوبیٰ کے قاتلوں کو سزا ہوگی، اس کے باوجود وہ اپنی تمام تر ذہنی و جسمانی توانائیاں اس لاحاصل جد و جہد میں جھونک رہے ہیں۔قانون نافذکرنے والے ادارے چپ ہیں ، انصاف کے ٹھیکیدار خاموش ہیں ۔۔۔لیکن طوبیٰ امتیاز کے بھائی عمر کا کہنا ہے کہ طوبیٰ کے قاتلوں کو سز دلوانے کا مطلب ۔۔۔کسی اور طوبیٰ امتیاز کو ظلم و زیادتی کے شکنجے سے بچانا ہے:
ایسی کئی بد نصیب لڑکیاںکچھ عرصے اخبارات کی ہیڈ لائنز اور فیچر پروگرامز کا موضوع بننے کے بعد ہمارے ذہنوں سے محو ہو جاتی ہیں اوراُن کی جگہ۔۔۔ کوئی اور طوبیٰ امتیاز لے لیتی ہے۔۔۔ہمیں یاد بھی نہیں رہتا کہ طوبیٰ امتیاز پر کیا گزری تھی؟ہمارے لئے یہ جاننا ضروری نہیں رہتا کہ اُسکے قاتلوں کو سز ا ہوئی یا ۔۔اُسکے گھر والے ناکردہ گناہوں کی سز ا بھگت رہے ہیں۔ ۔۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply