Written by prs.adminOctober 13, 2012
PPI NEWS Bullettin 1900 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے پر مزید دو سو افراد گرفتار
ملک کے کئی شہروں کے اسکولوں میں آج بھی ملالہ کی صحت کیلئے دعائیں
حکومت قابل احتساب کرپشن کی حد پانچ کروڑ روپے سے کم کرنے کیلئے رضا مند
پیپلز پارٹی کا عام انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
سندھ اور بلوچستان کے تیرہ لاکھ سیلاب متاثرین بھوک اور پیاس کا شکار
جنوبی افغانستان میں خودکش حملہ، 2 غیرملکی فوجی اور چار افغان ایجنٹ ہلاک
اور
شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا
خبروں کی تفصیل:۔
ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کے الزام میں سیکیورٹی فورسز نے مزید200سے زائد افرادکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ملالہ یوسف زئی کے اسکول کے اکاو¿ٹنٹ اور2چوکیداروں سمیت 4افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کےلئے نامعلوم منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اکاو¿نٹنٹ اور 2 چوکیداروں کوگزشتہ رات جبکہ ڈرائیورکوملالہ پرقاتلانہ حملے کے بعد حراست میں لیاگیاتھا۔ادھر سوات میں ملالہ یوسف زئی اوراس کی دوساتھیوں پرحملے کے الزام میں گرفتارکئے جانے والے افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔ کالعدم تحریک طالبا ن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگرملالہ بچ بھی گئی تو اسے دوبارہ حملے کانشانہ بنایا جائے گا۔
ملک کے کئی شہروں میں آج بھی اسکولوں کے بچوں نے ملالہ یوسف زئی اور اس کی زخمی ساتھیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ حیدرآباد میں گورنمنٹ گرلز کالج قاسم آباد میں طالبات اور اساتذہ کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب منعقعد کی گئی۔ اِس موقع پر طالبات نے ملالہ کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔سکھرکے نجی اسکول میں اسمبلی کے دوران ننھی منی طالبات نے ملالہ کی صحت یابی کے لئے خدا کے حضور ہاتھ پھیلائے۔جیکب آباد، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ نوشہرو فیروز ، پڈ عیدن اور دادو کے اسکولوں میں بھی دعائیہ اجتماعات ہوئے۔مانسہرہ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہااور ملالہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بلوچستان میں حب،گڈانی ،وندراوربیلہ سمیت متعددشہروں کے سرکاری ونجی اسکولوں میں ملالہ کیلئے د±عاکی گئی۔
وفاقی حکومت قابل احتساب کرپشن کی حد پانچ کروڑ روپے سے کم کرنے کیلئے رضا مند ہوگئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہمیں قابل احتساب کرپشن کی حد کم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے پانچ کروڑ کی حد اس لئے رکھی کہ نیب کے پاس چھوٹے کیس نہ آئیں۔ انکا کہنا تھا کہ 2002ءقبل کئی جعلی مقدمات قائم ہوئے اور تحقیقات ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ نیا احتساب قانون متوازن ہے اور اس قانون کے بعد کرپشن کرنے والا بچ نہیں سکے گا۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ احتساب بل جلد از جلد منظور ہو۔
پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری پنجاب میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں بہتر انتخابی نتائج کے لئے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس ضمن میں پنجاب میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیاجارہاہے جس کی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منظوری دیدی ہے۔ جلسوں کا کاآغاز پچیس اکتوبر کو ہوگا۔ پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری پچیس اکتوبر کو منڈی بہاو¿الدین کے علاقہ ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مزید شہروں میں جلسوں کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے تیرہ لاکھ سیلاب متاثرین بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ جن کی امداد کیلئے تین کروڑ ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے پاکستانی سیلاب متاثرین سے متعلق نئی اپیل جاری کی ہے۔ جس کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ لاکھوں افراد کو کھانے پینے کی چیزوں کیلئے مزید انتیس ملین ڈالر درکار ہیں۔ ڈبلیوایف پی کی نئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پچاس لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ سرکاری سطح پر سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد چار سو بتائی جا رہی ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور بلوچستان کے پانچ اضلاع متاثر ہوئے۔ ان پانچ اضلاع میں تیرہ لاکھ مرد عورتیں بچے اور بوڑھے کھانے پینے کی چیزوں سے محروم ہیں۔
جنوبی افغانستان میں ایک خود کش حملے میں 2 ناٹو فوجی اور 4 افغان ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ایساف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندھار میں غیر ملکی فوجیوں اور افغان انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ایک گروپ کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔بیان کے مطابق 2 غیرملکی فوجی اور 4 افغان ایجنٹ ہلاک جبکہ متعدد شہری و اہلکار زخمی ہوگئے۔دوسری جانب طالبان نے واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں 6 غیرملکی اور متعدد افغان اہلکار مارے گئے ہیں۔
معروف آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا۔ جنوبی افریقہ سے کراچی واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فی الحال انکا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی خراب کارکردگی پر قوم سے معذرت خواہ ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ میچوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان اسٹار الیون کی قیادت کریں گے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply