PPI News Bulletins 1700 پی پی آئی نیوز بلیٹن
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے جس میں ملک اور خطے کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں دفاع سے متعلق پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے لیے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود،اور لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک ایک منٹ عوام پر بھاری ہے، مسلم لیگ ن ستمبر اکتوبر میں انتخابات کرانے کیلئے دباﺅ بڑھائے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت پر عوامی دباﺅ نہ بڑھایا گیا تو سال کے آخر تک بھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، یہ ہر شخص کا آئینی حق ہے۔ بیسویں آئینی ترمیم پر ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کرنا مک مکا ہے تو اپوزیشن ایسا کرتی رہے گی۔
پنجاب اسمبلی میں بنکوں کو تجارت اور زراعت کے لیے کم ازکم پچاس فیصد قرضے دینے کا پابند بنانے سمیت مفادعامہ کی دوقراردادیں منظور کرلی گئیں جبکہ دو کو مسترد کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن ضیاءاللہ شاہ نے قبرستانوں کے اردگرد چاردیواری کھڑی کرنے کے ساتھ جادوٹونے اورکفن چوری کے واقعات کے تدارک پر قرارداد پیش کی، جسے منظور کر لیا گیا۔حکومتی رکن شیخ علاوی الدین نے قراردادپیش کی کہ تمام بنکوں کوصنعت،تجارت اورزراعت کیلئے 50فیصد قرضہ دینے کاپابند کیاجائے ،اس قرارداد کوبھی منظورکرلیاگیا۔بعدازاں کورم کی نشاندہی پر پنجاب اسمبلی کااجلاس کل صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے جس کے باعث شہروں میں آٹھ گھنٹے ، دیہات میں دس گھنٹے اورصنعتی سیکٹر میں لوڈ شیڈنگ چھ گھنٹے تک جاپہنچی ہے ۔ اطلاعات کی مطابق حالیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیادی وجہ تیل وگیس کی فراہمی میں کمی ہے جس کے باعث چند روز قبل بجلی کا شارٹ فال ساڑھے سات ہزار میگا واٹ تک چلا گیا تھا۔سردیوں میں بجلی کی مانگ میں کمی ہوجاتی ہے جس کی بناءپر پیپکو کے لیے بجلی کی عوامی طلب پوری کرنا مشکل نہیں ہوتا تاہم اس بار سردیوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کے باوجود حکومت شارٹ فال کمی نہیں کرسکی بلکہ اس میں اضافہ ہوگیا ہے اورحکومت کے تمام تر دعوں کے برعکس ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت سے موجود ہے ۔
کوہستا ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18افراد کی ہلاکت کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے گلگت میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی ہے۔پابندی کے باعث تمام سرکاری ونجی دفاتراور تعلیمی ادارے تین دن کے لیے بند رہیں گے۔ گلگت میں ان ہلاکتوں کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آرہا ہے اورامن کے خطر ے کے پیش نظر حکومت نے یہ اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب گلگت کے مضافات میں مسلسل احتجاج اور روڈ بلاک کیے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔
مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی شروع ہوجائیگی۔اسلام آباد میںمےڈ ےا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قطر ایل این جی کے ٹرمینل کا تکنیکی جائزہ لینے کے لیے رضا مند ہوگیا ہے جس کے بعد آئندہ سال سے پاکستان کو ایل این جی ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سے پندہ اور سولہ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر بات چیت ہوسکتی ہے جبکہ قطر نے پاکستان کو 35لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔
سہ ملکی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں. ویرات کوہلی کی طوفانی اننگز کے باعث بھارت نے سری لنکا کی طرف سے دیا گیا 321 رنز کا ہدف 37 ویں اوورز میں پورا کرلیا.ہوبارٹ میں جاری سیریز کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تلکا رتنے دلشان اور سنگا کارا کے درمیان دوسری وکٹ پر 200 رنز کی پارٹنرشپ کے باعث سری لنکا نے چار وکٹ کے نقصان پر320 رنز بنائے۔ دلشان ایک سو ساٹھ کے سکور پرناقابل شکست رہے۔ سنگا کارا نے ایک سو پانچ رنز جوڑے۔ جواب میں بھارت نے شروع سے طوفانی انداز اپنائے رکھا اور سہواگ , ٹنڈولکر , گھمبےراور ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 37 ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا. بھارت کے لیے یہ فتح بونس پوائنٹ کے ساتھ انتہائی ضروری تھی، اب اگر سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست ہوگئی تو بھارت فائنل میں پہنچ جائے گا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply