
Written by prs.adminDecember 10, 2013
PPI NEWS Bulletin2000پی پی آئی نیوز بلیٹن
General . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Weather Article
ہیڈلائنز:۔
وفاقی حکومت کا لاپتہ افراد کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ۔
میری ریٹائرمنٹ کے بعد نئی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی، چیف جسٹس۔
نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا تو امریکی امداد کاکوئی جواز نہیں رہے گا، رانا ثناءاللہ۔
مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب۔
ویمن کبڈی ورلڈکپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔
خبروں کی تفصیل:۔
وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کیس میں سپریم کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نظرثانی درخواست میں اس حصے کو چیلنج کیا جائے گا جس میں کہا گیا ہے کہ 35 افراد فوج کی تحویل میں ہیں۔حکومت سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دائر کرے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیرِاعظم، خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ اور گورنر کو 35 لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ملاکنڈ کے حراستی مرکز سے لاپتہ ہونے والے 35 افراد کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر اعلانیہ حراست کا کوئی قانون موجود نہیں ہے اور حکومت جبری گمشدگیاں روکنے سے متعلق قانون سازی کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا اور 35 میں سے اب تک صرف 7 افراد کو پیش کیا گیا ہے اور بقیہ افراد کی بازیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ان 35 افراد کو فوج ملاکنڈ کے حراستی مرکز سے لے گئی تھی اور اس کی عدالت میں پیش کیے جانے والے 7 افراد کے لواحقین اور حراستی مرکز کے سپرٹنڈنٹ نے بھی تصدیق کی ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی۔سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں ایک آمر نے عدلیہ کو غیرفعال کیا گیا، وکلائ، سول سوسائٹی اور دیگر طبقوں کی جدوجہد کے ذریعے عدلیہ کی بحالی ہوئی۔انھوں نے کہا کہ کہا ہے کہ عدلیہ نے بحالی کے بعد بہتر انداز میں کام کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ آج فل کورٹ اجلاس کا مقصد انصاف کی فراہمی اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، کل ریٹائر ہورہا ہوں ، آنے والی عدلیہ بھی بہتر انداز میں کام کرے گی۔اس موقع پر ساتھی ججز نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصبوط اعصاب کے مالک ہیں، جن کی ٹیم کا حصہ ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہیں۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کاکہناہے کہ پنجاب بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ نہیں جائے گا ،قوم نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا تو امریکی امداد کاکوئی جواز نہیں رہے گا،یہ فیصلہ کسی ایک طبقے نے نہیں،بلکہ قوم کو اجتماعی طور پر کرنا ہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ تحریک انصاف والے تھوڑی دیر کیلئے دھرنا دیتے ہیں، انہیں کیا معلوم، شام کے وقت کون ساٹرک گزرگیا ،عمران خان جلد الیکشن چاہتے ہیں تو پہلے خیبر پختونخوا میں کرالیں۔وزیرقانون وبلدیات پنجاب رانا ثنائ اللہ کاکہناتھاکہ سابق صدر زرداری کیخلاف نیب میں مقدمات کے آغاز کو انتقامی کارراوئی نہیں کہا جا سکتا ،صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے سوال پران کاکہناتھاکہ پنجاب 30جنوری کوبلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔
مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ قومی اسمبلی کی دیگر چار قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب بھی کر لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ارکان نے مولانا فضل الرحمن کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ مولانا فضل الرحمن گزشتہ اسمبلی میں بھی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر قائمہ کمیٹی برائے دفاع، خالد مگسی ، قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ طارق بشیر چیمہ کو قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
بھارت میں جاری خواتین کے عالمی کپ میں پاکستان نے میکسیکو کو ہرا کر پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویمن کبڈی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں پاکستان اور میکسیکو کی کھلاڑی میدان میں اتریں اور دونوں جانب سے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا گیا تاہم قومی کھلاڑیوں نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو 24 کے مقابلے میں 49 پوائنٹس سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ایونٹ کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کا جوڑ روایتی حریف بھارت سے پڑے گا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کی چیمپئین ہے جبکہ پاکستان پہلی بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ بالائی پنجاب میں کہیں کہیں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے چند شہروں میںآج درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔ اسلام آباد23 اور06، لاہور24 اور07 ، کراچی30 اور15، پشاور22 اور07، کوئٹہ18 اور منفی 01، مظفرآباد22 اور05، فیصل آباد25 اور08، ملتان24 اور 10جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں زیادہ سے زیادہ 25 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |