Written by prs.adminFebruary 12, 2013
PPI NEWS Bulletin1800 پی پی آئی نیوز بلیٹن
Entertainment . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈ لائنز:۔
Sot حکمران نئے صوبے کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، نواز شریف
طاہر القادری اپنی دہری شہرت سے متعلق کل تک جواب جمع کرائیں، چیف جسٹس
بھارت کشمیریوں کیخلاف عدالتی دہشتگردی بند کرے، مولانا فضل الرحمان
مال مفت دل بے رحم، لاہورمیں میٹرو بسیں شہریوں سے کھچا کھچ بھرگئیں
پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق مذاکرات اسلام آباد میں جاری
اور
ریس ٹو نے باکس آفس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے
خبروں کی تفصیل:۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمران نئے صوبے کے نام پر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ کس نے لگایا سب کو معلوم ہے اور اب نئے صوبے کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو نہ روٹی ملی، نہ کپڑا جبکہ مکان تو دور کی بات ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر ہم انتخابات میں کامیاب ہوئے تو ہنرمند نوجوانوں کو قرضہ دیا جائے گا، جبکہ عوام کی حالت بدلنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ملکی مفاد میں کبھی امریکہ سمیت کسی کی نہیں سنی۔
الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے سپریم کورٹ میں طاہرالقادری کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ طاہرالقادری اپنی دہری شہریت سے متعلق کل تک عدالت میں جواب جمع کرائیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بارعدالت میں حاضر ہوا ہوں، میں نے بھی عدلیہ کی آزادی میں حصہ لیا جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنے کیس پر بات کریں باقی باتیں چھوڑیں، عدالت کو مطمئن کریں کہ کیس میں آپ کا کیا دعویٰ ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دہری شہریت رکھنے والے کی پاکستان سے وفاداری بنتی ہے، کیا آپ کینڈا کی شہریت لینے کا حلف پڑھ کر سنا سکتے ہیں جواب میں طاہرالقادری نے کہا کہ ان کے پاس ابھی حلف نامے کی کاپی موجود نہیں ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کل تک دہری شہریت کے حوالے سے عدالت میں جواب جمع کروادیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر سوال اٹھانے والوں کی اہلیت دیکھیں گے، پارلیمنٹ 18 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے، انہوں نے کہا کہ کیس کا تفصیلی جائزہ کل لیا جائے گا جس کے بعد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ اب بھارت نے عدالتوں کوبھی کشمیریوں کے خلاف استعمال کرناشروع کردیاہے۔ بھارتی دانشور کہتے ہیں کہ افضل گوروکی پھانسی نے انصاف کاحلیہ بگاڑدیاہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف عدالتی دہشت گردی بند کرے۔افضل گوروکی پھانسی سے کشمیریوں کی تحریک دبنے کے بجائے اور مضبوط ہو گی۔ مولانافضل الرحمان کاکہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے اورمقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کردیاگیاہے۔
لاہور میں میٹرو بس سروس کا آغاز ہوتے ہی بے تاب شہریوں کا ایک ہجوم ان بسوں میں سوار ہونے کو اسٹیشنز پر اتر آیا۔آج میٹروبس سروس کا آغاز ہوتے ہی لاہوریوں نے کام پر جانے کے لئے بس اسٹیشنز کا رخ کیا ، کسی کو جگہ ملی تو کسی نے کھڑے ہوکر سفر کیا جبکہ شہریوں سے کھچا کھچ بھری بسیں دن بھر لوگوں کو منزل مقصود تک پہنچاتی رہیں اور لاہوری بس سروس کی سہولت کو سراہتے رہے۔آغاز میں بس سروس مفت ہونے کی وجہ سے رش بھی بہت زیادہ ہے ، جس پر شہری کچھ پریشان بھی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مفت سروس کی وجہ سے جن لوگوں نے کہیں نہیں بھی جانا وہ لوگ بھی بس میں سوار ہو کر سیروتفریح کے مزے لے رہے ہیں جس وجہ سے رش بڑھ گیا ہے۔میٹرو بس اسٹیشنز پر تعینات اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کی رہنمائی کر رہے ہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ انہیں خود ہی اسٹاپوں سے بس میں بیٹھنے اور اترنے کا تجربہ ہو جائے گا۔
پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔اسلام آباد میں جاری مذاکرات میں انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور ایرانی کمپنی کے حکام شریک ہیں۔مذاکرات میں پائپ لائن کی تعمیر، کمپریسر اور دیگر آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات پانچ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد ایرانی کمپنی کے ساتھ پائپ لائن کی تعمیر کا تحریری معاہدہ ہوگا۔معاہدے پر دستخط کے بعد ایران پاکستان میں سات سو اکیاسی کلومیٹر گیس پائپ لائن کی تعمیر کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اس منصوبے کو حالیہ بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اہم کاوش قرار دیا ہے تاہم امریکہ نے اس منصوبے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی فلم ریس ٹو نے باکس آفس میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے، دو ہفتوں میں ایک سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔بھارتی فلمساز عباس مستان کی فلم ریس ٹو نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے اور 2013ءمیں سو کروڑ روپوں سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ اب تک یہ 100.45 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ہر آنے والے دن یہ فلم اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply