Written by prs.adminFebruary 11, 2013
PPI NEWS Bulletin1100 پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈ لانز:۔
Sot میں نہیں سمجھتا کہ انتخابات التوا کا شکار ہوں گے ، طاہرالقادری
لاہور میں شدید دھند،ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکوانٹرچینج تک موٹر وے بند
میاں برادران پنجاب سے مخلص نہیں ،چوھدری شجاعت حسین
بھارت ،ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 36یاتری ہلاک
پاکستان کو پہلی بارمغربی افریقی ممالک سے پھلوں کے برآمدی آرڈر مل گئے
Forex Rates
اور
اوچ شریف میں سجایا گیا اونٹوں کادنگل
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔طاہر القادری عدالت عظمیٰ کے رو بروخود دلائل دے رہے ہیں۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کررہا ہے ،اس سے قبل درخواست کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ آئین کے تحت شفافیت کے تقاضے پورے کرے ۔
شدید دھند کے باعث لاہور موٹروے کو کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے پر فیض پور، ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے کے راستے لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کو دھند چھٹنے تک روک لیا گیا ہے، جب کہ دھند میں پھنس جانے والی گاڑیوں کو کانوائے کی صورت میں نکالا جا رہا ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو فوگ لائٹس کے استعمال اور رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایایت کی ہے۔
مسلم لیگ ق کے صدرچوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر میاں برادران پنجاب سے مخلص ہوتے تو 27 کلومیڑ پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے پورے صوبے پرخرچ کرتے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری لاہور میں موجود تھے میاں برادران کو چاہئے تھا کہ وہ میٹروبس سروس کے موقع پر ان کو دعوت دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کے جواب کے بعد لوگوں کے منہ بندہوجانے چاہیے کیونکہ انہوں نے بھی کہا ہے کہ صدر کو استثنی حاصل ہے ،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سوئس کیس پر ملک و قوم کا پیسہ ضائع کیا ہے ان سے حساب لینا چاہئے ،صدر زرادری ایک سمجھدار سیاست دان ہے جو عملی باتیں کرتے ہیں۔
بھارت کے شہر آلہ آباد کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ریلوے سٹیشن پر کمبھ میلے میں جانے کے لیے ہزاروں یاتری جمع تھے۔سٹیشن پر ریلنگ کے ٹوٹنے کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث بدنظمی پیدا ہوئی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس سے لوگ بدحواس ہو کر بھاگے اور اس بھگڈر میں 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
جرمنی میں جاری نمائش میں پاکستان کوپھلوں کی ایکسپورٹ کے لیے پہلی بار مغربی افریقی ممالک سے آرڈر مل گئے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق نمائش میں پاکستان کو مجموعی طور پر 25 لاکھ یورو کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں اور پہلی بار مغربی افریقہ کے کئی ممالک نے بھی پھلوں کے لیے آرڈرز دیے ہیں۔ وحید احمد کے مطابق نمائش میں 40 ممالک کے 300 سے زائد نمائندوں نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک برطانوی سپر اسٹور کے وفد نے بھی پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پھل خصوصا آم درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میںآج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالراور دیگر اہم کرنسیوںکی قدر میں استحکام سے دن کا آغاز ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت خرید 99روپے03پیسہ جبکہ قیمت فروخت 99روپے06 پیسہ ریکارڈ کی گئی۔دیگر کرنسیوں کے ریٹس اسطرح ہیں۔برطانوی پاﺅنڈقیمت خرید156روپے00 پیسہ،قیمت فروخت157روپے07 پیسہ، یورو قیمت خرید133روپے08 پیسہ،قیمت فروخت135روپے02 پیسہ،سعودی ریال قیمت خرید 26 روپے04پیسہ،قیمت فروخت 26روپے07پیسہ جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید ایک روپیہ 6پیسہ ،اور قیمت فروخت ایک روپیہ11پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
یوں تو ہر قسم کے جانوروں کے دنگل کی خبریں آئے دن منظر عام پر آتی ہیں۔ اوچ شریف میں بھی ہوا ایک ایسا ہی دنگل جہاں مقابلہ تھا اونٹو ں کے درمیان،تو دیکھنے والے بھی ضاص ہوتے ہیں اور دنگل کرانے والے بھی۔ میلہ سجا اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع چوک واہنی میں۔ملک بھر سے مالکان اپنے تربیت یافتہ اونٹوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ رستم پاکستان دنگل میں ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لئے ساٹھ اونٹ دکھائی دئیے بے تاب۔ میلے میں ہر طرف شواور ڈھول کی تھاپ پر رقص کا منظر تھا۔راجن پور اور روجھان تو کیا۔ سکھر اور خیرپور تک سے شائقین دلچسپ دنگل کو یکھ رہے تھے۔ اور مالکان کو نہ تھا کسی اور چیز کا ہوش۔ کیونکہ جیتنے والے اونٹوں کے مالک کے لئے انعامی رقم مختص تھی پورے دس لاکھ روپے۔ جو جیتتا گیا۔ پیسے لے کر صحرائی جہاز پر اڑتا گیا۔ اور جوہارتے گئے اپنی بدقسمتی کو کوستے گئے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply