Written by prs.adminJune 24, 2012
PPI NEWS Bulletin 2100 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
اپوزیشن انارکی کے بجائے انتخابات کی جانب توجہ دے، وزیراعظم
مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ ڈویژنز میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد
عوام پختون اور اردو بولنے والوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنائیں، الطاف حسین
حکومت پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے، شاہی سید
لاہور سمیت دیگر علاقوں کو کل سے64گھنٹوں کےلیے گیس کی فراہمی معطل رہےگی
خوان المسلون کے محمد مرسی مصر کے نئے صدر منتخب
اور
یورو کپ، آخری کوارٹر فائنل انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان آج ہوگا
خبروں کی تفصیل:۔
نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ ٹکراو ملکی مفاد میں نہیں اپوزیشن کو بھی انارکی پھیلانے کے بجائے انتخابات کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائدپر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ادارے کے ساتھ ٹکراو نہیں چاہتے بلکہ مفاہمت کی سیاست کو مزید فروغ دیں گے۔ اس سے قبل نو منتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ مزار پر موجود گارڈز نے انہیں سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ ڈویژنز میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کردی۔ محکمہ داخلہ کے مطابق سفارتکاروں، سفارتی مشنز، غیرملکی این جی اوز کے نمائندوں اور ان کے پاکستانی اہلکاروں کو مالاکنڈ، کوہاٹ اور ڈیرہ ڈویژن میں داخلے سے قبل پیشگی اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفارتکاروں کو خیبر پختونخوا کے مذکورہ علاقوں کے دورے کے مقاصد اور وجوہات سے بھی آگاہ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے جبکہ غیر ملکیوں کو پاک افغان سرحدی علاقوں میں جانے، کسی کا انٹرویو کرنے اور مختلف علاقوں کی تصویریں بنانے سے بھی باز رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام ، پختون اور اردو بولنے والوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنائیں ، وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومتیںوہاں صنعتیں لگائیں تاکہ عوام کو روزگار ملے۔ کراچی کے جناح گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے وعدہ کریں کہ کراچی سے جھگڑے ختم کرائیں گے،ایم کیو ایم پختون بھائیوں کے چائے کے ہوٹلوں اور ٹھیلوں کی حفاظت کرے گی ۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہاں صنعتیں لگائی جائیں تاکہ عوام کو روزگار ملے، پختون، ہندکو، ہزار وال کو انکے آبائی علاقوں میں روزگار ملتا تو انہیں کراچی نہ آنا پڑتا۔
عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کے صدر شاہی سیدنے کہا ہے کہ اے این پی کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے ، حکومت پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے ۔ کراچی کے علاقے کیماڑی میں اے این پی کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے، اے این پی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ختم کرے۔ا نہوں نے کہا کہ اے این پی اصولوں کی سیاست کرتی ہے ،ہم دہشت کے نہیں عدم تشد د کے پیروکار ہیںاور باچا خان کے فلسفے پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایم کیو ایم سے مقابلہ نہیں ہے ہم نے پارٹیوں سے اتحاد کیا ہے افراد سے نہیں ۔
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح سے 64 گھنٹے کے لیے جب کہ صنعتوں کو 48 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ رات دس بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ صنعتوں کے لیے لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کے علاقوں میں بھی پیر کی صبح چھ بجے سے 48 گھنٹے کے لیے گیس بند کر دی جائے گی تاہم بجلی کے پاور پلانٹس کو زیادہ گیس فراہم کرنے کے لیے صنعتوں کی گیس کی بندش تین روز تک بڑھائے جانے کا امکان ہے جس کا فیصلہ پیر کو ہو گا۔
مصر میں صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت اخوان المسلون کے محمد مرسی مصر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مصر کے الیکشن کمیشن کے مطابق اخوان المسلون کے محمد مرسی مصر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف سابق وزیراعظم احمد شفیق کو شکست دیدی ہے۔ محمد مرسی کی کامیابی پر التحریر اسکوائر پر جشن شروع ہوگیا ہے ۔
یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا۔ یوکرائن اور پولینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ایونٹ میں آج انگلینڈ اور اٹلی کوارٹر فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ انگلش ٹیم کو کسی بڑے ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلے سولہ برس بیت چکے ہیں، جبکہ اب تک کے باہمی مقابلوں میں اٹلی کا پلڑا بھاری ہے۔جس نے بائیس میں نو میچز جیتے، جبکہ سات بار انگلینڈ نے کامیابی سمیٹی۔ اس سے قبل یورو کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد مقابلہ 1980ءمیں ہوا تھا، جس میں اٹلی نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply