Written by prs.adminApril 17, 2012
PPI NEWS Bulletin 2100 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیلئے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس
اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کی ملک بدری تاخیر کا شکار
پاکستان کا امریکہ کو بنوں جیل سے فرار ہونیوالوں کی فہرست دینے سے انکار
وزارت پانی و بجلی کا لوڈشیڈنگ آئندہ چھ ماہ تک جاری رکھنے کا انتباہ
تاجکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان، افغانستان اور بھارت کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
اور
پاک بنگلہ دیش سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جمعرات کو متوقع
خبروں کی تفصیلا ت:۔
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہونے والی متفقہ قرار داد پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ اور چیف آف ائیر سٹاف طاہر رفیق بٹ سمیت وفاقی وزراءشریک ہیں۔
اسامہ بن لادن کے اہلخانہ کی ملک بدری تاخیر کا شکار ہوگئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزارت داخلہ نے اسامہ بن لادن کی پاکستان سے روانگی کے حوالے سے یمن، سعودی عرب اور سوڈان کے سفارتحانوں کو خطوط ارسال کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متعلہ حکومتوں سے گرین سگنل ملنے تک اسامہ کے اہلخانہ کو روانہ نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کی 45 دن کی سزا آج ختم ہورہی ہے، جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ انہیں آج کسی بھی وقت ملک بدرکردیا جائے گا۔
پاکستان نے امریکہ کو بنوں جیل میں حملے کے بعد فرار ہونے والے قیدیوں کی فہرست دینے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے امریکی تحقیقاتی ٹیم نے آج پشاور پہنچ کر بنوں حملے کے بعد فرار ہونے والے قیدیوں کی فہرست حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم خیبرپختونخواہ حکومت نے فہرست دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی ٹیم اسلام آباد واپس لوٹ گئی۔خیال رہے کہ چار سو کے قریب قیدی بنوں جیل پر طالبان کے حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے، جس میں سے سو کے قریب افراد نے دوبارہ خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
وزارت پانی و بجلی نے آئندہ چھ ماہ میں بھی بجلی لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کی نوید سنا دی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ اپریل تا ستمبر بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ایک سو انیس میگاواٹ برقرار رہے گا، جسکے باعث لوڈشیڈنگ بھی جاری رہے گی۔سیکرٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی نے اجلاس کو بتایا کہ بھارت کے نجی شعبہ نے پاکستان کو بجلی دینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے،اس حوالے سے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ بجے مارکیٹیں بند کرنے سے یومیہ بارہ سو میگاواٹ بجلی بچت ہو سکتی ہے، تاہم توانائی کانفرنس کے زیادہ تر فیصلوں پر وزیراعلٰی پنجاب نے عملدرآمد روک رکھا ہے۔
تاجکستان سے ملنے والی گیس کیلئے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔تینوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، جس کے بعد سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چودھری نے صحافیوں کو بتایا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان گیس کی ٹرانزٹ فیس پر معاملہ طے نہیں ہوسکا، اور بھارتی حکام نے فیس میں مزید کمی کیلئے معاملہ التواءمیں ڈال دیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحدون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کا انتخاب جمعرات کو متوقع ہے۔چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان واحد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کا انتخاب دو سے تین دن میں ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو سلیکشن کمیٹی کا اجلاس مشاورت کیلئے طلب کیا جائیگا۔ جس کے بعد ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہی کیا جاسکتا ہے۔اقبال قاسم نے بنگلادیشی ٹیم کی ملک میں آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز سے ملک میں عالمی کرکٹ بحال ہوجائیگی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply