Written by prs.adminSeptember 16, 2012
PPI NEWS Bulletin 2100 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
پاکستان بھر میں امریکی توہین آمیز فلم کے خلاف شدیداحتجاج، کراچی میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
مغرب کے اندر تحمل اور برداشت ختم ہوچکی ہے، امیر جماعت اسلامی
ملک میں سیلابی صورتحال مزید سنگین
پٹرول چھ روپے 82 اور سی این جی چھ روپے کلو مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
سندھ میں دو بلدیاتی نظام نہیں ہے، وزیر دفاع
اور
ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچز، پاکستان اور بھارت کا کل کولمبو میں ٹکراﺅ
خبروں کی تفصیل:۔
ملک بھر میں امریکی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کیا گیا، کراچی میں وحدت المسلمین کی ریلی کے شرکاءپر پولیس کے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں متنازعہ فلم کےخلاف مظاہرین تمام رکاوٹیں توڑ کر امریکی قونصلیٹ پہنچے اور امریکی پرچم اتار دیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے شیلنگ،ہوائی فائرنگ، واٹرکینن کااستعمال کیا۔پولیس کی کارروائی کے بعد مظاہرین امریکی قونصلیٹ سے منشر ہوگئے اور ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا۔امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تاجروں نے شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جبکہ مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں سمیت اقلیتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔سکھر پر یس کلب کے سامنے بھی امریکہ میں بنے والی توہین آمیز فلم کے خلاف احتجا جی مظاہرہ کیا گیا۔ سنی تحریک کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کیخلاف راولپنڈی میں ااحتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔ مظاہرین نے احتجاجی بینراورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرامریکہ اور توہین آمیزفلم کیخلاف نعرے درج تھے۔ لاہور میں مذہبی جماعتوں نے اسلام دشمن فلم کیخلاف مال روڈ پر احتجاج کیا۔ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ حافظ سعید نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے فلم کو مذہبی دہشت گردی قرار دیا۔ پشاور میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر کیا گیا۔ ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملتان، دادو، اوچ شریف، اٹک، کوہاٹ، ہنگو، نواب شاہ اور جیکب آباد سمیت ملک بھر میں میں گستاخانہ فلم کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ مغرب کے ا ندر تحمل اور برداشت ختم ہو چکی ہے۔لاہور میں شباب ملی کی عزم انقلاب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹتا رہتا ہے مگر اس کے اپنے اندر تحمل اور برداشت ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد کی سیاست شدت پکڑ رہی ہے۔ایم کیو ایم ملک بھر میں بھتہ خوری کے اڈے قائم کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کتاب سے دوستی اور علم کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ملک میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہورہی ہے۔ بالائی پنجاب میں مزید بارشوں اور سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے ملتان کے لیے فلڈ وارننگ جاری کردی ہے اور آئندہ چھتیس گھنٹوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد دریائے چناب سے ملحقہ علاقون سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ادھر ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی نالے مٹھاوان سے آنے والا ریلا کھچی کینال میں داخل ہوگیا ہے۔ سیلابی ریلا چوٹی بالا اور چوٹی زیریں کو ملانے والا پل بہا کر لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے شہر جیکب آباد کی دو نہروں میں شگاف پڑ گئے ہیں جس کے بعد پانی میں ڈوبے جیکب آباد کو مزید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں متاثرین نے امداد نہ ملنے پر قومی شاہراہ بند کردی اور ٹائر جلائے جس کی وجہ سے اس اہم شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں شکار پور میں بھی وبائی امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈیرہ مراد جمالی میں چوبیس گھنٹے کے دوران سیلابی ریلے سے بچوں سمیت مزیدگیارہ لاشیں برآمدکی گئیں۔ جعفر آباد میں ستر ہزار کیوسک کے ریلے کی شدت کم کرنے کے لئے بائی پاس پر مزید تین شگاف ڈال دیے گئے جس کے بعد بلوچستان کا سندھ سے زمینی راستہ مکمل منقطع ہوگیا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول چھ روپے بیاسی پیسے فی لیٹر،ہائی اوکٹین ایک روپے پچاس پیسے اور مٹی کا تیل باسٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے پچہتر پیسے اور لائٹ ڈیزل چودہ پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت106روپے72پیسے ،ہائی اوکٹین کی نئی قیمت137روپے96پیسے،مٹی کے تیل کی نئی قیمت104روپے68پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت113روپے77پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت99روپے27پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون یعنی بلوچستان،خیبرپختونخوا اور پوٹھوہار کے لئے سی این جی چھ روپے چوبیس پیسے جبکہ ریجن ٹو یعنی سندھ اور پنجاب کیلیے سی این جی پانچ روپے ستر پیسے فی کلو مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 97روپے 69 پیسے جبکہ ریجن ٹو میں 99روپے 25 پیسے فی کلو ہو جائیگی۔سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سندھ میں دو بلدیاتی نظام نہیں ، جبکہ بلدیاتی نظام گورنمنٹ کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام گورنمنٹ کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے اور اس نظام کے لئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کافی عرصہ تک مشاورت جاری رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کسی کا کنٹرول نہیں یہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی سپلائی و ڈیمانڈ کے حساب سے اوپر نیچے ہوتی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان وارم اپ میچ کل کولمبو میں کھیلاجائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور کاکہنا ہے کہ پاک، بھارت میچ میگاایونٹ کے تناظر میں بیحداہم ہے۔کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں اور جیت سے ٹیم کامورال بلند ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں صرف دو میچز پہلے میگاایونٹ میں کھیلے گئے ہیں۔ گروپ میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت نے بال آو¿ٹ قانون کے تحت جیتا۔فائنل میں بھارت، پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دیکر ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پہلا چیمپئن بنا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply