Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 2100پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Business . General . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Science Article
ہیڈلائنز:۔
وفاقی حکومت کا ملک میں 15 سال بعد نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ۔
عدالت میں پیشی، پولیس نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے اقتصادی جنگ لڑیں گے، شہباز شریف۔
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک۔
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے بھی تین روز بند رکھنے کا اعلان۔
اور
چین کی پہلی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اترگئی۔
خبروں کی تفصیل:۔
وفاقی حکومت نے ملک میں 15 سال بعد نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو ملک میں مردم شماری کرائے جانے کے حوالے سے لکھے گئے خط کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 میں تمام صوبوں میں مردم شماری کے لئے تیاریاں کی جائیں تاکہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائے جاسکیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک میں آخری بار مردم شماری 1998 میں ہوئی تھی لہٰذا یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے رکھ کر نئی مردم شماری کرائی جائے تاکہ ملک کی آبادی کا صحیح تعین کیا جاسکے۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 5 مردم شماری ہوچکی ہیں، پہلی مردم شماری 1951، دوسری 1961، تیسری 1972، چوتھی 1981 اور پانچویں اور آخری 1998 میں کی گئی تھی۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کیلئے اپوزیشن میں رابطے شروع ہوگئے۔ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ق نے حکومت پنجاب کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ تحریک انصاف کا بھی مو¿قف ہے کہ بلدیاتی انتخابات ڈی سی اوز کے بجائے عدلیہ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے اور عدالت میں پٹیشن دائرکرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے اقتصادی جنگ لڑیں گے، سائنس، ترقی، تعلیم کے حوالے سے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں۔چوتھے مینز کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لدھیانہ کے اسٹیڈیم پہنچے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج یہاں آکر بے حدخوشی ہورہی ہے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میچ کھیلنے والی ہیں، پاکستان میچ جیتا تو آپ کے ہمسائے جیتے، بھارت میچ جیتا تو ہمارے ہمسائے جیت گئے۔اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجابی میں بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیار اور امن کو آگے لے کر چلنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کو تجارت ساتھ لے کر چلنی چاہیے۔
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کراچی کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے مکان سے خاتون،شاہ فیصل ندی اور نیو کراچی میں حیدری اسکول کے قریب سے تشدد زدہ دو لاشیں برآمد ہوئیں۔جناح اسپتال کے سٹی اسکین وارڈ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔دوسری جانب گلستان جوہر میں راڈو بلاک بارہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق جبکہ والد امین زخمی ہوگیاجبکہ لیاری کے علاقے کلری میں کریکر حملوں اور فائرنگ میں خاتون اوربچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب سی آئی ڈی نے کیماڑی سے ریڈ بک میں شامل کالعدم تحریک طالبان کے رکن عدنان کو گرفتار کرلیا،جبکہ رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں انیس ملزمان دھر لیے۔ ایسٹ زون پولیس نے چودہ ملزمان جبکہ ویسٹ زون میں ٹارگٹ کلر سمیت اٹھائس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سندھ بھر میں آئندہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز پیر صبح آٹھ بجے سے ایک دن اور بدھ صبح آٹھ بجے سے دو دن کیلئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن کمپنی کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے سے لائن پیک اور پریشر میں دباﺅ دیکھا جارہا ہے۔ مسئلے سے نمٹنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کے ہفتہ وار گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے شیدول کے تحت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے پیر صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔ ساتھ ہی سی این جی اسٹیشنز کو بدھ صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹوں کیلئے گیس سپلائی مزید بند رہے گی۔
چین کی جانب سے بھیجی جانے والی پہلی خلائی گاڑی چاند کی سطح پر اتر گئی ہے۔چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق خلائی گاڑی چینگ تھری (Chang’e 3) چاند کے سائنس اریڈیم نامی میدان میں اتری۔ اسے لانگ مارچ تھری نامی راکٹ کے ذریعے دو دسمبر کو چاند کی جانب روانہ کیا گیا تھا اور یہ تیرہ دن کے سفر کے بعد بحفاظت چاند پر اتر گئی۔ چین کی خلائی گاڑی روس کے خلائی جہاز کے سینتیس برس بعد چاند کی سطح پر اتری ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |