Written by prs.adminDecember 7, 2013
PPI NEWS Bulletin 2100پی پی آئی نیوزبلیٹن
General . Human Rights . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری۔
یوتھ لون اسکیم کے ذریعے انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کی کوشش کی، وزیراعظم۔
ملک میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ تشویش ناک ہے، وفاقی وزیر داخلہ۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق۔
اہلسنت و الجماعت اور لاہور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنے ختم کرنیکا اعلان۔
اور
پاکستان اور افغانستان کے درمیان واحد ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔
خبروں کی تفصیل:۔
بلوچستان میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ صبح آٹھ بجے بلدیاتی انتخاب کے لیئے پولنگ شروع ہو گئی تھی جو پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔بلوچستان میں نو سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا چار ہزار ایک سو اڑسٹھ نشستوں کے لیے اٹھارہ ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ بتیس لاکھ ووٹرز کے لیئے پانچ ہزار سات سو اکیاسی پولنگ اسٹیشنوں کا انتظام کیا گیا۔ہرنائی اور ڈیرہ اللہ یار میں انتخابی فہرستوں میں رودو بدل کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔جس کے بعد ہرنائی میں انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آواران میں ایک سو اکیس نشستیں میں سے چون سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ تربت میں بھی تمام امیدوار میدان مارگئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ انتخابات کی تیاری گزشتہ دو سال سے جاری تھیں جبکہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بھی بلدیاتی انتخابات سے متعلق انتظامات سے مطمئن نظر آئے۔
وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یوتھ لون اسکیم کے ذریعے انتخابی وعدوں پر عملدرآمد کی کوشش کی ہے۔ اسلام آباد میں یوتھ لون اسکیم پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات سے قبل ملک میں بیروزگاری دیکھ کر پریشان ہوتا تھا،ملک میں نوجوانوں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ قرض اسکیم نوجوانوں کے دکھ درد دیکھ کر تیار کی ہے، نوجوان ہی ملکی معیشت کو بلندی کی جانب لے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں کو قرض دینے کیلئے کوئی تیار نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ حکومتوں میں اگر نام کمایا ہے تو صرف کرپشن میں۔انکا کہنا تھا کہ ملک میں چین کے تعاون سے خصوصی صنعتی زون لگائیں گے، جبکہ گلگت سے گوادر تک موٹروے بنائیں گے۔اس سے قبل پاکستانی نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم بزنس لون پروگرام کا افتتاح کیا گیا جس کے تحت بیروزگار اور ہنر مند نوجوان 8 سال کے عرصے کے لئے ایک سے 20 لاکھ روپے تک کا قرضہ لے سکیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ تشویش ناک ہے۔وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے دہشتگردی کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور اس ضمن میں تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لے کر مو¿ثر اقدامات کئے جایئں۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ امن وامان کی بہتری کے لئے نہ صرف قانون نافذ کرنے اداروں کے مابین بلکہ صوبوں کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بلوچستان میں سیکیورٹی انتظامات اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افراد کے جانیں لے لی گئیں۔روشنیوں کے شہر پر دہشت کے سائے برقرار ہیں۔ فیڈرل بی ایریا میں یاسین آباد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ سہراب گوٹھ کے قریب ندی سے دس روز پرانی لاش برآمد ہوئی۔ اورنگی ٹاون میں نعمان نامی شہری مارا گیا جبکہ بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے سجن گوٹھ میں نامعلوم افراد نے عبدالرشید کو ابدی نیند سلا دیا۔ گلستان جوہر کے علاقے میں اوور سیز بنگلوز کے قریب فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ عباس اور لیاقت شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر گلشن اقبال مسکن چورنگی میں گزشتہ رات کھانے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان تین افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
اہلسنت والجماعت کے پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قتل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا، لاہور پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد اہلسنت والجماعت کے رہنماو¿ں نے دھرنا ختم کردیا۔تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت اور لاہور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد مولانا شمس الرحمان معاویہ کی نماز جنازہ ادا کر دی جائے گی، اس سے قبل اہلسنت الجماعت کے کارکنوں نے مولانا شمس الرحمن کے قتل کے خلاف فیض آباد انٹرچینچ کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر بند کردیا تھا جس کے باعث راولپنڈی سے اسلام آباد اور شہر کے دیگر علاقوں کی طرف جانے والی گاڑیاں پھنس گئیں اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے مری روڈ اور کشمیر ہائی وے کو بھی بلاک کردیا تھا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز سے پہلے ہمسایہ ملک افغانستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلے گی۔ سری لنکا سے سیریز کی تیاری کے لیے شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے سیریز کی تیاری کے لیے افغانستان کے خلاف میچ کو اہم قرار دیا ہے۔دوسری طرف پڑوسی ملک افغانستان بھی پاکستان کو زیر کر کے دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بے چین ہے۔پاکستانی ٹیم میں آف اسپنر سعید اجمل ذاتی مصروفیات کی وجہ سے افغانستان کے خلاف میچ میں شریک نہیں ہونگے جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے پرامید ضرور ہیں۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |