Written by prs.adminJune 24, 2012
PPI NEWS Bulletin 2000 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار جاں بحق متعدد زخمی
ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابا ت کرائیں گے، وزیراعظم
ق لیگ کے نو وزرا ءاور وزرائے مملکت کل ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے
قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے وزراءکا ڈیٹا تاحال غائب
صوبوں کو متحد رکھنے کے لیے آئین میں ترامیم کیں ، وزیراطلاعات
اور
بجلی کی پیداوار میں 12سو میگاواٹ کےاضافے کا امکا ن
Weather
خبروں کی تفصیل:۔
کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آبادی والے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل اپنے گشت پر تھی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے باعث تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے نے لاشوں اور زخمیو ں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے ۔ Express
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابا ت کرائیں گے تاکہ اس کی طرف کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انارکی ملک کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے، ملک کو اگر کوئی چیز بچاتی ہے تو وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کے حق میں ہے ۔
مسلم لیگ ق کے نو وزرا کل ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے جب کہ فیصل صالح حیات نے کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ جبکہ فیصل صالح حیات اور رضا حیات ہراج نے کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا ہے۔ ق لیگ کے نئے وزراءمیں سرگودھا سے دو وزیر بنائے جارہے ہیں جن میں چوہدری انور علی چیمہ اور غیاث میلاشامل ہیںجب کہ حافظ آباد سے لیاقت بھٹی کو لیا جارہا ہے ۔ طالب نکئی، شیخ وقاص اکرم اور جام یوسف کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے ، نئے وزراءسے کل صدر زرداری ایوان صدر میں حلف لیں گے ۔express
وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اداروں کو متحد رکھنے سے ملک مضبوط ہوگا، قربانی دینا پیپلزپارٹی کا ورثہ رہا ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کاکہناتھا کہ ہم عقل کل نہیں اس لیے اپوزیشن سے تجاویز مانگی ہیں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ صوبوں کو متحد رکھنے کے لیے آئین میں ترامیم کیں اورصوبوں اور مرکز میں وسائل کا مسئلہ حل کیا۔ ان کاکہناتھا کہ وہ کسی ادارے کے ساتھ ٹکراو¿ نہیں چاہتے اداروں کو تحفظ دینے کے لیے ہمارے قائد ین نے قربانی دی۔ان کاکہناتھا کہ عدالت کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کر نا تو ہین عدا لت ہے اور جن لو گوں کے کیسز عدا لت میں چل رہے ہیں ان کی جانب سے حمایت کر نا بھی توہین عدالت ہے۔
کا بینہ ڈویژن نے وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف کی کا بینہ کے ار کا ن کا نوٹیفکیشن تو جا ری کر دیا مگر اس نوٹیفکیشن کی نقل ویب سائٹ بنا نے والو ں کو نہیں پہنچ سکی ہے یہی وجہ ہے کہ نئی کا بینہ کے حلف اٹھا نے کے دو دن گذر جا نے کے با وجود ویب سا ئٹ پر وزرا ءکی تصویریں آ ویزا ں نہیں کی جا سکیں ۔ کا بینہ ڈویژن کی ویب سا ئٹ پر وزیر پا نی و بجلی احمد مختا ر ، مشیر دا خلہ رحما ن ملک ، وزیر امو ر کشمیر اورشما لی علا قہ جا ت منظو ر وٹو ، وزیر مذہبی امو ر خو ر شید شاہ ، وزیر قا نو ن فا رو ق ایچ نا ئیک، وزیر ریلوے غلا م احمد بلو ر اور اوور سیز پا کستانیوں کے وزیر فا رو ق ستا ر کی تصا ویر مو جو د نہیں ہیں تا ہم وزیر اعظم پرویز اشرف کے بعد صرف ڈا کٹر عاصم وہ خوش قسمت فرد ہیں جنکی تصویر ویب سا ئٹ پر لگا دی گئی ہے۔
پی ایس او پاور ہاﺅسز کو اضافی تیل پہنچانے لگا ہے جس کے باعث صبح تک بجلی کی پیداوار میں 12سومیگاواٹ کا اضافہ ہوجائے گا۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گیس ٹربائن پاور اسٹیشن فیصل آباد کو گیس کی فراہمی سے 65میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ۔ پنجاب اس وقت بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے جب کہ لاہور کے اکثر علاقوں میں ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ بعض علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے ڈھائی گھنٹوں کے لیے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورنیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران خیبر پختونخواہ ، با لا ئی پنجا ب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز اور گرد آ لو د ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ با رش کا امکا ن ہے جبکہ ملک کے دیگر حصو ں میں مو سم گرم اور خشک رہے گا ۔ آج ملک کے چند شہروں مےں زےادہ سے زےادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا ۔اسلام آباد42اور 27 ،لاہور43اور30، کراچی34اور28، پشاور42اور26،کوئٹہ33اور19، مظفرآباد42اور25، ساہیوال40اور28، سرگودھا40اور32 ، بہاولنگر43اور32، فیصل آباد42اور22جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میںزیادہ سے زیادہ44اورکم سے کم29ڈگری سینٹی گریڈریکا ڈ کیا گیا ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply