Written by prs.adminDecember 11, 2013
PPI NEWS Bulletin 2000پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . Entertainment . General . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Weather Article
ہیڈلائنز:۔
ازخود نوٹس کے اختیارات کی حدود پر نظرثانی کی ضرورت ہے، نامزد چیف جسٹس۔
بلوچستان کو چور کہنے پر متحدہ اپوزیشن کا سینٹ سے واک آﺅٹ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، چینی کی قیمت کم کرنے کی منظوری۔
افریقی ملک انگولا میں اسلام پر پابندی عائد۔
گلوکار علی ظفر ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد قرار۔
اور
پنجاب کے میدانی علاقوں میں کل سے دھند کی شدت بڑھنے کا امکان۔
خبروں کی تفصیل:۔
نامزد چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ غیر اہم معاملات پر دائر کی جانے والی درخواستوں اور اختیارات کو ذاتی مفاد میں استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 183 کی شق (3) کے تحت سپریم کورٹ کو ملنے والے اختیارات کی حدود پر نظرِثانی کرنے کی ضرورت ہے۔سپریم کورٹ کو آئین کی اس شق کے تحت کسی بھی واقعے یا اہم معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا اختیار حاصل ہے۔ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ف±ل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ اچھی حکمرانی قانون کے نفاذ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عدالت سمیت ریاست کے تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے فرائص انجام دیں۔ا±نھوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 183 کی ذیلی شق 3 اور 187 کے تحت عدالت عظمیٰ کو دیے گئے اختیارات کے تحت قانون اور سماجی حرکیات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے استدعا کی جا سکتی ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے عدالت کو ریاست کے تینوں ستونوں کی آئینی حیثیت کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ خاص طور پر آئین کی شق 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کے حصول کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔
بلوچستان کو چور کہنے پر متحدہ اپوزیشن کا سینٹ سے واک آﺅٹ ، وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کہ بجہاں چوری ہوگی ان کیخلاف کارروائی بھی ہوگی۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیرصدارت جاری ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے بلوچستان کو چور کہنے پر متحدہ اپوزیشن نے ایوان سے واک آﺅٹ کیا ، ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پندرہ ہزار قانونی اور تیرا ہزار غیر قانونی ٹیوب ویل ہیں، دونوں ہی بل نہیں دیتے ہیں، بل ادا کریں تو بجلی لے لیں، بلوچستان کے ذمہ سنتالیس ارب روپے واجب الادا ہیں، انھوں نے کہا کہ جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ان کیخلاف کارروائی بھی ہوگی، بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے، بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے سستے اور متبادل ذرائع اختیارکئے جا رہے ہیں،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ حکومت کے سو ارب کی نادہندہ ہے، مشرف دور میں کے ای ایس سی کو غیر قانونی طور پر چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی دی گئی، کے ای ایس سی اب نیشنل گریڈ سے نوسو میگا واٹ بجلی استعمال کررہی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چینی کی فی کلوقیمت میں کمی کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزرا کے علاوہ متعلقہ وفاقی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چینی کی فی کلو قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چینی کی فی کلو قیمت یوٹیلٹی اسٹورز پر 53روپے سے کم کر کے 48 روپے کرنے کی منطوری بھی دی گئی۔
افریقہ کے ملک انگولا میں مسلمان برادری نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں اسلام پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔برطانوی اخبار گارڈین میں حال ہی میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق مسلمانوں کی تنظیم آئی سی اے یعنی اسلامک کمیونٹی آف انگولا کا کہنا ہے کہ ملک میں مساجد کو بند کیا جا رہا ہے اور حجاب پہننے والی خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔آئی سی اے کے مطابق گذشتہ دو سال کے دوران آٹھ مساجد کو تباہ کیا جا چکا ہے جبکہ کسی بھی مسلمان کو عبادت کرنے پر انگولا پینل کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔دوسری جانب حقوق انسانی کے کارکنوں نے انگولا میں مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
پاکستانی پاپ گلوکار اور کئی بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار علی ظفر ایشیا کے سب سے پرکشش ترین مرد قرار پائے ہیں۔برطانوی جریدے ”ایسٹرن آئی“ کی جانب سے کرائے گئے سالانہ سروے کے مطابق علی ظفر رواں برس 50 پرکشش ایشیائی مردوں میں سر فہرست رہے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن رہے ہیں جو گزشتہ دو برسوں سے یہ اعزاز اپنے نام کررہے تھے۔ اس کے علاوہ شاہد کپور چوتھے، سلمان خان پانچویں، رنبیر کپور چھٹے جبکہ شاہ رخ خان کا 14واں نمبر ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم کل سے پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آجائیں گے اور یہ سلسلہ موسم سرما کی باقاعدہ بارش شروع ہونے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ملک کے چند شہروں میںآج درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔ اسلام آباد18 اور05، لاہور23 اور07 ، کراچی29 اور15، پشاور18 اور08، کوئٹہ18 اور 04، مظفرآباد13 اور06، فیصل آباد23 اور09، ملتان23 اور 10جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں زیادہ سے زیادہ 22 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |