Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 2000پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Entertainment . General . Human Rights . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Weather Article
ہیڈلائنز:۔
سندھ حکومت کا ایک بار پھر اسکائپ اور دیگر اپلیکشنز پر پابندی کا فیصلہ۔
عدالت میں پیشی، پولیس نے پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔
پارلیمنٹ کو بھی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا اختیار نہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ۔
جماعت الدعوة نے کا عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف احتجاج کا اعلان۔
سلمان خان نمبرون جبکہ شاہ رخ دلفریب شخصیت کے مالک ہیں، عامر خان۔
اور
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔
خبروں کی تفصیل:۔
سندھ حکومت نے ایک بار پھر سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اسکائپ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اپلیکشنز پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے سوشل میڈیا سائٹس سافٹ ویئرز پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے۔اس پابندی کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔زیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران پولیس کو ٹارگٹ کلرز، دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی فہرست کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی، اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں پے رول پر رہا کئے گئے 470 افراد کو دوبارہ گرفتار کیا جائےگا اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کی سیاسی وابستگیوں کو مرحلہ وار ظاہر کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر کی مختلف جیلوں میں قید خطرناک مجرموں کو ملک کے مختلف صوبوں کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا اور اگر کسی بھی جیل میں قید مجرم کے باہر رابطوں کا پتہ چلا تو اس جیل کے سپرینڈینٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے عدالت میں پیشی کے دوران سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کو فول پروف سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔اس حوالے سے پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیشی کے موقع پر سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کا خدشہ ہے اور ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات ممکن نہیں۔واضح رہے کہ غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو چوبیس دسمبر کو طلب کررکھا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بھی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا اختیار نہیں، بعض لوگ انسانی حقوق کی فراہمی سے روکنا چاہتے ہیں ، ججز اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان پشاور میں جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے سول ججز اور دیگر عدالتی عملے کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔ جسٹس دوست محمد کا کہنا تھا کہ عدلیہ ملازم سے لے کر ان تک کسی کی بھی کرپشن برداشت نہیں کرے گی ، ملک کا مقدر قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، رہائشی علاقوں میں مسلح گروہوں، جرائم پیشہ افراد کی وارداتیں غربت اور تعلیم کی کمی کے باعث ہو رہی ہیں۔
جماعت الدعوة نے کا عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف سولہ دسمبر کو یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ حافظ سعید کہتے ہیں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو بھارتی اشاروں پر پھانسی دی جا رہی ہے۔حافظ سعید نے کہا ہے کہ سولہ دسمبر کو ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عبد القادر ملا کی پھانسی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے اور بنگلہ دیش سے سفارتی سطح پر احتجاج کرے۔ واضح رہے بنگلہ دیش کی عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کے رہنمائ عبدالقدیر ملا کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن12 دسمبر کو انہیں پھانسی دیدی گئی تھی۔ جنگی جرائم کی عدالت نے انھیں عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر اسے سزائے موت میں بدل دیا تھا۔
بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ سلمان خان بالی ووڈ کے حقیقی نمبر ون اسٹار اور شاہ رخ نہایت دلفریب شخصیت کے مالک ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں سلمان خان کے لئے ہمیشہ پیار رہتا ہے۔ انہیں یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ وہی نمبر ون اسٹار اور بالی ووڈ میں مجھ سے زیادہ مقبول ہے کیونکہ سلمان خان میں اکیلے ہی کسی بھی فلم کو کامیاب کرنے کی وہ صلاحیت ہے جو ان میں نہیں۔عامر خان کا کہنا تھاکہ شاہ رخ خان بھی ایک بہترین اداکار اور دلفریب شخصیت کے مالک ہیں، انہیں شاہ رخ کو اسکرین پر دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے اور جب بھی وہ انہیں دیکھتے ہیں ان کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں شاہ رخ کی فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ اور ”کچھ کچھ ہوتاہے“ بہت پسند ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران صبح کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ملک کے چند شہروں میںآج درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔ اسلام آباد26 اور05، لاہور24 اور07 ، کراچی30 اور15، پشاور28 اور07، کوئٹہ20 اورمنفی 06، مظفرآباد21 اور04، فیصل آباد27 اور07، ملتان25 اور 08جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں زیادہ سے زیادہ 23 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گیے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |