Written by prs.adminJuly 22, 2012
PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آئی نیو زبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، وزیراعظم
امریکہ پاکستان سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، نوازشریف
رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے
سستے آٹے کیلئے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی، وزیراعلیٰ سندھ
یمن میں ڈرون حملوں پر امریکی وزیر دفاع کیخلاف مقدمہ دائر
اور
رمضان کے دوران اولمپکس مقابلے، مسلمان ایتھلیٹس کا دوہرا امتحان
خبرو ں کی تفصیل:۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آئین میں اتنظامیہ ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کا کردار واضح کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب ادارے آئین کے تحت ہی کام کررہے ہیں،ہم آزاد عدلیہ و آزاد عدالتی نظام پر مکمل یقین رکھتے ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین میں ہے کہ ریاستی اختیارات منتخب نمائندے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرے۔ یہ بات انھوں نے سبکدوش امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، باہمی اعتماد اور احترام کی پالیسی سے ہی تعاون کو فروغ ملے گا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسی سے ہی خطے میں امن اور استحکام کا مقصد حاصل ہوسکتا ہے۔امریکی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت صحیح سمت پر گامزن ہے۔
حکومت کی جانب سے قائم کے جانے والے رمضان بازاروں میں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے رہ گئے،اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔پنجاب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو ماہ مقدس میں ریلیف دینے کے لیے سستے بازار لگائے گئے ہیں لیکن مہنگائی نے یہاں بھی غریب عوام کا پیچھا نہیں چھوڑا اور دکاندار پھلوں اور سبزیوں کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں اشیاءمہنگی ملنے کی وجہ سے وہ بازار میں سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے۔کراچی سمیت سندھ کے سستے بازاروں میں بھی مہنگائی عروج پر ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ان سے من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے لیکن پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت کوئی ادارہ ایکشن نہیں لے رہا ہے۔پشاور اور کوئٹہ میں بھی قائم سستے بازار مہنگائی کی وجہ سے ویران ہی نظر آئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود بھی مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کم از کم رمضان المبارک میں عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاءکی فراہمی یقینی بنائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو سستا آٹا فراہم کر نے کے لیے حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔سکھر ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ رمضان المبارک میں کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔عوام کی سہولت کے لیے حکومت رمضان میں ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر25سے40 فیصد کم قیمت پر اشیائے خورد نوش اور اشیائے ضروریہ فروخت کی جارہی ہیں ۔
یمن میں ڈرون حملوں کے باعث دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کے بعد امریکا میں وزیردفاع کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا ہے، سماعت کے دوران ڈرون حملوں کے قانونی جواز کے بارے میں وسیع پیمانے پر بات چیت کی جائے گی۔گذشتہ سال 30ستمبر کو ایک ڈرون حملے کے دوران انور اور سمیر خان نامی افراد مارے گئے تھے جس میں انور امریکی شہری تھا۔ جبکہ دو ہفتے بعد ایک اور ڈرون حملے میں ہدف سے نشانہ چوک جانے پر16 سال کا عبدالرحمان الاولاقی مارا گیا تھا۔ اِن کارروائیوں کے بعد نصیر الاولاقی نے امریکی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ سال کے سب سے اہم مقدمہ قرار دیئے جانے والے اس کیس میں اس کا موقف ہے کہ امریکا اور یمن کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہورہی۔ اِس کے علاوہ کسی صورت میں قاتلانہ حملے کی اجازت نہ امریکی قانون دیتا ہے نہ ہی بین الاقوامی انسانی حقوق دیتے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران لندن اولمپک میں حصہ لینے والے مسلمان ایتھلیٹس کو دہرے امتحان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ روزہ رکھ کر مشکل ترین حریفوں کو زیر کرنا ہو گا۔ لندن میں ستائیس جولائی سے کھیلوں کا سب سے بڑے مقابلے شروع ہورہے ہیں۔ تاہم ا س سے پہلے ہی رمضان المبارک کا بھی آغاز ہوچکا ہے جس میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک مسلم کمیونٹی کھانے پینے سے اجتناب کرکے اسلام کا اہم رکن ادا کرتی ہے۔ لندن اولمپکس میں دنیا بھر سے تین ہزارسے زائد ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپک دنیا کے سخت ترین مقابلے ہوتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو کانٹے دارمقابلے میں سخت حریفوں کا سامنا رہتا ہے۔ اور ایسے میں کھائے پئے بغیر مقابلوں میں حصہ لینا کسی جوئے شیرلانے سے کم نہیں ہوگا۔ تاہم متعدد مسلمان ایتھلیٹ پرعزم ہیں کہ اپنے مذہبی روایات کو برقرا رکھتے ہوئے اس کی مکمل پاسداری کریں گے اور میگا ایونٹس میں بھی سرخرو ہوں گے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply