Written by prs.adminJuly 13, 2012
PPI NEWS Bulletin 1900 پی پی آئی نیوز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
حکمران آئین سے متصادم ترامیم لارہے ہیں، عمران خان
نیٹو سپلائی کی بحالی ،دفاع پاکستان کونسل نے احتجاج کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات آج مزید دو افراد جاں بحق، نو زخمی
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
اور
ملک میں پہلی بار ٹائٹ گیس کے ذخائر دریافت
Stock Exchange
خبروں کی تفصیل:۔
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔اجلاس میں بلوچستان میں غیرقانونی گاڑیوں اوراسلحہ راہداریوں کو منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکیورٹی حکام نے امن و امان کی صورتحال پر بریفننگ دی۔ اس سے قبل بلوچستان کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان سے زیادتیوں پر بلوچ عوام سے معافی مانگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہر حال میں بلوچستان میں امن و امان یقینی بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران آئین سے متصادم ترامیم لارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے عدلیہ کو تباہ کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لاسکتی ہے، سیاسی مگرمچھ ملکر بھی سونامی کو نہیں روک سکتے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اگر اسمبلیوں سے باہر نکل جائیں تو ساٹھ دن میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔
دفاع پاکستان کونسل نے نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی۔ کراچی سے لے کر طورخم تک نیٹو سپلائی کو مختلف جگہوں پر روکا جائے گا۔نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کے احتجاج کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں جماعت اسلامی کل پشاور سے طورخم تک مارچ کرے گی، جبکہ دفاع پاکستان کونسل 14 اور 15 جولائی کو کوئٹہ سے چمن تک اور سولہ جولائی کو پشاور سے طورخم تک مارچ کرے گی۔دفاع پاکستان کونسل کی منصوبہ بندی کے مطابق کراچی سے لے کر طورخم تک نیٹو سپلائی کو مختلف جگہوں پر روکا جائے گا۔
کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکا م کے مطابق ملیر کینٹ کی دیوار کے قریب سے پینتیس سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جسے اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ اسی طرح بلدیہ ٹاون ،اورنگی ٹاو¿ن ، شاہراہ فیصل ، ملیر کھوکھرا پار، گارڈن اورلیاری میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو افراد زخمی ہوگئے۔
امریکہ نے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔امریکی وزراتِ خزانہ کے مطابق اس نے ایسی متعدد کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جس کے بارے میں یقین ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاوں کے حصول میں مدد فراہم کر رہی تھیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق ہم ایران پر دباو¿ بڑھاتے رہے گے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک میں ٹائٹ گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق ماڑی گیس اور او ایم وی نے کھترو بلاک میں ٹائٹ گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ٹائٹ گیس کی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
کراچی اسٹاک ایکس چینج میںآ ج مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈکس69پوائنٹس کمی سے14ہزار332پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر9کروڑسے زائد شیئر ز ٹریڈ ہوئے۔ دوسری جانب اسلام آباد اسٹاک ایکسچےنج میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، اور آئی ایس ای10انڈ یکس 9 پوائنٹس کمی سے 2877 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر آج22ہزارسے زائد شیئرز ٹریڈ ہوئے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply