Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 1900پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Business . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سرتاج عزیز۔
مہنگائی کیخلاف احتجاج، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی حمایت کردی۔
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارموں کی چھپائی جاری۔
سندھ اور پنجاب میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔
اور
انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان۔
خبروں کی تفصیل:۔
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، خواہش ہے کہ دیگر ممالک بھی افغانستان میں مداخلت نہ کریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرنیکا عزم کررکھا ہے، پرامن افغانستان پرامن پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں عبدالقادر ملا کو پاکستان کی حمایت پر پھانسی دی گئی، بنگلہ دیشی ٹربیونل پر عالمی اداروں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تحریک انصاف کے مظاہرے کی حمایت کر دی ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کی پولیو کے خلاف مہم کی حمایت کی ہے۔ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف تحریک انصاف کے مظاہرے کی حمایت کرتے ہیں اور یہ تحریک انصاف کا ایسا اقدام ہے جس کی حمایت کی جا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اتنی مہنگائی پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور میں نہیں ہوئی جتنی نون لیگ کی چھے ماہ کی حکومت میں ہو گئی ہے، عام آدمی کی زندگی بے پناہ مشکل بنا دی گئی ہے۔ دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کی پولیو کے خلاف مہم کی حمائت کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جہاں صحت عامہ کے معاملات کی بات ہو سب کو اختلافات بھول کر اسکی حمائت کرنا چاہئیے۔
کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون اور طالبہ سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پچاس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں مکان سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،شاہ فیصل ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ نیو کراچی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا، گلستان جوہر بلاک بارہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سولہ سالہ ماہم اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ باپ فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔دوسری جانب رینجرز نے لیاری،نارتھ ناظم آباد،شاہ فیصل سمیت شہر کے چودہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر انیس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایسٹ زون پولیس نے چودہ ملزمان کو گرفتار کیا تو ویسٹ زون میں ٹارگٹ کلر سمیت اٹھائس ملزمان گرفتار ہوئے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اگلے دو روز تک بلدیاتی امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے پرانے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کروائے تھے ان سے فیس نہیں لی جائے گی تاہم نیا نامزدگی فارم جمع کروانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پینتالیس لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کاکام شروع کرادیا ہے، کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا خانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
ماہ دسمبر کے دوران سندھ اور پنجاپ میں چینی کی ہول سیل قیمتون میں 8روپے فی کلو گرام تک کم ہو سکتی ہیں جبکہ ریٹیل سطح پر بھی چینی کی فی کلو قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔سند ھ اور پنجاب میں کرشنگ کے آغارز کے بعد سے چینی کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ گزشتہ 20 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کلو تک کی کمی ہوئی ہے۔کمی کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت 48 روپے کلو ہوگئی ہے جو کہ کچھ روز قبل تک 56 روپے کلو میں فروخت ہورہی تھی جبکہ ریٹیل سطح پر بھی چینی 58 سے 60 روپے کلو سے کم ہو کر 50 روپے کلو ہو چکی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ چودہ فروری سے یکم مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں جو پندرہ فروری کو مد مقابل آئیں گے۔دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر نائنٹن کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ایونٹ چودہ فروری سے متحدہ عرب امارت میں شروع ہوگا جو یکم مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں اڑتالیس میچز سات مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگینا شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نمیبیا پرمشتمل ہے۔ ساو¿تھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور کینیڈا کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جبکہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور یو اے ای گروپ ڈی کا حصہ ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان مقابلہ پندرہ فروری کو ہوگا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |