Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 1800پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Business . Entertainment . Human Rights . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائنز:۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا
۔نیب کے معاملے پر پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کیساتھ کھڑی ہے، قمر زمانکائرہ۔
وزیراعطم کے نجکاری منصوبے سے بیروزگاری میں دس گنا اضافہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی۔
چیف جسٹس سانحہ علی گڑھ اور قصبہ کالونی کے واقعے کا ازخود نوٹس لیں، الطاف حسین۔
خرم دستگیر نے نجکاری کی وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔
اور
چار بلاک بسٹر فلموں کیساتھ دپیکا پڈوکون رواں برس کی کامیاب ترین ہیروئین قرار۔
خبروں کی تفصیل:۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بایزید نے بتایا کہ صوبے میں سب سے زیادہ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے2 ہزار 675 نشستیں حاصل کیں تاہم پارٹی پوزیشن کے مطابق جمعیت علما اسلام 964 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 765 نشستوں کےساتھ دوسرے ، نیشنل پارٹی 562 نشستوں کےساتھ تیسرے اور مسلم لیگ (ن) 472 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔چیف الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آو¿ٹ 42 سے 45 فیصد رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن ضمنی انتخابات کے بعد ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نیب کے سامنے پیش ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کیساتھ کھڑی ہے۔ڈوگر ہاو¿س ملتان میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے فیصلے دراصل وزیراعظم آفس کے فیصلے تھے جس پر آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیرا عظم کو مستشنی قرار دیتا ہے اسی لیے سابق وزیر اعظم کو کسی بھی صورت نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں حلقہ بندیوں پر شدید تحفظات ہیں جس پر ہمارے سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ امید ہے کہ نئے چیف جسٹس آئین کے تحت کام کریں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو یوتھ لون اسکیم کا چیرپرسن مقرر کیا ہے لیکن پہلے وہ ان کی قابلیت سے تو میڈیا کو آگاہ کریں۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملے پرویز مشرف اور امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے درمیان طے پانے والے ایک خفیہ معاہدے کے تحت شروع ہوئے تھے اور آصف زرداری کے دور میں بھی اس کا سلسلہ برقرار رہا. انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کی بندش کے لئے نیٹو سپلائی لائن پر دھرنے سے امریکا کی جان پربنی ہوئی ہے، اس احتجاج کو ختم کرانے کے لئے کئی ممالک کے سفیر حکومت کے پاس جاچکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی حکومت 68 قومی اداروں کی نجکاری کررہی ہے جس سے بے روزگاری میں 10 گنا اضافہ ہوگا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دے گی اوروہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل کرتے ہیں کہ 27 برس قبل ہونے والے اس ظلم کو نوٹس لیں۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ آج بھی ایم کیوایم کی پرواز کو روکنے کے لئے بے گناہ اور معصوم عوام سے خون سے ہولی کھیلنے کی روش برقرار ہے۔الطاف حسین نے کہاکہ 27 برس گزرنے کے بعد بھی بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے ساتھ ہونے والے ظلم میں ملوث سفاک عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ اور سانحہ میں شہید ہونے والے 300 سے زائد شہدا کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔
وزیر مملکت خرم دستگیر نے نجکاری کمیشن بورڈ کی تشکیل میں تاخیر اور اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا، کامرس اور ٹیکسٹائل کی وزارت بدستور ان کے پاس رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے نجکاری کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیر مملکت نے پچیس روز قبل نجکاری کمیشن بورڈ کی تشکیل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی،اس کے باوجود نجکاری بورڈ کی تشکیل نہ ہو سکی،ذرائع کے مطابق بعض اعلیٰ حکومتی حکام نجکاری بورڈ میں اپنے من پسند افراد شامل کرانا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر کے قریبی ذرائع نے وزارت نجکاری سے استعفے کی تصدیق کی ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون چار بلاک بسٹر فلمیں دے کر رواں سال کی کامیاب ترین ہیروئن بن گئی،اداکارہ نے شاندار کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔دپیکا پڈکون کی رواں سال ریلیز ہونے والی پانچ فلموں میں چار نے ریکارڈ بزنس کیا،ریس ٹو میں دپیکا نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔یہ فلم شائقین کی جیبوں سے ایک سو ساٹھ کروڑ روپے نکلوا چکی ہے۔یہ جوانی ہے دیوانی میں دپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پر خوب جمی،رومانٹک فلم نے،دنیا بھر میںتین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔اداکارہ چنائی ایکسپریس میں کنگ خان کے ساتھ تتلی بن کر اڑیں،اس فلم نے تین سو پچھتر کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔رام لیلا میں اداکار رنویرسنگھ کے ساتھ دپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا،ایکشن فلم دو سو کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |