Written by prs.adminDecember 27, 2012
PPI NEWS Bulletin 1800 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لائنز:۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا مگر عدالتوں نے اب تک سزا کیوں نہیں سنائی، بلاول بھٹو
افغان طالبان نے اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی درخواست نہیں دی، دفتر خارجہ
جب تک دیانت دار حکومت نہیں آئے گی عوام کی حالت نہیں بدل سکتی، عمران خان
ایم کیو ایم کا نگراں حکومت کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ
آئی جی پنجاب کا سابق چیئرمین اوگرا کو 31 دسمبر تک گرفتار کرنیکا دعویٰ
اور
پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا مکمل دورہ کرے گی
خبروں کی تفصیل:۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے عدلیہ کے تمام فیصلوں کو تسلیم کیا مگر چیف جسٹس سے ہمارا سوال ہے کہ انہیں ذوالفقار علی بھٹو کا جنازہ کیوں نظر نہیں آتا۔ گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، مگر انہیں عدالتوں نے اب تک سزا کیوں نہیں سنائی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر ورکر شہید بھٹو کے ریفرنس کا فیصلہ سننا چاہتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اتحاد کی طاقت سے ملک کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، ہم بلوچستان کے مسائل سے غافل نہیں، منفی سوچ ہمیں تباہی کی جانب لے جائے گی۔بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفوں کو ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام پارٹیوں کو مفاہمت کے تحت ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آمریت کی پیداوار ہمارے مخالف ہیں، مگر عوام آج بھی قائد عوام کے دیوانے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی درخواست نہیں دی، امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اولین ترجیح ہے تاہم ہم خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہیں۔ معظم خان کا کہنا ہے کہ بھارت کو جلد پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا جائے گا، نئی دہلی کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے طے کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر یکم جنوری سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی، انہیں سعودی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان یکم جنوری سے سیکورٹی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تک دیانت دار حکومت نہیں آئے گی عوام کی حالت نہیں بدل سکتی۔ تھانوں میں ظلم ختم کرنا ہوگا۔پولیس اور عوام دونوں سے انصاف ہوگا۔میانوالی میں اپنے حلقہ انتخاب بنی خیل میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کو بد حال کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نیا پاکستان بنائیں گے۔آئندہ الیکشن میں عوام کو فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ آیندہ انتخابات میں پرانے سیاسی مگرمچھ ایک طرف اور نوجوان دوسری طرف ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ نوجوان لیپ ٹاپ لے کر بھی ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے۔ آئندہ انتخابات میں نواز شریف جیت سکتے ہیں اور نہ زرداری ،فتح صرف پی ٹی آئی کی ہوگی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر فاروق ستار نے کہاہے کہ نگراں حکومت کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور کراچی میں ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانبداری کی تحقیقات کرائی جائے اور انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ایم کیو ایم کا نظریہ ایک ہے، جاگیردارانہ فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے دونوں کی سوچ ایک ہے، مستقبل میں سیاسی اتحاد بھی اسی نکتے پر ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں پر ہم نے نظرثانی پٹیشن دائر کررکھی ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ فیصلے تک الیکشن کمیشن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائے۔
آئی جی پنجاب پولیس حاجی حبیب الرحمن نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں توقیرصادق کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیاہے وہ بیرون ملک ہے اسے 31 دسمبر تک گرفتار کرلیں گے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے آئی جی حاجی حبیب الرحمن کا کہنا تھا کہ پنجاب کو کرائم فری صوبہ دیکھنے کیلئے عملی جدوجہد کی، 350 پولیس مقابلوں میں 60 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو ایک دن بھی چین سے سونے نہیں دیا۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے پروٹوکول اور سیکیورٹی ونگ پنجاب پولیس سے الگ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا مکمل دورہ کرے گی۔ پی سی بی اگست میں نیوٹرل وینیو پر بھارت کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اگست میں بھارت اور سری لنکا سے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کیلئے پاکستان سے ہوم سیریز دوحصوں میں کرانا چاہتاتھا تاہم پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کو پروگرام کے مطابق جولائی میں مکمل دورے کیلئے قائل کرلیا۔سیریز میں دوٹیسٹ ،پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔پی سی بی آفیشل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مسئلہ حل کرلیا گیاہے اور پاکستان ٹیم اب پروگرام کے مطابق جولائی کے آغاز میں ویسٹ انڈیز جائے گی۔پاکستان بورڈ کو توقع ہے کہ وہ بھارت کو اگست میں نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر آمادہ کرلے گا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply