PPI NEWS Bulletin 1800 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن
صدر آصف علی زرداری نے بلوچ عوام کے احساس محروم اور صوبے کے ساتھ زیادتیوں پر عوامی معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج تاریخ رقم کر دی۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری طور پر منتخب پانچویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرنیو الے پہلے صدر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق سینٹ چیئرمین فاروق نائیک کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر نے کہا کہ ہمیں وراثت میں دہشت گردی اور جنگ ملی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں نے زبردست کردار ادا کیا، ہم نے بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کیا اور آگئے بڑھتے رہے،میں نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے اور آج وزیر اعظم مکمل طور پر بااختیار ہیں۔صدر نے کہا کہ آنیوالا سال انتخابات کا سال ہے، ہماری حکومت شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کنکرنٹ لسٹ ختم کی اور پارلیمانی خود مختاری دی،صوبوں اور وفاق میں عدم توازن ختم کیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے، قبائلی علاقوں کو عدالتی نظام فراہم کیا، کالا ڈھاکہ کو ضلع کا درجہ دیا، گلگت بلتستان کو بااختیار بنایا،اور بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے۔ صدر نے کہا کہ ہم بلوچستان سے ماضی میں کی گئی زیادتیوں پر معافی مانگتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ختم کر نے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے، اور 3300میگاواٹ کو قومی گرڈ سسٹم میں شامل کیا گیا۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر آرہے ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کیلئے پارلیمنٹ کی سفارشات کا انتظار ہے۔
مسلم لےگ ن نے کر اچی مےں بھتہ خو ری کا ذمہ دار اےم کےو اےم کو قرار دےدےا۔پا رلیمنٹ ہا ﺅ س کے با ہر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلا ف چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم ہی بھتہ خوری میں ملوث ہے ،یہ بات پورا ملک جانتا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری کی ابتداءکس نے کی۔ان کا کہنا تھاکہ خود کو کراچی کا بادشاہ کہنے والی جماعت عوام سے ڈرامہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری آنکھیں بھتہ خوری کے حوالے سے ڈرامہ کرنے والوں کو تلاش کر رہی تھیں، جو بعد میں اسی تنخواہ پر کام کرنے پر راضی ہو گئے۔ چوہدری نثار نے صدر زرداری کے پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب پر سخت تنقےد کر تے ہوئے کہا کہ عوام بدحال ہورہی ہے اور صدر اپنے کارنامے بتا رہے ہیں، صدر کی تقریر پڑھ کر بہت حیرانی ہوئی، لگتا ایسا تھا کہ زرداری صاحب کسی اور پاکستان کا ذکر کر رہے تھے۔.
میمو کمیشن نے حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری کو کل تک جرح مکمل کرنے کا حکم دیدیا ۔ میمو کمیشن کا اجلاس لندن ہائی کمیشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں جاری ہے۔ وڈیو لنک میں خرابی کے باعث اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے معطل ہوگیا جس پر کمیشن نے تکنیکی ٹیم پر برہمی کا اظہارکیا ۔ اجلاس میں حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے تیسرے روز بھی منصور اعجاز پر جرح جاری رکھی ۔ جرح کے دوران منصور اعجاز نے بتایا کہ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ سفیر بننے کے بعد آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں اس لیے میمو کا پیغام حقانی کے بجائے میرے ذریعے بھیجا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو لکھنے کے لئے حسےن حقانی نے فون پر ہداےات دی تھےں۔منصور اعجاز نے مزید کہا کہ جنرل جیمز جو نز کی سیکڑوں ای میلز میرے پاس موجود ہیں تاہم ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتا ۔ منصور اعجاز پر جرح ابھی جاری ہے تاہم کمیشن نے جرح کل تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق وڈیو لنک کے ذریعے منصور اعجاز پر جرح کرینگے۔
رحیم یار خان میں بچے کو گٹر سے نکالنے کے دوران چھ افراد زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق گٹرمیں گرنے والے ایک بچے کو نکالنے کے لیے دو افراد گٹر میں اترے اور واپس نہ آسکے جنہیں نکالنے کے لیے مزید 4افراد اترے تاہم گٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کے باعث وہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نکالیںاور ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
فاضل پرزہ جات کی کمی اور طیاروں کے فنی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کے12طیارے ملکی و غیر ملکی ایئرپورٹس پرکھڑے ہیں اورفلائٹ شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینیرنگ کراچی کے ہینگرمیں فنی خرابی کی وجہ سے دس طیارے کھڑے ہیں،جبکہ ایک ایربس اے 310 طیارہ فنی خرابی کے باعث بیجنگ ایرپورٹ اورایک بوئنگ747طیارہ لاہورایرپورٹ پرکھڑاہے۔بیک وقت12طیاروں کے گراونڈ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیرکاشکارہیں ۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے.یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں کے فرق کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب یہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 48 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی جبکہ ریٹیل پر ملک بھر میں چینی 55 سے 56 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے.
ایشیاءکپ میں کل کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ کا انعقاد خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ ڈھاکا شہر میں اس وقت
تیز بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات نے ڈھاکا میں اتوار کے روز بھی با رش کی پےشگوئی کی ہے، جس کے باعث پاک بھارت میچ ملتو ی کیاجاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگر کل میچ منعقد نہ ہوسکا تو بھارت اور پاکستان دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا جائیگا۔ پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے تاہم میچ کا انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارت کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں گی ۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply