Written by prs.adminJuly 22, 2012
PPI NEWS Bulletin 1800 پی پی آئی نیو زبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
نواز شریف نے امریکہ سے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا
وزیراعظم سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات، این آر او کیس پر تبادلہ خیال
تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں، بشیر بلور
رمضان کے شروع ہوتے ہی ملک بھر میں اشیائے خورونوش چالیس فیصد تک مہنگی
شام میں گزشتہ سال سے جاری احتجاج میں ہلاکتیں انیس ہزار سے تجاوز
اور
سری لنکا کیخلاف سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم پر جرمانہ عائد
خبروں کی تفصیل:۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرے۔ یہ بات انھوں نے سبکدوش امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے دوران کہی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، باہمی اعتماد اور احترام کی پالیسی سے ہی تعاون کو فروغ ملے گا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی پالیسی سے ہی خطے میں امن اور استحکام کا مقصد حاصل ہوسکتا ہے۔امریکی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت صحیح سمت پر گامزن ہے۔
وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں این آر او عملدرآمد کیس پر عدالتی حکم کے حوالے سے حکومتی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فاٹا میں مقامی حکومت کے نظام اور انسدادہشت گردی کے قانون کے مسودے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر قانون نے وزیراعظم کو بجلی اور گیس چوری روکنے کیلئے قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔
خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے طالبان ترجمان کے افغان سرحد سے پاکستان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔ پشاور میں میڈیا سے ملاقات کے دوران سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کے اس واضح بیان سے ان تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو یہ کہتی رہی ہیں کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے۔ بشیر احمد بلور نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتیں بھی در پردہ طالبان سے ملی ہوئی ہیں۔ بشیر بلور نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی جنگ پر سیاست سے گریز کریں اور سب مل کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔
ملک بھر میں مختلف مقامات پر سستے رمضان بازاروں کے باوجود عوام سستی اشیاءکو ترس گئے۔تفصیلات کے مطابق رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مختلف اشیاءکی قیمتوں میں چالیس فیصد تک اضافہ کردیا ہے، جبکہ پھلوں اور سبزیوں کے من مانے نرخ وصول کئے جارہے ہیں۔بڑے شہروں میں انگور کے نرخ ڈھائی سو سے بڑھکر تین سو، کیلا سو سے بڑھ کر ڈیڑھ سو روپے فی درجن، سیب درجہ دوئم ساڑھے تین سو روپے کلو، کھجور ایک سو نوے سے بڑھ کر دو سو دس روپے کلو اور سموسے بھی 96 سے بڑھکر ایک سو دس روپے فی درجن ہوگئے ہیں۔
شام میں 2011ءسے جاری خونریز احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد انیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔شامی ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ برس مارچ سے صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں شروع ہونی والی پرتشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار 106 ہو گئی ہے، جن میں 13 ہزار296 عام شہری ہیں۔دوسری جانب ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کا ایک اور منحرف جنرل ہفتے کی شب ترکی پہنچ گیا ہے جس کے بعد بشار الاسد کا ساتھ چھوڑ کر ترکی پہنچنے والے جنرلوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم اور کپتان پر جرمانہ عائد کردیا۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف مقررہ وقت تک ایک اوور کم کیا۔ آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے سلو اوور ریٹ کی پاداش میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرسنگھ دھونی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا۔ ٹیم کے دیگرکھلاڑی دس فیصد جرمانے کی زد میں آئے۔ بھارت نے میچ اکیس رنزسے جیت لیا تھا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply