Written by prs.adminAugust 28, 2012
PPI NEWS Bulletin 1700 پی ہی آئی نیوز بلیٹں
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کیلئے آٹھ سے نو ناموں کا انتخاب کرلیا
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر نے کا متفقہ مطالبہ
سپریم کو ر ٹ میں ارسلان افتخا ر نظر ثانی کیس کی سما عت مکمل،فیصلہ محفوظ
نئے صوبوں کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر
حنا ربانی کھر غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خا رجہ اجلا س میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئیں
اور
خواتین ٹی20ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان،ثنا ءمیر کپتان برقرار
خبروں کی تفصیل:۔
مسلم لیگ ن نے آٹھ سے نو افراد کے ناموں کو نگراں وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ لسٹ میں شامل کسی بھی شخصیت کا تعلق پنجاب سے نہیں۔ مسلم لیگ ن کی ترتیب دی گئی فہرست میں سیاست دان، وکلا اور ریٹائرڈ ججز شامل ہیں۔مسلم لیگ کی جانب سے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتوں کو بھی ان ناموں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت جلد پارٹی اجلاس بلا کر ان ناموں کو حتمی شکل دے گی۔
پٹرولیم اور کیبنٹ ڈویژن امور کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے ملک میں پٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں ، کم کرکے اکتیس جولائی کی سطح پر لانے کا متفقہ مطالبہ کردیا ہے۔پٹرولیم و کیبنٹ ڈویژن کیلئے قومی اسمبلیوں کی قائمہ کمیٹیوں کا مشترکا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، کمیٹیوں کے سربراہان نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں کو 31 جولائی کی سطح پر کیوں نہیں لایا گیا اور ہفتہ وار تعین کی بجائے ماہانہ تعین کیوں نہیں کیا گیا۔ سیکریٹری پٹرولیم نے کہاکہ پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا،کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم کے پاس بھجوادیا تھا، وہاں سے جواب نہیں آیا، ارکان کمیٹی نے کہاکہ عالمی منڈی میں قیمتیں نہیں بڑھیں، یہاں بڑھادی گئیں، چور راستوں سے پٹرولیم اداروں کے ایم ڈی لگائے جارہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کم کیوں نہیں کی جاتی، ارکان کا کہنا تھا کہ کس اوگرا قانون کے تحت گیس قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، بغیر سمری کیسے پٹرولیم قیمتیں بڑھا دی گئیں۔دونوں قائمہ کمیٹیوں نے پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتیں 31 جولائی کی سطح پر لانے کا متفقہ مطالبہ کرتے ہوئے سفارش حکومت کو بھجوادی۔
سپریم کو ر ٹ نے ارسلان افتخا ر کیس میں نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ محفو ظ کر لیا ہے،فیصلہ ایک دوروز میں سنایا جائیگا۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل دو رکنی بینچ کے سامنے ارسلان افتخا ر کے وکیل سردار اسحا ق نے مو قف اختیا ر کیا کہ ان کے موکل پر الزامات بد نیتی کی بنیا د پر لگائے ہیں، چیئرمین نیب کا تقرر خود ملک ریاض نے کرایا اور ان کی بیٹی ملک ریاض کی ملازمہ رہی ہے، اتنے قریبی تعلق کے باعث چیئرمین نیب غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔اس مو قع پر جسٹس جواد خواجہ نے رےما رکس دئےے کہ معاملے کی شفا ف تحقیقات ہونی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ یہاں آ نے والا ہر شخص کسی نہ کسی کا بیٹا یا بیٹی ہے،کیوں نہ نیب کو تحقیقات مکمل کر لینے دی جائے۔ملک ریاض کے وکیل زاہد بخا ری نے عدالت کو بتا یا سردار اسحا ق نے ایسے ثبو ت پیش نہیں کئے جس سے ثابت ہو سکے کہ نیب انصاف نہیں کر رہا،سماعت کے بعد ارسلان افتخا ر نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ وہ شفا ف تحقیقات چاہتے ہیں۔ملک کے ریاض کے وکیل زاہد بخا ری کا کہنا تھا کہ انہیں کسی جو ڈیشل کمیشن پر اعتما د نہیں ،اور انہوں نے جو ڈیشل کمیشن کے قیام پر اعترا ض کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہو کرا سپیکر سے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کے لئے دو اراکین اسمبلی کے ناموں کا اعلان کیا جائے۔ ا سپیکر رانا محمد اقبال کے انکار پر اپوزیشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ اپوزیشن اراکین حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ا سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے نہ صرف حکومتی اراکین اسمبلی بلکہ سیکیو رٹی ا سٹاف نے بھی ا سپیکر ڈائس کے قریب حصار بنا لیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ا سپیکر نے اسمبلی کارروائی جاری رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پنجاب نے ایک قومی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا، جس میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے دباو میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔آدھے گھنٹے کی کارروائی کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئیں۔ غیر جانبدار تحریک کا سربراہی اجلاس تیس اگست کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہو گا۔ جبکہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع ہورہاہے ۔سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری کریں گے۔ وہ تیس اگست کو تہران کے لیے روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں عالمی امن، شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی امور پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، بھا رتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور دیگر عالمی رہنماو¿ں سے ملاقات متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ثنا میر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔جبکہ اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں بسمع معروف، نین عابدی،جویریہ ودود، مرینہ اقبال، بتول فاطمہ ، کانتاجلیل ، اسماویہ اقبال، سعدیہ یوسف ، ، ناہید بی بی ، ندا ڈار، جویریہ رﺅ ف ، الزبتھ برکت ، اورسمیعہ صدیقی شامل ہیں۔خواتین ورلڈ ٹی 20 کے مقابلے چھبیس دستمبر سے سری لنکا میں شروع ہوں گے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply