Written by prs.adminMay 4, 2012
PPI NEWS Bulletin 1700 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لا ئنز:۔
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی احتجاجی تحریک کے جواب میں جلسے کرنےکا فیصلہ
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی شد ید ہنگامہ آ رائی ،اجلا س غیر معینہ مد ت تک ملتو ی
سلالہ واقعے پر معافی نہ مانگنے پر پاک امریکا تعلقات میں ڈیڈلاک برقرار ہے، وزیردفاع
رحمان ملک پر اعتبار نہیں،فی الحال گرفتاری دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عزیر بلوچ
با جو ڑ ایجنسی خو د کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد23ہوگئی
جیل میں گذارا گیا وقت بہت مشکل تھا ،محمد آ صف
اور
سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں
خبروں کی تفصیل :۔
پیپلز پا رٹی نے مسلم لیگ ن کے کل سے شروع ہو نے والے تحریک کے جواب میں جلسے کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھو ڑو، وزیر بلد یا ت آغا سراج درانی اور دیکر وزراءنے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی احتجاجی تحریک کے جوا ب میں سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت پہلا جلسہ پنجاب اور سندھ کے سرحدی شہر اوباڑو میں 12مئی کو کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ کو فری ہینڈ نہیں دیا جائے گا اور پیپلز پارٹی جوابی اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔
مسلم لیگ ن کی ہنگامہ آرائی کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ بازﺅں پر سیاہ پیٹیاں باندھے ن لیگ کے ارکان اپنی نشستوںپر کھڑے ہوگئے اور وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔ انہوں نے اسپیکر کے ڈائس اور وزیراعظم کی عدم موجودگی کے باوجود ان کی نشست کو گھیر لیا۔ ایجنڈے اور سوالات کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ حکومتی رکن نواب علی وسان نے ن لیگ کے عابد شیر علی کو نوید قمر کے سامنے سے ہٹنے کا کہا توتلخ جملوں کا تبادل شروع ہوگیا۔ ہنگامہ آرائی کے باوجود ڈپٹی اسپیکر نے کارروائی جاری رکھی۔ وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا، جمہوری نظام پٹری سے اترا تو ذمے دار ن لیگ ہوگی۔ دریں اثناءاجلاس میں انسانی حقو ق بل 2012ءبھی منظور کیا گیا ہے۔
وزیردفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ سلالہ واقعے پر معافی نہ مانگنے پر پاک امریکا تعلقات میں تاحال ڈیڈلاک برقرار ہے۔ گجرات میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہپاکستان اور امریکا کے درمیان سلالہ واقعے کے حوالے سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاک فوج اور صدر زرداری کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی جبکہ شکاگو میں ہونے والے افغانستان کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کے حوالے سے ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔
کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک گرفتاری دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ایک انٹر ویو میں عزیر بلوچ کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام ان کی گرفتاری کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔کالعدم تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک پر بالکل اعتبار نہیں، لیاری آپریشن کے انچارج چوہدری اسلم کے بارے میں عزیر بلو چ کا کہنا تھا وہ حالیہ آپریشن کے دوران ناکام ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے وفا قی وزیر داخلہ رحما ن ملک کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگرعز یر بلو چ کو پولیس پر اعتبار نہیں تو خود کو رینجرز کے حوالے کردیں۔
قبا ئلی علا قے باجوڑ ایجنسی میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی 23 ہوگئی ،جن میں4 لیویز اہلکاربھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق خودکش دھماکاتحصیل خار کے مرکزی بازارمیں ہوا،جہاں سیکیورٹی اہلکار معمول کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں20افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگے۔زخمیوں کوایجنسی ہیڈکواٹراسپتال خار منتقل کیاگیا ،جہاں زخموں کی تا ب نہ لا تے ہوئے مز ید 3افراد دم تو ڑ گئے۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 14سے 18سال تھی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
کرکٹ کرپشن اسکینڈل میں سزا مکمل کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بو لر محمد آصف کا کہنا ہے کہ جیل میں گذارا گیا 6ماہ کا وقت بہت مشکل تھا، لیکن گذر گیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا، پرستار جس طرح میرے ساتھ رہے اس پر وہ بہت خوش ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں محمد آ صف کا کہنا تھا کہ جیل میں کرکٹ کم ، فٹبال اور بیڈمنٹن زیادہ کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ وکیل نے کیس کی پیروی میں کی جانے والی غلطیوں کو دیکھا ہے، پر امید ہوں کے ان سارے مسائل سے باہر نکل آوں گا۔
سندھ اور بلوچستان کے علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت حیدرآباد میں چوالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ تربت اور گوادر میں تینتالیس ڈگری، کراچی اور خضدار میں بیالیس، سکھر ، نوابشاہ میں اکتالیس اور جیوانی میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب میں گرم ترین مقام رحیم یار خان اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی حالت اور غیرکردی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply