Written by prs.adminDecember 9, 2013
PPI NEWS Bulletin 1700پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . General . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
سپریم کورٹ نے بلوچستان بے امنی کیس میں عبوری حکم جاری کردیا۔
ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز ہورہے ہیں، وزیراعظم۔
شکیل آفریدی کیس، فاٹا ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ۔
کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، شہباز شریف۔
اور
آئی سی سی کا وقاریونس کو کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرنیکا اعلان۔
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ نے بلوچستان بے امنی کیس میں عبوری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے آئی جی ایف سی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے ایف سی کمانڈ کرنے والے کو کل تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔بلوچستان بے امنی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی حکومت امن کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ نئی حکومت ہے تھوڑا وقت لگے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئٹہ سے کراچی تک لاپتہ افراد کے لواحقین نے مارچ کیا لیکن ابھی تک ان کی اشک شوئی نہیں ہوئی۔عدالت نے آئی جی ایف سی کی عدم موجودگی میں ان کے وکیل عرفان قادر کو سننے سے انکار کردیا اور ایف سی کی کمانڈ کرنے والے کو کل تک پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دس دسمبر تک مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کے سات سو پندرہ مقدمات ہیں۔ اتنے مقدمات کسی ملک میں ہوں تو وہاں کے وزیراعظم کو نیند بھی نہیں آنی چاہیے۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو کیا یقین دہانی کرائیں محض طفل تسلی ہی دے رہے ہیں۔عدالت نے کیس کا عبوری حکم بھی جاری کیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔ مختلف رپورٹس اور تحقیقات کی روشنی میں لاپتہ افراد کی گمشدگی کا الزام ایف سی پر ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
امریکی وزیردفاع سے ملاقات میں وزیراعظم نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاک امریکا تعلقات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ امریکی وزیردفاع آج صبح دو روزے دورے پر پہنچے تو وزیردفاع خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا، چک ہیگل نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے ڈرون حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچا رہاہے ، امریکا کے ساتھ دفاعی شعبے میں وسیع البنیاد اور طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم اورمتحد افغانستان کا حامی ہے، اور افغان عوام اور قیادت پر مشتمل مصالحتی عمل کی حمایت کرتا ہے ، امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، خطے میں سلامتی اور افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شکیل آفریدی کیس میں نظر ثانی کی درخواست پر بحث سمیٹتے ہوئے فاٹا ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، آئندہ سماعت اٹھارہ دسمبر کو ہوگی۔امریکہ کے لئے جاسوسی اور کلعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس کی سماعت فاٹا ٹریبونل میں ہوئی۔ تین رکنی بنچ میں ٹریبونل چیئر مین شاہ ولی ، پیر فدا محمد اور اکبر خان شامل تھے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کے کیس کا فریش اینڈ فئیر ٹرائل سنٹرل جیل پشاور میں سیشن جج کے تحت کرایا جائے۔وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کا حق ہے کہ جب اس کے خلاف سماعت ہو تو اس کے سامنے کی جائے تاکہ وہ بھی جرا کاحصہ بن سکے۔ عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد بحث کو سمیٹتے ہوئے اٹھارہ دسمبر تک فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سندھ نے نئی ڈیڈ لائن ملنے کے باوجود قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،آٹھ دسمبر گزرنے کے باوجود ترمیم شدہ قانون الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا۔ادھر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرائے جائیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔شفاف بلدیاتی انتخابات کرانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،دوسری جانب پنجاب نے چھتیس میں سے چونتیس اضلاع کی حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں،اٹک اور ملتان کی حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہو سکیں۔پنجاب نے انتخابی قواعد بھی مکمل کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دے دیا ہے۔ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدرات اجلاس ہوا جس میں اشیائے صرف ی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اشیائے خور ونوش میں ملاوٹ کے سدباب پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیامیں ملاوٹ کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اشیائے صرف کے معیار کے معائنے کے نظام کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جائے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقاریونس اور آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کو کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کی شمولیت کے بعد کرکٹ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد اکہتر ہوجائے گی۔ وقاریونس اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں اور گلکرسٹ آسٹریلیا کے انیس ویں کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے حنیف محمد،عمران خان،وسیم اکرم، جاوید میانداد ہال آف فیم میں شامل کئے جاچکے ہیں۔آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم کا آغاز دوہزار آٹھ میں کیا گیا تھا اور پہلی بار پچپن کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ دوہزار نو اور دس سیزن میں سابق پاکستانی آل راو¿نڈر سمیت پانچ کرکٹرز کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے بعد سے ہرسال چار کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا جاتا ہے۔ وقار اور گلکرسٹ رواں سیزن میں اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز ہیں جبکہ دو مزید کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ وقاریونس کو ہال آف فیم کا اعزاز گیارہ دسمبرکو دبئی میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران دیا جائے گا۔اس موقع پر وقار یونس نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت ان کے لئے بڑا اعزاز ہے اور انہیں خوشی ہے کہ یہ اعزاز دبئی میں پاکستان، سری لنکا میچ کے دوران ہزاروں شائقین کرکٹ کی موجودگی میں دیا جائے گا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |