Written by prs.adminMay 11, 2012
PPI NEWS Bulletin 1700 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لا ئنز :۔
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ،وفا قی وزیر پانی وبجلی کا سینیٹ میں دعوی
چارسدہ میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ کے خلا ف عوام کا شد ید احتجا ج ،تو ڑ پھو ڑ
حکمران طبقہ ڈالر زکی خا طرملک کی عزت داﺅ پر لگا رہا ہے ،وزیر اعلی پنجاب
وکلا تحریک کا حاصل صر ف چیف جسٹس ہیں،با قی ججوں میں خا میاں ہیں،اعتزاز احسن
سپریم کو رٹ کا آ ئند ہ سما عت پر لاپتہ افرادکو پیش کرنیکا حکم،پولیس اورایف سی کے آئی جیز بھی طلب
افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کو ساتھ دینا ہوگا،نیٹو
اور
قومی کر کٹ ٹیم بولنگ کو چ کے بغیر سر ی لنکا کا دورہ کریں گی
خبروں کی تفصیل :۔
وفاقی وزیر پانی وبجلی نوید قمر نے سینیٹ کو یقین دلایا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ، بجلی کی بچت کے لیے توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر تین صوبے عمل کررہے ہیں مگر پنجاب عمل نہیں کررہا اور سڑکوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار میں دوہزار میگاواٹ اضافہ ہوا، کے ای ایس سی مزید گیس طلب کررہی ہے ، وہ گیس پائپ لائن پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کررہی ہے لیکن فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی گرڈ اسٹیشن سے چار پوائنٹس پر ساڑھے 6سو میگاوٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، کل چار پوائنٹس پر بجلی منقطع ہونے سے کراچی میں بجلی کا بحران پیدا ہوا۔ نوید قمر نے یقین دلایا کہ دیہاتوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس موقع پر حکومتی ارکان سینیٹ نے کے ای ایس سی کا انتظام حکومت کو اپنے ہاتھ میں لینے کا مطالبہ کیا جسے وفاقی وزیر نوید قمر نے مسترد کردیا۔
چارسدہ میں بجلی کی طویل لو ڈشیڈنگ کے خلا ف عوام سڑکوں پر نکل آ ئے،مشتعل مظاہرین نے گا ڑیوں پر پتھراﺅ کیا اور پشاور اسلام آ با د موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔اس با رے میں مز ید تفصیلا ت بتا رہے ہیں چارسدہ سے ہما رے نما ئندے شیر علی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں ہے،مسئلہ یہ ہے کہ اوپر کا نظام گندا ہو تو نیچے بھی گند آہی جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کےے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ ڈالرز کی خاطر ملک کی عزت داﺅ پر لگارہا ہیں، کوئی نہیں پوچھتا قوم کا پیسہ سوئس بینکوں میںکیسے گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کے پیسوں سے بلٹ پروف گاڑیا ں منگواناچھوڑ دیں۔
تو ہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فیصلے میں شا عری نہیں ہو نی چاہئے تھی،وکلا تحریک کا حاصل صرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہیں،با قی ججوں میں بہت ساری کمزوریاں ہیں۔وہ اسلام آ با د میں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے
بلوچستان پولیس نے سپریم کورٹ کوبتایاہے کہ طلب کردہ تین لاپتا افراد کوایف سی کی طرف سے لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، عدالت نے ان تینوں افراد، صوبائی آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی کو 14 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمودچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان کے لاپتا افراد کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آئی جی چاہیں نہ آئیں لیکن تین مطلوبہ لاپتا افراد عدالت میں پیش کردیں، ایف سی کیخلاف تو ثبوت موجود ہیں، آئی جی پیش نہ ہوئے تو آرڈر پاس کردیں گے، ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل نے عدالت کو بتایاکہ تینوں لاپتا افراد کو ایف سی کی گاڑی میں بٹھائے جانے سے متعلق نجی ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، عدالت نے یہ فوٹیج طلب کرلی، چیف جسٹس نے زیرسماعت معاملے میں وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہاکہ وہ بلوچستان کے معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہی، بعد میں عدالت نے تینوں طلب کردہ لاپتا افراد کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم اور بلوچستان پولیس اور ایف سی کے آئی جیز کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
نیٹوسیکریٹری جنرل راسموسن کاکہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے تشویش ہے ، بحالی کے لیے پاکستان سے مذاکرات جاری رکھیں گے ۔ برسلز میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا حل نکالنے کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے، افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کو ساتھ دینا ہوگا۔ راسموسن کا کہنا تھا کہ 20اور 21مئی کو ہونے والی شکاگو کانفرنس نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ 60ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم چین ، بھارت ،اور پاکستان سمیت کئی ممالک کو شکاگو کانفرنس میں نہیں بلایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کو بالنگ کوچ کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امکان ہے کہ دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیم کو بالنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہو سکیںگی۔ بالنگ کوچ کی تلاش کا کام بھی انتخاب عالم کی سربراہی میں کام کرنے والے کمیٹی کو سونپا گیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے بالنگ کوچ کے لیے مشتاق احمد کی تعیناتی کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن ڈیوواٹمور نے مشورہ دیا کہ ابھی تلاش کا کام جاری رکھا جائے ۔ اس طر ح موزوں امیدوار سامنے نہ آنے کی وجہ سے بالنگ کوچ کی تقرری تاخیر کاشکار ہے۔ امکان ہے کہ اب قومی ٹیم بالنگ کوچ کے بغیر سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply