Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 1700پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
General . Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائنز:۔
حکومت سندھ کا پیرول پر رہا کیے گئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔
تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات عدلیہ کے زیرتحت کرانے کا مطالبہ۔
امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے، مولانا فضل الرحمان۔
لاہور میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے طلباءکے تشدد سے ریلوے ٹکٹ چیکر ہلاک۔
پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، پانچ افراد ہلاک۔
اور
ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، مصباح الحق۔
خبروں کی تفصیل:۔
ارباب غلام رحیم دور میں پیرول پر رہا کیے گئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس بات کا فیصلہ کراچی میں ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔اس بات کی تصدیق کرتے ہو ئے ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس نے کہا کہ جیلوں میں قید خطرناک مجرموں کوبھی دیگر صوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جیل میں قید اگر کوئی مجرم باہر رابطے کرتا پکڑا گیا تو جیل سپرینڈینٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انسداد دہشت گردی کی مزید خصوصی عدالتیں فوری طور پر قائم کی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے لیے مزید بکتربند گاڑیاں اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا۔
تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان اور بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا، عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت شفاف انتخابات کرانے سے ڈر گئی ہے،ڈی سی اوز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بنا دیا گیا ہے۔زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گا پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بہت سے مواقع فراہم کیے، بلیک منی کو وائٹ کر کےغریبوں کا جینا مشکل کیا جا رہا ہے۔پارٹی کا فرض ہے عوام کی نمائندگی کرے،عمران خان نے اعلان کیا کہ 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے،احتجاج میں سید منور حسن اور شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق عدلیہ سے رجوع کریں گے پیر کو سپریم کورٹ جاو¿ں گا۔4 حلقوں کا احتساب ہو جائے تو سارا فراڈ سامنے آ جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسائل کم کرنے کے لئے اہم فیصلے کرنا ہونگے،امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے ہی ممکن ہے۔بھارت میں دیوبند کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذ ہب ہے، دنیا میں قیام امن کی اشد ضرورت ہے،جنوبی ایشیا میں امن کے بغیر تجارت کا فروغ ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ پاک بھارت اعتماد سازی اقدامات کو فروغ دیا جائے،پاکستان اور بھارت میں غربت کا خاتمہ تعلقات میں بہتری سے مشروط ہے۔
ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کامرس کالج شیخوپورہ کے 4 طالب علموں نے ٹکٹ چیکر کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ایکسپریس میں کامرس کالج شیخو پورہ کے 4 طلبہ بغیر ٹکٹ سفر کررہے تھے کہ اس دوران لاہور اسٹیشن کے قریب رانا شبیر نامی ٹکٹ چیکر نے ان سے ٹکٹ طلب کیا، ٹکٹ چیک نہ کروانے پر طلبا اور ٹکٹ چیکر کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے بعد طالب علموں نے ٹکٹ چیکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے کے بعد لاہور پولیس نے خرم شہزاد نامی ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
افغانستان میں پاکستانی سرحد سے متصل علاقے لوئے شلمان میں امریکی میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔قبائلی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کو شمپوک کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جاسوس طیاروں نے دریائے کابل میں کشتی پر دو میزائل داغے۔ قبائلی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، جب کہ دو زخمی بھی ہیں۔ میزائل حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان علاقے میں کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ایک سال سخت پریشر میں گزارا، اب کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ دبئی روانگی کے موقع پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں مستند بلے بازوں کی وکٹیں کھونے کے باوجود اچھی کارکردگی پیش کی، بیس رنز کا فرق شکست کا باعث بنا، لوئر مڈل آرڈر کا پرفارم کرنا خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ یو اے ای میں اوس پڑنے سے بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے، سری لنکن ٹیم میں بہترین کھلاڑی ہیں، ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھی اچھا مقابلہ ہو گا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |