PPI NEWS Bulletin 1500 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
ہیڈ لا ئنز:۔
کراچی بدامنی، سندھ حکومت نے تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا
چار سال گزر جانے کے باوجود حکومت کچھ نہ کرسکی، نوازشریف
سینیٹ الیکشن میں سیٹوں کی نیلامی ہوتی ہے، چوہدری شجاعت
سپریم کورٹ نے نیٹو کنٹینرز کیس نمٹا دیا، نیب کو تحقیقات کا حکم
میمو کمیشن کی سپریم کورٹ میں تحقیقات کیلئے مزید مہلت کی درخواست
پولیس تشدد اور مطالبات منوانے کیلئے نرسوں کی سندھ بھر میں ہڑتال
سندھ میں گندم خریداری کے تین سو نواسی مراکز قائم
اور
پی سی بی کا بنگلہ دیش کیساتھ ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار
خبروں کی تفصیل :۔
سندھ حکومت نے گزشتہ روز کراچی میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کردیا۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساﺅتھ کراچی عدالتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں نو افراد جاں بحق جبکہ 42 گاڑیاں جلائی گئیں۔ انھوں نے گزشتہ روز جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن کا مالی نقصان ہوا ان کو بھی معاوضہ دیا جائیگا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسائل اتنے ہیں، پتانہیں موجودہ حکومت نے 4سال کہاں گزارے۔لاہور میں مفتی محمد حسن نعیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سال گزر جانے کے باوجود حکومت کچھ نہ کرسکی، لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا، قوم حکمرانوں سے حساب لے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خودمختاری کا سودا نہیں کیا، ہمارے دورمیں دہشتگردی نہیں تھی،یہ مشرف دور میں شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آمروردی پہن کرلیٹ جاتے ہیں،ہم واسکٹ پہن کرکھڑے رہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف نیت صاف نہیں پاکستان میں وسائل کا صحیح استعمال کیا جاتا تو ایسے حالات نہ ہوتے۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدان الیکشن اخراجات کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں سیٹوں کی نیلامی ہوتی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عدالت عظمٰی نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس تمام سیاسی جماعتوں کو جاری کئے تھے لیکن صرف ق لیگ ہی عدالت میں پیش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے عدالت آئے ہیں، انتخابی اخراجات سے متعلق سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں۔اس موقع پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ درخواست جمہوریت اور پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی بحال نہ کی گئی تو کوئی پہاڑ نہیں گر جائے گا۔
سپریم کورٹ نے نیٹو کنٹینر کیس نمٹاتے ہوئے نیب کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیٹو کنٹینرز کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے اپنے حکم نامے میں کیس کی تحقیقات کا فورم اب نیب ہے۔عدالت نے وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ کو تحقیقات کا حصہ بنانے کی ہدایت کی، جبکہ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے اس رپورٹ پر تحفظات کو مسترد کردیا۔عدالت نے کہا کہ یہ اربوں روپے کی ڈیوٹی چوری کا معاملہ ہے، نیب ہر دو ہفتے میں اپنی تحقیقات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔
سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کیس کی سماعت کل ہو گی۔ میمو کمیشن کو تحقیقات کے لیے مزید وقت دینے کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے میمو معاملے کی سماعت کیلئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بینچ کرے گا جس کیلئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں میمو سے متعلق تین درخواستوں کی سماعت کی جائے گی جن میں میمو تحقیقاتی کمیشن کی مدت بڑھانے، حسین حقانی کے ویڈیو لنک پر بیان اور حسین حقانی کو وطن واپس لانے کی درخواستیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ میمو کمیشن کی مدت میں دو ماہ کی توسیع دی گئی تھی تاہم کمیشن تحقیقات مکمل نہیں کر سکا۔
سندھ بھر میں نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نرسز ایسوسی ایشن نے کراچی میں نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس کے کریک ڈاﺅن پر احتجاجاً سندھ بھر میں کام نہ کرنے اعلان کیا، جس کے بعد نرسوں نے سندھ بھر کے ہسپتالوں میں کام بند کردیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے اور ترقی کے بہتر نظام کے اطلاق تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔
سندھ بھر میں یکم اپریل سے گندم کی خریداری کے تین سو نواسی مراکز کام شروع کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں گندم کی خریداری کا ہدف تیرہ لاکھ ٹن مقرر کیا ہے، جبکہ خریداری کے لئے امدادی قیمت ایک ہزار پچاس روپے فی چالیس کلوگرام طے کی گئی ہے۔ محکمہ خوراک سندھ نے صوبے بھر میں تین سو نواسی مراکز قائم کئے ہیں، جس میں سے پینتالیس مراکز میرپور خاص اور عمر کوٹ میں ، تینتالیس ڈسٹرکٹ سانگھڑمیں، جبکہ دادو اور جامشورو میں سینتیس، 37مراکز گندم کی خریداری کریں گے۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہوم سیریز نیوٹرل وینو پر کھیلنے سے انکار کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اگر آئندہ ماہ پاکستان آنے سے باضابطہ انکار کردیتی ہے تو وہ بنگلہ دیش سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز یو اے ای یا کسی اور نیوٹرل وینیوپر کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔واضح رہے کہ دونوں بورڈ کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ایشیا کپ کے فائنل کے نتیجے کوبنگلہ دیش کی جانب سے چیلنج کرنے کے بعد ہوا ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply