Written by prs.adminAugust 5, 2012
PPI NEWS Bulletin 1500 پی پی آئی نیو زبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
کو ئٹہ کے علا قے سر یا ب میںایک گھر میں دھما کا ،4افراد جاں بحق، گھر مکمل طور پر تباہ
دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب،قریبی دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونیکی ہدایت
ملک کے مختلف شہروں میں ساون کی گرج بر س جا ری ،مختلف حادثات میں2افراد جاںبحق،10 زخمی
سپریم کورٹ نے توہین عدالت قانون کالعدم قرار دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے،اٹارنی جنرل
شامی فوج کا دمشق پر دوبارہ مکمل کنٹرول کا دعویٰ
اور
اولمپک میڈل کی آ خری امیدقومی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ کے مدمقابل
خبروں کی تفصیل:۔
کوئٹہ کے علاقے فیض آباد میں دھما کے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی مشہور سریاب روڈ پر واقع علاقے فیض آباد میں ایک گھر کے اندر کھڑی گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اس کا ایک بڑا حصہ منہدم ہو گیا جبکہ قریب کھڑی تین گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب میں میں واقع تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو خواتین اور دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہیں۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
بارشوں کے بعد دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔قریبی دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔بارشوں کے باعث ندی ، نالوں اور دریاو¿ں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔چناب کے کیچ منٹ ایریا میں
بارشو ں کے بعد دریا کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ خانکی سے دو لاکھ کیوسک کا ریلا گذر رہا ہے۔دریا کنارے بیس دیہات کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔چنیوٹ کے مقام سے کل بڑا سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ قادرآباد میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔فلڈکنڑول سنٹرکے مطابق آئندہ دس گھنٹوں میں ایک لاکھ 70ہزارکیوسک ریلا گزرنے کاامکان ہے۔جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ایک لاکھ اسی ہزار کیوسک کا ریلہ کل تریموں کے مقام سے گزرے گا۔تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔
ملک کے با لا ئی اور پنجا ب کے وسطی علا قوں میں سا ون کی با رشو ں کا سلسلہ جا ری ہے ،مختلف شہرو ں میں چھتیں گرنے سے بچی جا ں بحق اور تین بچو ں سمیت دس افراد زخمی ہو ئے۔ لا ہور میں سحری کے وقت ایک با ر پھر مو سلا دھا ر با رش کا سلسلہ شرو عہو ا، جو وقفے وقفے سے جا ری ہے۔ گجرا نوالہ میں مو سلا دھا ر با رش سے نشیبی علا قے زیر آ ب آ گئے جس کے با عث شہریو ں کو شدید پریشا نی کا سا مناکر نا پڑا۔ سیا لکو ٹ اور نوا حی علا قوں میں بھی با رش ہو ئی۔ منڈی بہا ﺅ الدین ، چھا نگا ما نگا ،مریدکے ، پتو کی ، کا لا با غ ، نا رو وال اور دیگر شہرو ں میں بھی با رش نے جل تھل کر دیا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دو را ن اسلا م آ با د میں سب سے زیا دہ 139 ملی میٹر با رش ہو ئی ، منگلا 102 ، را لپنڈی 82 ، مری 70 ، اور مظفر آ با د میں47 ملی میٹر با رش ریکا ڈ کی گئی ، محکمہ مو سمیات کے مطا بق آ ئندہ24 گھنٹے کے دورا ن پنجا ب ، خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں با رش کاامکا ن ہے۔ دو سری جا نب ہڑپہ کے نوا حی گا ﺅ ں میں با رش کے با عث دیوا ر گر نے سے 5 سا لہ بچی جا ں بحق ہو گئی ۔جبکہ گجرا نوا لہ میں مکا نو ں کی چھتیں گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے قانون کو کالعدم قرار دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اٹا ر نی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون کو کالعدم قرار دینے سے سرکار کو کوئی فرق نہیں پڑتا، توہین عدالت قانون کو کالعدم قرار دینے سے سپریم کورٹ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست کے ذریعے اپنا فیصلہ تبدیل کر کے اپنی ساکھ کو بہتر بنا سکتی ہے۔
شام میں ملکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق اب مکمل طور پر دوبارہ سرکاری دستوں کے کنٹرول میں ہے ،جبکہ عسکری اہمیت کے حامل شہر حلب میں بھی باغیوں پر دباو¿ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شامی فوج کے ایک جنرل نے ہفتے کی رات دمشق شہر کے علاقے التضامن میں صحافیوں کو بتایا کہ باغیوں کے زیر اثر شہر کا یہ آخری علاقہ بھی اب ملکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ ادھر حلب کے شہر میں بھی باغیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اور حکومتی فورسز نے اب تک کی شدید ترین زمینی اور فضائی بمباری کی ہے۔
اولمپک میڈل کی آ خری امیدقومی ہاکی ٹیم اہم میچ میںجنوبی افریقہ کے مدمقابل ہیں۔ پاکستان نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ پاکستان کو آخری میچ میں برطانیہ نے چارایک سے شکست دی تھی۔ اسپین کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ ارجنٹائن کو گرین شرٹس نے دو صفر سے ہرایا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں لازمی جیت ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو روشن رکھ سکتی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply