Written by prs.adminJune 18, 2012
PPI NEWS Bulletin 1500 پی پی آئی نیو زبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
لوڈشیڈنگ بڑھنے کے ساتھ پرتشدد احتجاج کی شدت میں بھی اضافہ
وزیراعظم نے بجلی بحران کا نوٹس لے لیا، کل توانائی کانفرنس طلب
وزیراعظم کے حق میں اسپیکر کی رولنگ پر نظرثانی کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف مجبوراً آپریشن کرنا پڑا، آرمی چیف
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں آج مزید سات افراد جاں بحق
سانحہ گیاری کے بعد پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، نواز شریف
اور
پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
خبروں کی تفصیل:۔
بجلی کا شارٹ فال ریکارڈ آٹھ ہزار میگاواٹ کی سطح پر برقرار ہے، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خوشاب، وزیرآباد، بھکر اور جلال پور بھٹیاں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے دوران جلال پور بھٹیاں میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شاہد بھٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،ریلی جب واپڈا دفتر پہنچی تو مشتعل مظاہرین نے دفتر پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل مظاہرین نے واپڈا کی بلڈنگ کو آگ لگا دی۔ جس کے باعث واپڈا آفس میں کھڑی دو موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ فیصل آباد میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے توڑپھوڑ کی۔ شیخوپورہ میں دو روز سے بجلی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کالوکی کے مقام پر موٹروے کو بند کردیا گیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔وزیرآباد میں لوڈشیڈنگ کیخلاف ہڑتال کے ساتھ ساتھ خواجہ سراو¿ں نے بھی احتجاجی جلوس نکالا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ فیروزوالا میں لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا دفتر کا گھیراو¿ کرلیا،اور آفس کا سامان نذرآتش کردیا،اس دوران پولیس اور مظاہرین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔خانیوال میں مظاہرین نے وزیراعظم کے مشیر سردار احمد یار ہراج کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور شیلنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بائیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیکڑوں افراد نے جگہ جگہ مظاہرے کیے۔ فیصل آباد سے کراچی جانے والی بزنس ایکسریس کو بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ حافظ آباد میں دوسرے روز بھی تاجروں کی جانب سے جلاو¿ گھیراو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر چیچہ وطنی میں گزشتہ دو روز کے دوران لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروںاور توڑ پھوڑ پرآٹھ سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملک میں بجلی کے سنگین بحران کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بجلی بحران میں کمی کیلئے وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے بجلی بحران پر غور کیلئے کل توانائی کانفرنس طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ میں اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم کے حق میں اسپیکر کی رولنگ پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسپیکر کے کچھ اقدامات پر نظرثانی ممکن ہے، اعتزاز احسن بتائیں کہ وزیراعظم کیخلاف فیصلے میں کون سی بات مہبم ہے۔جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا گیا۔انھوں نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو کسی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں، عدالت یہ معاملہ واپس اسپیکر یا الیکشن کمیشن کو بھیج دے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسپیکر کا دروازہ تیس دن میں کھل سکتا ہے، مگر اب وہ بند ہوچکا ہے۔ کیس کی سماعت ابھی جاری ہے۔
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف مجبوراً آپریشن کرنا پڑا۔ یہ بات انھوں نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ کوئی فوج اپنے علاقے میں لڑائی نہیں چاہتی، اب حالات بہتر ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فوج اب اس علاقے میں تعلیم و صحت کی سہولتوں پر توجہ دے رہی ہے۔اس موقع پر قبائلی عمائدین کو پاک فوج کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔آرمی چیف نے اسپنکئی رغزئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح بھی کیا۔
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران آج مزید سات افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک سیاسی جماعت کے چار ارکان بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل لانڈھی کے علاقے شیر پاو کالونی میں مکینک کی دکان پر بیٹھے ہوئے افراد پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، قائد آباد پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق سیاسی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ نارتھ کراچی اور اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ سے2 افراد کو قتل کردیا گیا، جبکہ نارتھ کراچی کالے اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔سرجانی ٹاﺅن میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ گیاری ایک قومی سانحہ ہے۔پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کا کردار نمایاں رہا۔مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جوانوں کی شہادت پر دکھ ہے اور وہ شہدا کے ورثا کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔نواز شریف نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی طرف سے شہدا ئے گیاری کے ورثا میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔لیکن انہوں نے اس کی فلم بندی سے منع کر دیا۔
پانچویں ون ڈے میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔آج کے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یونس خان اور سعید اجمل کی جگہ عمران فرحت اور محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کو سیریز میں دو ایک سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply