Written by prs.adminDecember 11, 2013
PPI NEWS Bulletin 1500پی پی آئی نیوز بلیٹن
Business . Entertainment . General . Human Rights . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائینز:۔
امید ہے سپریم کورٹ انسانی حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی، چیف جسٹس۔
چیف جسٹس کی اپنے آخری دن چار مقدمات کی سماعت۔
بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم۔
پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے، عابد شیرعلی۔
اور
لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے یوم پیدائش پر بلیٹن میں شامل ہے خصوصی رپورٹ۔
خبروں کی تفصیل:۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ جسٹس تصدق جیلانی کی قیادت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی، خدا کرے کہ آنے والی عدلیہ بنیادی انسانی حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے۔اپنی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ جسٹس تصدق جیلانی کی قیادت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ممکن نہیں ،سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ممکن نہیں کہ کوئی اپنی تعلیمی اسناد اور اثاثوں کے بارے میں عوام سے جھوٹ بولے ،ایسا لگتا ہے کہ ملک کے ایگزیکٹو کرپشن کے کینسر کو ختم کرنے میں بے بس ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 9 مارچ 2007 کے بعد تمام ججز ، وکلائ ، طلبائ اور سیاسی ورکروں نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی، وہ تمام ججز کے مشکور ہیں کہ انہوں نے انصاف کی فراہمی کے لیے میرا ساتھ دیا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے عہدے کے آخری دن بلوچستان بدامنی کیس سمیت چار مقدمات کی سماعت کی،چیف جسٹس نے آخری مقدمہ میجر عباس بنام ریاض علی سنا۔افتخار محمد چودھری آٹھ سال پانچ مہینے سولہ دن چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے،اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے چیف جسٹس کو آخری مقدمے کی سماعت کے بعد بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے ہم سب کاسر فخر سے بلند کردیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کیا تمام لوگ ایسا ہی سوچتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس پرامن طریقے سے رہنے کے سواکوئی چارہ نہیں اس لئے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے نئے اقدامات کررہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی ہائی کمشنر آر راگھون نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب تنازعات حل کرنا چاہتاہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل جلد شروع ہونا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ نیویارک میں ہونے والی ملاقات نے انہیں معاملات کو سمجھنے میں مدد ملی۔وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر موجودہ پ±رامن صورت حال اطمینان بخش ہے، حالات کو بہتر رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کو 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطوں کاموجودہ نظام مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پاکستان اور بھارت ناخوشگوار حالات سے بچ سکتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ عابد شیر علی نے کے ای ایس سی اور سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس ارب سندھ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ رقم ادا نہ کی گئی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ جہاں بلوں کی وصولی کم ہے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ کرِیں گے۔ انہوں نے کہا کے ای ایس سی منافع بھی زیادہ لے رہی ہے اور چارجز بھی زیادہ لگا رہی ہے۔ کے ای ایس سی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کریں گے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |