Written by prs.adminDecember 14, 2013
PPI NEWS Bulletin 1500پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
General . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Sports Article
ہیڈلائینز:۔
عمران خان کا بائیس دسمبر کو مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان۔
این آئی سی ایل کیس، تحقیقات مکمل ہونے تک چیئرمین نیب کا رخصت پر رہنے کا فیصلہ۔
سندھ میں تیسرا ترمیمی بلدیاتی آرڈنینس جاری۔
بنگلہ دیش میں ملا عبدالقادر کو پھانسی دینے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج۔
اور
کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراﺅ۔
خبروں کی تفصیل:۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوچکا، ہم نے وفاقی حکومت کو بہت مواقع دیے۔ انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا جو ملک گیر ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے4 حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائی جائے، حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ہرحلقے میں 60 سے 70 ہزار ووٹ غیرتصدیق شدہ ہیں،اگر60 سے 70 فی صد ووٹ جعلی ہیں تو انتخابات کا کیا فائدہ، ہم تو صرف 4 حلقوں کی بات کر رہے ہیں، جس دن سپریم کورٹ نے 4 حلقوں کی تصدیق کرائی، تاریخی دھاندلی آئے گی، اگرپنجاب میں انتخابات درست ہوئے ہیں توصوبائی حکومت کو کس بات کا خوف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں پاکستان کی جمہوریت پرڈاکا ڈالا گیا، اگربلدیاتی انتخابات بھی ایسے کرانے ہیں تو نہیں کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔
چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان اوروفاقی ٹیکس محتسب عبدالروف چوہدری نے این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک رخصت پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ چوہدری قمر الزمان کی رخصت کا کل آخری روز ہے۔ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل کیس کے تفتیشی افسرظفر قریشی نے چھ صفحات پر مشتمل بیان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا۔ اس میں کہا گیا ہے چوہدری قمر الزمان نے ہر موقع پر ان کا دفاع کیا۔ ٹیم نے نرگس سیٹھی، عبدالروف چوہدری، ظفر قریشی،چوہدری قمر الزمان ،سابق ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال کے بیانات قلمبند کرلیے۔ملزمان سے تحریری بیانات بھی لیے گئے ہیں۔ تحریری بیانات کا این آئی سی ایل کیس کے سرکاری ریکارڈ سے موازنہ کیا جارہا ہے جس کے بعد حتمی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ رپورٹ کی روشنی میں این آئی سی ایل کیس کی تفتیش پر اثرانداز ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
قائم مقام گورنر سندھ نے تیسرا ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس جاری کردیا۔ متحدہ قومی موومنٹ نے صوبائی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ چھیننے کی سازش کی جارہی ہے۔نئے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس میں پانچ اہم ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ ترامیم کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی طرز پر خواتین اور اقلیتی نشستیں پارٹی پوزیشن کے حساب سے ملیں گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بھی نشستیں پارٹی پوزیشن پر دی جائیں گی۔ شہر کے قریب ذیلی علاقہ بھی شہر میں ہی تصور کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی یونین کمیٹیاں دس سے پچاس ہزار آبادی پر مشتمل ہوگی۔آرڈیننس ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ترمیمی آرڈیننس کو بدنیتی قرار دیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس صوبے کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ چھیننے کی سازش ہے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما ملا عبدالقادر کو پھانسی دینے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔ جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ صبح ہوتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے۔ جماعت اسلامی کے کارکن ملک بھر میں جمعرات سے احتجاج کررہے ہیں۔دوسری جانب سرکار کے حامی ملا عبدالقادر کی پھانسی پر خوشیاں منارہے ہیں۔ مختلف شہروں میں مظاہرین اور حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امکان ہے کہ جنگی جرائم کے الزام میں مزید لوگوں کو پھانسی دی جائے گی۔
چوتھے مینز کبڈی ورلڈ کپ2013 کا فائنل آج دفاعی چمپئن بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت میں زورآزمائی اور داو¿ پیچ سے بھرپور جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور میزبان بھارت نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے امریکاکو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان اور دفاعی چمپئن بھارت نے انگلش ٹیم کو زیر کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |