Written by prs.adminDecember 21, 2013
PPI NEWS Bulletin 1500پی پی آئی نیوزبلیٹ
Business . General . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics Article
ہیڈلائنز:۔
کرپشن اور آئین سے انحراف کو برداشت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نامزد چیف جسٹس۔
کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لئے چھ سال میں ایک بھی پٹواری بھرتی نہیں کیا، شہباز شریف۔
نیٹو سپلائی کیخلاف تحریک انصاف کا دھرنا 16 ویں روز بھی جاری۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔
اور
رجحان ساز شاعر ناصرکاظمی کا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔
خبروں کی تفصیل:۔
نامزد چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ کرپشن اور آئین سے انحراف کو برداشت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک انٹرویو کے دوران جسٹس جیلانی نے مزید کہا کہ ملک میں شرح خواندگی بہت کم ہے، لوگوں کو اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہے۔ حکمرانی کے مسائل بھی سنگین ہیں اور یہ باتیں عوامی مفاد میں مقدمات کی اہمیت کو کئی گنا بڑھادیتی ہیں۔ ایک سوال پر نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیںہوتا،جسٹس افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ کے لئے رول ماڈل ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا بھر میں حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کے ذمہ دار کوئی اور نہیں ہم ہی ہیں اور موجودہ نظام میں فرشتہ صفت انسان کو بھی لایا جائے تو اس پر بھی برا اثرپڑے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ وقت جلد ہی آئے گا جب سبز پاسپورٹ کی ایک بار پھرعزت و تکریم ہوگی لیکن جرنیل ،جج، میڈیا اور عام آدمی سب کو مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں، موجودہ نظام میں فرشتہ صفت انسان کو بھی لایا جائے تو اس پر بھی اثرپڑے گا، پٹواریوں کے خلاف ہونے کی باتیں ان سے منسوب کی گئیں،وہ پٹواری کے نہیں پٹواری مافیا کے خلاف ہیں اور اس مافیا کی کرپشن کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، اس لئے گزشتہ 6 برسوں کے دوران کئی سمریاں آئیں لیکن انہوں نے ایک بھی پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری نہیں دی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کوئی بھی نظام طاقت کے استعمال سے ٹھیک نہیں کیا جاسکتا اس کے لئے درست سمت کا تعین ضروری ہے،میٹروبس کو جنگلہ بس کہنے والے دیکھ لیں آج روزانہ ایک لاکھ پچاس ہزار افراد اسی میٹروبس کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ اسی طرح ملک میں جاری توانائی کا بحران بھی ختم کیا جائے گا۔
پشاور میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا آج16 ویں روز بھی جاری ہے۔ پشاور میں جاری دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی جماعتوں کے کارکنان نے آج افغانستان جانے والے تین کنٹینرز کو بھی روکا اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گاڑیوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ٹول پلازہ پر دھرنے کے مقام پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔گزشتہ 15 روز کے دوران 18 کنٹینرز کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں کل ایک ہزار چھ سو اسی نشستوں پر انتخابات ہوئے،،،،جن میں بیشتر سیٹوں پرآزاد امیدوار کامیاب رہے،،،جبکہ حکمراں جماعت نیشنل پارٹی دوسو چونتیس نشستوں کے ساتھ سر فہرست رہی۔ بلوچسان میں کل اضلاع بتیس ہیں،، تین اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنا پڑا ،،، انتیس اضلاع کی سولہ سو اسی نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ آزاد امیدواروں نے 523 نشستیں جیت کر میدان مارلیا، پارٹی پوزیشن میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی جماعت نیشنل پارٹی پہلے نمبر ہے، نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے 234 نشستیں حاصل کرلیں، پاکستان مسلم لیگ ن 144 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔ پشتونخوا میپ نے 122 نشستیں جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے 68ے نشستیں حاصل کیں، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علمائ اسلام ف اپنے مضبوط گڑھ بھی ہارگئی، اس کے امیدوار 31 نشستوں پر کامیاب ہوسکے۔ مسلم لیگ ق نے 14 اور جمعیت علمائ اسلام نظریاتی نے 14 چودہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
گئے دنوں کا سراغ لیکر کدھر سے آیا، کدھر گیا وہ، عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کرگیا وہ ،جیسے ہزاروں اشعار کے خالق اردوغزل کے رجحان ساز شاعر ناصرکاظمی کا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔سید ناصررضاکاظمی المعروف ناصرکاظمی کی پیدائش آٹھ دسمبر1925کو بھارتی پنجاب کے شہرانبالہ میں ہوئی۔ناصر نے ابتدائی تعلیم نوشہرہ،پشاور اور انبالہ سے حاصل کی،1939ءمیں صرف سولہ سال کی عمرمیں لاہور ریڈیو کے ساتھ بطور سکرپٹ رائٹر منسلک ہو ئے اور پھر آخری وقت تک کسی نہ کسی صورت ریڈیوپاکستان کے ساتھ منسلک رہے۔اسکے علاوہ وہ مختلف ادبی جریدوں، اوراق نو، ہمایوں اور خیال کے مدیر بھی رہے۔
ناصر کاظمی نے اپنی تخلیقی زندگی کی ابتداءتیرہ برس کی عمر میں کی اور ابتداءمیں اس زمانے کے معروف شاعر اخترشیرانی سے متاثرہوکر رومانوی نظمیں اور پھر غزلیں کہیں۔انہیں بطور شاعر مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب وہ ایف۔اے کے طالب علم تھے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کے اشعار کی مہک گوشے گوشے میں پھیل گئی اور پاکستان کو ناصر کاظمی کے روپ میں ایک نیا شاعر نصیب ہوا۔
ناصر کاظمی نے پیروی میر کرتے ہوئے اپنے سادہ اسلوب ،قادرالکلامی ،ندرت خیال، سچے جذبوں اور احساسات کی بدولت اردو غزل کا دامن ایسے ایسے تابدار موتیوں سے بھر دیا ہے کہ اردو ادب کی تاریخ میں امر ہو گئے۔کپڑے بدل کر جاﺅں کہاں، دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، دل میں اک لہر سے اٹھی ہے ابھی، نیت شوق بھر نہ جائے کہیں، جیسی غزلیں ظاہر کرتی ہیں کہ جذبے کی شدت،اظہار کی سادگی اور تصویری پیکر سازی ان کی شاعری کے بنیادی عناصر ہیں۔
ناصر کاظمی کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے کے نام سے 1952ءمیں شائع ہوا۔اسکے علاوہ دیوانہ، پہلی بارش، نشاط خواب، سر کی چھایا، خشک چشمے کے کنارے اورانکا دیوان بھی دیگر مجموعوں میں شامل ہےں۔ناصر کاظمی نے2مارچ 1972ءکو معدہ کے کینسر کی وجہ سے وفات پائی، تاہم انکی شہرت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ خود انکے اپنے الفاظ میں” ڈھونڈیں گے لوگ مجھ کو ہر محفل سخن میں” ہر دور کی غزل میں میرا نشان ملے گا”
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |