Written by prs.adminDecember 15, 2013
PPI NEWS Bulletin 1300پی پی آئی نیوزنیوزبلیٹن
Human Rights . International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Social Issues . Sports . Weather Article
ہیڈ لائنز:۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میںاضافہ
کراچی،40 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
مصر کے آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم اگلے مہینے ہوگا
قومی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
اور
گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے مسلسل برفباری سے رابطہ سڑکیں بند
خبروں کی تفصیل:۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں 9 مریضوں میں اس جان لیوا بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 5 جبکہ راولپنڈی ،شیخوپورہ اور وہاڑی میں ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ایک مریض کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی ہے۔ اس طرح صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار620 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ دو برس قبل لاہور میں ایک سو سے زائد افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے تاہم رواں برس جانی نقصان انتہائی کم ہوا ہے۔
کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث کلر سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا،نجی کمپنی کے دفتر پر نامعلوم افراد کے کریکر حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ڈیفنس ویو فیز ٹو میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں ٹارگٹ کلر عاشق حسین کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق عاشق حسین ٹارگٹ کلنگ کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملیر کورٹ کے قریب تین افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر اصغرلاشاری کو گرفتار کر لیا گیا۔محمود آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو گرفتار کر لئے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ملزمان کے قبضے سے 12 موبائل، اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
مصر کے آئین میں تبدیلی کے لیے ریفرنڈم اگلے مہینے ہوگا۔ آئین میں ترامیم کے خلاف اخوان المسلمون کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین میں ترامیم کے حق میں ووٹ دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئین مصر کو جدید جمہوری ریاست بنانے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔ نیا آئین عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت ہوگا۔ سابق صدر مرسی کے دور میں بنائے گئے آئین میں ترامیم کے لیے ریفرنڈم جنوری کی 14 اور 15 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ ترمیم شدہ آئین میں فوج کے لیے وسیع اختیارات تجویز کیے گئے ہیں۔
قومی جونیئرہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی ہاکی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے بعد آج واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔ نویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو پنالٹی شوٹ پر 4-2 سے شکست دی تھی۔
گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں تین روز سے مسلسل برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ دیگر بالائی علاقوں میں سردی سے موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑبابو سر ٹاپ ، بٹوگا ٹاپ اور نیاٹ ویلی میں تیسرے روز بھی برفباری جاری،چلاس میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔تین روز کی مسلسل برفباری کی وجہ سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔اسکردو ،ہنزہ نگر اور غذر میں سردیوں میں اضافے سے لکڑیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم سرد اور خشک ہے جس سے مختلف موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی ہوتی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |