Written by prs.adminSeptember 17, 2012
PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلائنز:۔
پاکستان کاکروز میزائل حتف سات بابر کا کامیاب تجربہ
سپریم کورٹ کا گستاخانہ فلم کو انٹرنیٹ پر بلاک کرنیکا حکم
توہین آمیز فلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میںاحتجاج، وکلاءکی ملک گیر ہڑتال
ملک ریاض توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر رکھنے یا ہٹانے پر فیصلہ محفوظ
لاپتہ افراد کا مسئلہ، اقوام متحدہ کا وفد پشاور پہنچ گیا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، آج پانچ وارم اپ میچز کھیلیں جائیں گے
اور
Business news
ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
خبروں کی تفصیل:۔
پاکستان کی جانب سے کروز میزائل حتف سات بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق میزائل انتہائی نچلی پرواز کرکے سات سو کلومیٹر تک زمینی اور سمندری اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل میں ریڈار پر نظر نہ آنے کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، اور یہ ایٹمی اور روایتی وارہیڈ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی اے کو یوٹیوب پر گستاخانہ فلم بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔ یہ ہدایت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے میڈیا میں فحاشی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی اے یوٹیوب پر گستاخانہ فلم اور دیگر توہین آمیز مواد کو بلاک کردے۔انھوں نے کہا کہ پیمرا پاکستانی چینلز پر شائستگی کا معیار قائم کرکے دو ہفتوں میں جواب عدالت میں جمع کرائے۔
امریکہ میں تیار کی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج جاری ہے، جبکہ کئی مقامات پر ہڑتال بھی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ اور مالاکنڈ میں طلبہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جبکہ نوشہرہ میں فلم کیخلاف شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی،مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر مظاہرہ بھی کیا۔ضلع بدین کے شہر ماتلی اور ٹنڈو محمد خان میں بھی توہین آمیز فلم کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، جس دوران احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔رحیم یار خان میں ینگ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے نے احتجاج کیا۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل کی اپیل پر گستاخانہ فلم کےخلاف آج ملک بھر میں وکلا کی طرف سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں لاہور بار میں وکلا کا جنرل ہاوس اجلاس ہوا، جس میں فلم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی، جبکہ مال روڈ پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔
ملک ریاض توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر رکھنے یا ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اعجازچودھری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اٹارنی جنرل عرفان قادر متعصب ہیں، کیا ان سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اس کیس میں انصاف کرسکیں گے۔جس پر عرفان قادر نے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ درای سے سرانجام دیں گے، جس کے بعد عدالت نے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر رکھنے یا ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ساعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے کہا کہ اگر کوئی شخص ملک ریاض کے حق میں آزادانہ بات کرتا ہے تو قانون حرکت میں آجاتا ہے اور اس شخص کو ہٹا دیا جاتا ہے
لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کے لئے آنے والا اقوام متحدہ کا وفد پشاور پہنچ گیا۔وفد کے ارکان نے پشاور میں انسانی حقوق کمیشن کے نمائندوں سے ملاقات کی اور صورت حال پر بات کی۔ورکنگ گروپ کے ارکان خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری اور لاپتہ ہونے والے افراد کے عزیزو اقارب سے بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارے کے وفد نے کوئٹہ میں حکومتی، لاپتہ افراد کے ورثاءاور دیگر گروپس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج پانچ وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔سب سے اہم ترین وارم اپ میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کا ریکارڈ بڑا زبردست ہے قومی ٹیم کو کپتان محمد حفیظ، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، شعیب ملک اور سعید اجمل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ مہیندرسنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم بن کر میدان میں اترے گی۔حالیہ ورلڈ کپ کا یہ واحد وارم اپ میچ ہے جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کروڑوں شائقین کی دلچسپی کے پیش نظر براہ راست ٹیلی کاسٹ کروانے کے انتظامات کئے ہیں۔دیگروارم اپ مقابلوں میں آسٹریلیا کی ٹیم انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔ بنگلہ دیش کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ سے کھیلے گی جبکہ افغانستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہونا ہے۔
ایشیائی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے اکتوبرکے سودے 02سینٹس اضافے سے99ڈالر02سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے09سینٹس اضافے سے116ڈالر75 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔AP
کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کشمیر میں بیشتر مقامات جبکہ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔آج صبح ملک کے چندشہروں میں درجہ حرارت کچھ اسطرح ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد25، لاہور26،کراچی29، پشاور26، کوئٹہ16، مظفرآباد23، حیدرآباد28، لاڑکانہ29، ساہیوال26، سرگودھا28، بہاولنگر 30، فیصل آباد 24، جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply