Written by prs.adminSeptember 25, 2012
PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیوز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
این آر او عملدرآمد کیس، سپریم کورٹ کا سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط پر اعتراض
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند نہیں، اٹارنی جنرل
لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کو احتجاج سے روک دیا
بلوچستان میں بارشوں سے سات لاکھ سے زائد افراد متاثر
ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا کل سے سری لنکا میں آغاز
اور
Business news
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
خبروں کی تفصیل:۔
این آر او عملدرآمد کیس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سوئس حکام کیلئے تیارخط کا مسودہ اوروزیراعظم کا اتھارٹی لیٹرسپریم کورٹ میں پیش کردیا۔ سپریم کورٹ نے ملک قیوم کے خط کاریفرنس مسودے میں درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے این آراو عملدر آمد کیس کی سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو وزیرقانون نے سوئس حکام کوخط لکھنے کاوزیراعظم کا اتھارٹی لیٹرسپریم کورٹ میں پیش کیا جس کے بعد انہوں نے سوئس حکام کوبھیجنے کیلئے تیارخط کامسودہ بھی عدالت میں جمع کرایا۔ وزیرقانون نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ خط جنیوا کے اٹارنی جنرل کے نام لکھا گیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ مسودے میں ملک قیوم کے خط کاریفرنس نمبر مختلف ہے،سپریم کورٹ نے خط کاریفرنس مسودے میں درج کرنے کا حکم دیا۔وزیر قانون نے بتایاکہ وہ عدالتی حکم پرضروری ترامیم کے لئے تیار ہیں۔عدالت نے مشاورت کے لئے کارروائی پندرہ منٹ ملتوی کی اور ججز چیمبر میں چلے گئے اور وزیرقانون کو بھی بلالیاگیا،جس پر وزیرقانون فاروق ایچ نائیک اور وسیم سجاد چیمبر میں گئے۔ایک گھنٹے بعد مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی تووزیر قانون نے عدالت سے معاملہ کل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ سپریم کورٹ نے مختصر حکم نامے میں کہا وزیراعظم کے اتھارٹی لیٹراورسوئس حکام کے خط کے مسودہ کا جائزہ لے لیا ہے۔
اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند نہیں۔ یہ بات انھوں نے دوہری شہریت کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 5 اور اپنے حلف کو مدنظر رکھے۔ انکا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت دیکھنے کا اختیار آئین نے الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کو احتجاج اور ہڑتال سے روک دیا۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتال کی جس پران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔عدالت میں ینگ ڈاکٹروں نے موقف اختیارکیاکہ انہوں نے کسی ہسپتال میں کام بند نہیں کیا۔ احتجاج صرف اس لیے کیاگیاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے ساتھ مذکرات سست روی کا شکارہیں۔عدالت نے پنجاب حکومت کو معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو احتجاج سے روک دیا، بعدازاں مقدمے کی سماعت پانچ اکتوبر تک کیلئے ملتوی دی گئی۔
صوبائی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونےوالے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے پندرہ اضلاع کے سات لاکھ اڑاتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے،تین لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں تقریباً 51افراد ہلاک ہو ئے جبکہ بلوچستان میں سیلاب سے لورالائی ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، ہرنائی، لسبیلہ، خضدار، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، بارکھان، شیرانی، نصیرآباد، موسیٰ خیل اور سبی کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے پندرہ اضلاع میں 682گاو¿ں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔پانچ ہزار مویشی بھی پانی میں بہہ کر ہلاک ہوئے جبکہ 1106کلو میٹر سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کل سے سری لنکا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیںجن میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا پاکستان ٹیم کو گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا گروپ میچ 27 ستمبر کو انگلینڈ ، دوسرا 29 ستمبر کو آسٹریلیا اور تیسرا یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
ایشیائی منڈی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے نومبر کے سودے 20سینٹس اضافے سے92ڈالر13سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے14سینٹس اضافے سے109ڈالر95 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔آج صبح ملک کے چندشہروں میں درجہ حرارت کچھ اسطرح ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد23، لاہور28،کراچی28، پشاور26، کوئٹہ15، مظفرآباد22، حیدرآباد28، لاڑکانہ29، ساہیوال26، سرگودھا28، بہاولنگر 30، فیصل آباد 28، جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں کم سے کم 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply