Written by prs.adminAugust 29, 2012
PPI NEWS Bulletin 1300 پی پی آئی نیوزبلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈلا ئنز:۔
جنو بی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار شہید، 10 شدت پسند ہلاک
ملک ریا ض تو ہین عدا لت کیس کی سما عت 17 ستمبر تک ملتوی
نئے صوبوں کیلئے زرداری کمیشن نہیں قومی کمیشن بنایا جائے،راناثناءاللہ
ممبئی حملو ں کے ملزم اجمل قصا ب کی اپیل مسترد ،سزائے مو ت بر قرار
شا می دا رالحکو مت دمشق میں کا ر بم دھما کہ ، 12 افردا جا ں بحق
سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر کی 100 وکٹیں مکمل کرلیں
اور
ملک کے بیشتر مقاما ت پر مو سم خشک ،چند ایک مقا ما ت پر با رش
خبروں کی تفصیل:۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرنگ بابازیارت وادی شکئی میں شدت پسندوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 9سیکیورٹی اہلکا رشہید ہوگئے ، جھڑپ میں10شدت پسند بھی مارے گئے ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے رات کے وقت سرنگ بابا زیارت چیک پوسٹ پر اچانک دھاوابول دیاحملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھرپورجوابی کارروائی کی اس دوران 10 شدت پسند مارے گئے،حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 9اہلکارشہید اور 4زخمی ہوئے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے علاقے میں سخت ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔
سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت کیس میں استغاثہ، اٹارنی جنرل سے گواہوں اور شواہد کی فہرست تین دن میں طلب کرلی ہے،درخواست گزار وکلاءکو بھی ایسی فہرست عدالت کو جمع کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے، ملک ریاض کے وکیل نے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اعجازچودھری پر مشتمل بنچ نے ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، ملک ریاض آج پیش نہیں ہوئے ،ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹرباسط نے کہاکہ ا±ن کے موکل بیمار ہیں، ملک ریاض کو حاضری سے استثنیٰ کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایاکہ وہ تین دن میں شواہد و گواہ کی فہرست جمع کرادیں گے،ڈاکٹرباسط نے کہاکہ ارسلان افتخار اس کیس میں فیصل آباد کا گھنٹہ گھر ہے، ڈاکٹرباسط نے کہاکہ اس کیس میں ارسلان افتخار بلاکر15 منٹ جرح ہوتو فیصلہ ہوجائے گا کہ پیسے لئے یا نہیں، عدالت نے ان سے کہاکہ گواہ پیش کرنا استغاثہ کا کام ہے، آپ اِن امور میں مداخلت نہ کریں،عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملک ریاض کو اس موقع پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کیلئے زرداری کمیشن نہیں قومی کمیشن بناناچاہیے۔ جنوبی پنجاب کے عوام زرداری کمیشن کومستردکردیں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ جھوٹاآدمی ہے جو چار سال سے زرداری کی کرپشن کوچھپا رہاہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں احتجاج ہر کسی کاحق ہے لیکن قواعدو ضوابط میں رہ کرہوناچاہیے حکومت نے ضروری بلوں پر قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایاہے ،اپوزیشن کا احتجاج دکھاوے کا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے جبکہ احمد آباد کی خصوصی عدالت نے گجرات فسادات کے بتیس مجرموں کو سزا سنادی، انتیس ملزمان بری کر دئے گئے۔ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل پر فیصلہ آج سنایا گیا۔ چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو ممبئی کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ گزشتہ سال فروری میں ممبئی ہائی کورٹ نے ماتحت عدالت کی طرف سے قصاب کو سنائی گئی موت کی سزا کی تو ثیق کر دی تھی جس کے بعد قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ دمشق کے نواحی علاقے جرامانہ میں جنازے کے جلوس میں ہوا۔ ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور دس کاریں تباہ ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں سو کلوبارود استعمال کیا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس پر حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ون ڈے میں اگرچہ کامیابی کو قومی ٹیم حصے میں نہیں آئی تاہم پاکستان کے سعید اجمل نے وکٹوں کی تعداد کو ایک سو دو کر لیا ہے۔دائیں ہاتھ کے جادو گر آف اسپنر سعید اجمل کے لیے شارجہ کا ہارا ہوا میچ بھی کامیاب بن گیا۔ سعید اجمل نے اس میچ میں ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ کیرئیر کے 69ویں ون ڈے سے پہلے قومی آف اسپنر کی ننانوے وکٹیں تھیں۔ سعید اجمل نے تیرہ فروری دوہزار بارہ کے واحد ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے تین بار چار چار کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ون ڈے بولنگ کی ریکارڈ ب±ک میں پاکستان کے وسیم اکرم سرفہرست ہیں۔ لیجنڈری وسیم اکرم نے 356 ایک روزہ میچز میں ریکارڈ پانچ سو وکٹیں اڑائیں۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔طغیانی کے بعدبرساتی نالوں کا پانی دریائے سندھ میں شامل ہوگیا ہے۔تاہم اب بھی قریبی فصلوں میں پانی موجود ہے۔بارشوں سے ٹوٹنے والے نالہ بروج کے حفاظتی بند کا مرمتی کام شروع نہیں کیاگیا۔جس کی وجہ سے میانوالی بنوں روڈ پر ٹریفک متاثر ہے۔سندھ کے علاقوں جیکب آباد،عمر کوٹ،تھر پار کر ،مٹھی،چھاچھرواورگردنواح میں رات کی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوہلو،بارکھان اور رکھنی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لورالائی،ڈی جی خان میں زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے ،آزادکشمیرکے شہر باغ اور گردونواح میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں اور لینڈسلائنڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
27 | 28 | 29 | 30 | 31 |
Leave a Reply