PPI News Bulletin 1300 پی پی آ ئی نیو ز بلیٹن
سپریم کورٹ میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کے مقدمے کی سماعت تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر کے باہر طلبی کا نوٹس لگانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئین ایکس پارٹی کارروائی کی اجازت نہیں دیتا، اس لئے سابق صدر کے خلاف ایکس پارٹی کارروائی نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بابر اعوان کا ایڈریس بتایا جائے تاکہ انہیں بھی نوٹس بھیجا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل نوٹس بھجوانے میں مدد نہیں کرتے۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے دوبارہ ایف آئی آر درج کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے چالان جمع ہوچکا ہے اور مقدمہ زیرسماعت ہے۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے فریق بننے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
بلوچستان سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے انتخابی نتائج کے اعلان کیلئے ووٹنگ کی گنتی اسلام آباد میں جاری ہے۔چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی زیرقیادت الیکشن کمیشن کا عملہ اسلام آباد میں ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کرے گا۔ بلوچستان کی سات نشستوں پر انیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار داو¿د خان کی کامیابی پر اعتراض کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر عبدالجبار جمالی نے جنرل نشستوں کے نتائج روک لیے تھے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں 8 عہدے مانگ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کے حالیہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے سات نشستیں جیتی ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار سینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے بارہ سینیٹر موجود ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اے این پی نے سینٹ کے ڈپٹی چئیرمین کے عہدے سمیت چیف وہپ اور چھ قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمین کے عہدے مانگ لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگر ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ بلوچستان کو دیا جاتا ہے تو بلوچستان سے بھی عوامی نیشنل پارٹی کا سینیٹر منتخب ہو چکا ہے اس لئے یہ عہدہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنا چاہئیے۔ اسی طرح چیف وہپ اور قائمہ کمیٹیوں کی چئیرمین شپ کے لئے بھی عوامی نیشنل پارٹی نے عہدے مانگے ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کا نیا باب شروع کرنا ہوگا، کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔ امریکا کو افغانستان سے بالاآخر جانا ہوگا۔ جدہ میں عرب اخبار کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن سے پاکستان اور بھارت کو نہ صرف فائدہ ہوگا بلکہ خطے میں بھی امن قائم ہو گا۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان، بھارت اور کشمیری مل کر مسئلے کا قابل قبول حل نکالیں۔کشیدگی سے دونوں ملکوں کا نقصان ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ وہ کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
ایشیائی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے اپریل کے سودے 29 سینٹس اضافے سے106 ڈالر99 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے 15 سینٹس اضافے سے123 ڈالر80 سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ کی تلاش کیلئے اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ کرلیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کوچز سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ پی سی بی کی کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید کے استعفیٰ کے بعد قومی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کیا جائےگا، جس کیلئے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا۔
بھارت کے مکیش امبانی 26 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کے امیرترین انسان بن گئے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کریڈٹ سویز کے مطابق مکیش امبانی کی ٹاپ کمپنی میں سر مایہ کاری 18 فیصدکے حساب سے متاثرہونے کے باوجود وہ 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ایشیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجودہیں۔ہانگ کانگ کے لی کا شنگ 25 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ ایشیا میں امیرترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرے نمبر پر بھارت سے ہی لکشمی متل ایشیا میں 23 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے امیر ترین افراد قرار پائے۔ ایشیا میں ارب پتی افراد کی تعداد سال 2010 میں 245 تھی جو بڑھ کر 351 ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔آج صبح ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی04،ہنزہ میں منفی 03جبکہ پارا چنار میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر چندشہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہا۔اسلام آباد 11،لاہور13، کراچی21، پشاور09،کوئٹہ منفی 02، مظفرآباد09، لاڑکانہ13،حیدرآباد16، ساہیوال08، سرگودھا10، بہاولنگر13، فیصل آباد15جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان میں09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply