Written by prs.adminDecember 12, 2013
PPI NEWS Bulletin 1300پی پی آئی نیوز بلیٹ
International . News Bulletins | نیوز بلیٹن . Politics . Weather Article
ہیڈلائنز:۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بنچ قائم
نوجوانوں کی پاک فوج میں نمائندگی دفاع پاکستان سے گہری وابستگی کا مظہر ہے، آرمی چیف
دہلی میں شہبازشریف کی بھارتی وزیراعظم سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اور
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا
خبروں کی تفصیل:۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس بن گئے۔ صدر ممنون حسین نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ،جس میں صدر ممنون حسین ،وزیراعظم،وفاقی کابینہ کے ارکان، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اورآزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ حلف برداری کی تقریب میں سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چودھری ،قومی اسمبلی کے اسپیکر،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،ہائی کورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان،ہائی کورٹس کے ججز بھی شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بنچ قائم کردیئے گئے ،بینچ نمبر ایک کی سربراہی نئے چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کریں گے۔مقدمات کی سماعت کے لئے تشکیل کردہ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی،جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔بنچ نمبر دو میں جسٹس ناصر الملک،جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس اقبال حمید الرحمان شامل ہیں۔بنچ نمبر تین میں جسٹس جواد ایس خواجہ،جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ہو گا جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی،جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم بنچ نمبر4 کا حصہ ہونگے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی شمولیت بلوچستان کی غیور عوام کی دفاع پاکستان سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔ کوئٹہ میں ای ایم ای ٹریننگ سینٹر میں بلوچ رجمنٹ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قوانین میں نرمی کرکے بلوچستان کے نوجوانوں کو پاک آرمی میں بھرتی کرنے کےلئے خصوصی اقدامات کئے، یہ امر ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے کہ 2010 سے لے کر اب تک 20 ہزار کے قریب بلوچ نوجوانوں نے پاک فوج میں شمولیت جب کہ 2 ہزار نوجوانوں نے پاک فوج کی سرپرستی میں آئی ایس ایس بی کی تربیت بھی حاصل کی۔
وزیراعلی پنجاب شہاز شریف نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ہاو¿س میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امور خارجہ کے مشیر طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی نے شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو وزیراعظم نواز شریف کا امن اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ وزیراعلی شہباز شریف بھارتی وزیراعلی پنجاب پرکاش سنگھ کی دعوت پر بھارت گئے ہیں، وہ 14 دسمبر کو کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ایبٹ آباد میں درخت اور سڑکیں برف میں چھپ گئے ہیں۔مری میں گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے اور ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا ہے۔ضلع ایبٹ آباد میں نتھیا گلی اور گلیات میں گزشتہ روز کی شدید برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔ جگہ جگہ سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔لوئر اور اپردیر میں بھی موسم سرماکی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد آج موسم صاف ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن میں چترال اور گردونواح میں موسم ابر آلود ہے۔آزادکشمیر کے بالائی علاقوں وادی نیلم ، وادی لیپہ اور کرنالہ کے پہاڑوں پر برفباری اور شہری علاقوں میں بارش سے وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان اوربلوچستان کے شمالی علاقے بھی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کے دام بڑھ گئے ہیں۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |