Written by prs.adminJune 21, 2012
PPI NEWS Bulletin 1100 پی پی آئی نیو ز بلیٹن
News Bulletins | نیوز بلیٹن Article
ہیڈ لائنز:۔
توہین عدالت کیس:کوئی وکیل میری وکالت کیلئے تیار نہیں،ملک ریاض
کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک
پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا چوتھاروز، مریض پریشان
پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سیریز کھیلنے کےلئے ملائیشیا روانہ
اور
سال کاطویل ترین دن،آج سورج 14گھنٹے سے زائدچمکے گا
Forex Rates
خبروں کی تفصیل:۔
سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے اور جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے کیس کی ابتداءمیں ملک ریاض نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ابھی تک کوئی وکیل نہیں ملا کیونکہ کوئی وکیل میری وکالت کرنے کو تیار ہی نہیں، جس وکیل سے رابطہ کیا اس نے انکار کردیا ہےیملک ریاض نے مزید کہا کہ پہلے والے وکیل بھی ساتھ چھوڑ گئے،مناسب ہو تو مزید 10دن کی مہلت دے دیں، وکیل نہ ملنے کا جھوٹ نہیں بول رہای جسٹس شاکر اللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ وکیل کا نہ ملنا آپ کا مسئلہ ہے، جو شوکاز نوٹس جاری کیا اس کا جواب دینا ہے اس پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر میں نے زبان بندی کرلی ہے جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ شو کاز نوٹس اس لئے دیا کہ آپ کا موقف سن سکیں، عدالتوں کا احترام بھی ہونا چاہیے، ابھی ہم توہین عدالت کا کیس سن رہے ہیں اور پہلے ہی 7دن کی مہلت دے چکے ہیں ملک ریاض نے مزید کہا کہ 4وکلاء سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے سوچنے کی مہلت مانگی ہے تاہم اس موقع پر مخالف وکیل کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کی پوری لیگل ٹیم موجود ہے، وکیل نہ ملنے کا بیان غلط ہے مخالف وکیل کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے خلاف 150کیسز ہیں، سب میں وکلاءپیش ہوتے ہیںملک ریاض نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں 10دن بعد وکیل لے کر پیش ہونگے، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر تب بھی کوئی وکیل تیار نہ ہوا تو کیا ہوگا، اس پر ملک ریاض کا کہنا تھا کہ پھر میرا وکیل اللہ ہوگا اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود وکیل نے مشورہ دیا کہ ملک ریاض کو سرکاری خرچ پر وکیل دیا جائے عدالت نے مشورہ دینے والے وکیل سے استفسار کیا کہ سرکاری خرچ پر1لاکھ دلوائیں توکیاوکالت کرینگے ، جس پر سرکاری خرچ پر وکیل کا مشورہ دینے والے وکیل نے ملک ریاض کی وکالت سے انکارکردیااس موقع پر جسٹس شاکر اللہ جان نے ریمارکس دیئے کہ ملک ریاض کو وکیل نہ ملا تو پھر عدالت انہیں وکیل دیگی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں 5افراد ہلاک ہو گئے . پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوین کے علاقے قصبہ کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی گولیاں لگی لاش ملی ہے جبکہ لیاقت آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے اور نگی ٹاوین نمبر ایک پیر بازار کے قریب نامعلوم کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا.جوہر موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن آصف کو زخمی کردیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا جبکہ کورنگی ضیاءکالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا. اورنگی ٹاوین کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو شدید زخمی کردیا. پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے لئے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے چوتھے روز بھی مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف آﺅٹ ڈورز میں کام بند کررکھاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے آﺅٹ ڈورز میں کام بند کردیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری طرف ینگ ڈاکٹرزکے ترجمان ڈاکٹر آفتاب کا کہنا ہے کہ جب تک ان کا سروس اسٹرکچر تشکیل نہیں دیا جاتا وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔
پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ سیریز کھیلنے کےلیے ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ ملائیشیا روانگی سے قبل لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سیریز کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کی پریکٹس اچھی رہی۔ امید ہے کھلاڑی ملائیشیا میں ہونے والی سیریز میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ دوسری جانب ٹیم کے کوچ صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ چار بڑی ٹیموں کی شرکت کے باعث یہ مشکل ٹورنامنٹ ہے۔ تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور سیریز جیتنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
آ ج سال کاطویل ترین دن ہے آج سورج 14گھنٹے سے زائدچمکے گاتفصیلات کے مطا بق آج دنیا بھر میں سال کا طویل ترین دن ہے۔پاکستان میں آج سورج چودہ گھنٹے سے زائد دورانیہ تک چمکے گا۔ شمسی توانائی کے استعمال بنا بجلی کے بحران سےکس حد تک بچا جاسکتا ہے۔ یہ سوال آج بھی جواب طلب ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی سے دن کا آغاز ہوا۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن کے آغاز پر امریکی ڈا لر کی قیمت خرید95روپے جبکہ قیمت فروخت95رو پے30پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دیگر کرنسیوں کے ریٹس کچھ اسطرح ہیں۔ برطانوی پاﺅنڈ قیمت خرید148روپے، قیمت فروخت150روپے 50پیسے، یوروقیمت خرید119روپے،قیمت فروخت120روپے50پیسے، سعودی ریال قیمت خرید 25روپے20پیسے، قیمت فروخت25روپے35پیسے، جبکہ جاپانی ین کی قیمت خریدایک روپیہ19پیسے اور قیمت فروخت ایک روپیہ20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
You may also like
Archives
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- September 2023
- July 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- September 2021
- August 2021
- July 2021
- April 2021
- February 2021
- June 2020
- May 2020
- April 2020
- March 2020
- February 2020
- December 2019
- October 2019
- September 2019
- August 2019
- July 2019
- May 2019
- April 2019
- March 2019
- February 2019
- January 2019
- December 2018
- November 2018
- October 2018
- September 2018
- August 2018
- June 2018
- December 2017
- November 2017
- October 2017
- September 2017
- March 2017
- February 2017
- November 2016
- October 2016
- September 2016
- July 2016
- June 2016
- April 2016
- March 2016
- February 2016
- January 2016
- December 2015
- November 2015
- October 2015
- September 2015
- August 2015
- June 2015
- May 2015
- March 2015
- February 2015
- January 2015
- November 2014
- August 2014
- July 2014
- June 2014
- May 2014
- April 2014
- March 2014
- February 2014
- January 2014
- December 2013
- November 2013
- October 2013
- September 2013
- August 2013
- July 2013
- June 2013
- May 2013
- April 2013
- March 2013
- February 2013
- January 2013
- December 2012
- November 2012
- October 2012
- September 2012
- August 2012
- July 2012
- June 2012
- May 2012
- April 2012
- March 2012
- February 2012
- December 2011
- October 2011
- August 2011
- July 2011
- June 2011
- May 2011
- April 2011
- March 2011
- February 2011
- January 2011
- December 2010
- November 2010
- October 2010
- September 2010
- August 2010
- July 2010
- June 2010
- May 2010
- April 2010
- March 2010
- February 2010
- January 2010
- December 2009
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 | 31 |
Leave a Reply